سوچ

انسان یہ سوچ سوچتا ہے کہ سوچوں کو اپنے قابو میں نہیں کیا جا سکتا۔ یہ سوچ وہ سوچ کر اپنی سوچوں کو سوچنے کے لئے سوچ کے گہرے سمندر میں چھوڑ دیتا ہے اور اس کی سوچ لگام چھوٹنے پر اتنی سوچیں سوچتی ہے کہ انسان کو اس کی سوچی سوچوں میں بہت الجھا دیتی ہے اور اس کو مجبور کر دیتی ہے کہ انسان اس سوچی ہوئی سوچ کے بارے میں مزید سوچیں سوچے۔ لیکن کبھی کبھی جب میں اپنی سوچ کو قابو میں رکھ کر سوچتی ہوں تو میری سوچ سوچتی ہے کہ سمجھ کر سوچی ہوئی سوچ اتنا سوچنے پر مجبور نہیں کرتی۔ جس طرح سے کچھ دیر پہلے میں اپنی سوچ کو سوچنے پر مجبور کر رہی تھی کہ وہ کچھ اچھا سوچے اور میری سوچ نے کچھ اچھا سوچا مگر اس پیج پہ میں نے سمجھ کے سوچا عنوان لکھنے کے بعد اپنی سوچ کو سمجھ کی لگام سے علیحدہ کر کے سوچ کو پھر سے آوارہ سوچیں سوچنے کے لئے چھوڑ دیا اور اب میری سوچ کہاں سے کہاں کو سوچیں سوچتی نکلتی جا رہی ہے یہ تو بہت سوچنے پر بھی سوچا نہیں جا رہا۔ مگر میری سوچ سوچ کے بارے میں بہت سی الجھی سوچیں سوچ رہی ہے اور مجھے اس سوچ پر سوچی ہوئی سوچوں میں الجھا رہی ہے جو کہ میرے لیے آپ کی سوچ تک بہت کچھ سوچے بغیر پہنچانا ناممکن ہے مگر میری سوچ آپ کی سوچ کو الجھائےبغیر صرف یہ سوچ سوچتی ہے کہ آپ اپنی سوچ کو بہت سوچ کر سمجھ کے ساتھ اپنے قابو میں رکھیں ورنہ آپ کی سوچ بھی اس پیج پہ ٹائپ کی بہت سی الٹی سوچوں کی طرح سوچیں سوچنے لگے گی اور میری سوچ کی طرح آپ کی سوچ بھی آپ کو سوچنے کے لئے سوچ کے گہرے سمندر میں پھینک دے گی ------- آپ کو لگ رہا ہو گا کہ میری سوچی ہوئی یہ سوچیں کچھ آوارہ اور بے معنی سوچیں ہیں مگر میری سوچی ہوئی ان سوچوں میں کچھ معنی پوشیدہ ہے اور ان سوچوں میں بھی سوچنے کے لئے کچھ اچھی اور بھلی سوچیں ہیں آپ بھی سوچیے مگر یہ سوچے بغیر کہ آپ کی سوچ آپ کے قابو میں نہیں۔
Atia Nazir
About the Author: Atia Nazir Read More Articles by Atia Nazir: 7 Articles with 11330 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.