عید کے دن کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں

بہت سے لوگوں کے لئے رمضان المبارک کھانے پینے کا مہینہ بن کر رہ جاتا ہے ‘ یہ تذکرہ ہے ان لوگوں کا جودن بھر کی بھوک کا خیال کرتے ہوئے سحر و افطار میں عام دنوں سے زیادہ اہتمام کرتے ہیں اور افطار کے وقت سے لے کر سحری تک وقفے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھانے میں مگن نظر آتے ہیں ۔ ایسے لوگ رمضان المبارک میں بجائے وزن کم کرنے کے وزن بڑھا بیٹھتے ہیں ‘تاہم ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اس مہینے کی اصل روح کو سمجھتے ہوئے کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں اوراپنا زیادہ وقت عبادت میں صرف کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کی رونقیں عید کے دن اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنے والے عید کے دن مہمانوں کی تواضع کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔عید کے دن بریانی‘ زردہ‘ کھیر ‘ حلوے‘ پوریاں‘ کچوریاں ‘ کیک‘ مٹھائیاں ‘سویاّں‘شیر خرمہ ‘تکے ‘ سموسے ‘وغیرہ پکائے جاتے ہیں ۔

ایسے مرغن کھانے مہینے بھر محتاط ہوکر کھانے والوں کے ہاضمے کے دشمن ہوجاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عید کے دن روزہ دار افراد کو کھانے پینے میں احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مہینہ بھر کے روزے رکھنے کے بعد معدہ‘ جگر‘ انتڑیو ں‘ گر ُدوں‘ پٹھوں اورجسم کے دیگر اعضا ءکو مختلف امراض سے جو شفا اور آرام میسر آتا ہے بعض افراد اسے ایک ہی دن میں خوب کھاپی کر ضائع کر بیٹھتے ہیں‘ اتنا ہی نہیں بلکہ عید کے دن مرغن غذاﺅں کا بے انتہاءاستعمال کرکے بیمار ہوجاتے ہیں۔

رمضان کے پورے مہینے روزے یا ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاءکو آرام دینے کے بعد زود ہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا بہت زیادہ مرغن غذاﺅں کے استعمال سے بچیں۔عید کے دن ناشتے میں دودھ سویاں‘ دوپہر کو سبزی گوشت جب کہ رات کے کھانے میں بھی سادہ غذا کا انتخاب کریں ‘ اس دوران بھرپور انداز میں موسمی پھل استعمال کریں۔

زیادہ کھانا عام طور پر بھی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اعصابی بیماریاں‘ دماغی کمزوری‘بلند فشار خون‘ ذیا بیطس اور پیٹ کی متعدد امراض ‘زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتے ہیں ‘اس لئے کوشش کریں کہ اعتدال میں رہتے ہوئے کھائیں ‘بطور خاص جب تسلسل سے 30دن تک محتاط انداز میں کھانا کھایا جائے تو اس کے بعد کھانے میں خاص احتیاط ضروری ہے۔

رمضان المبارک ہمیں جو نظم و ضبط اور اعتدال سکھاتا ہے رمضان کے بعد بھی اسی تسلسل کو قائم رکھ کر ہم مستقل صحت مند رہ سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309766 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.