اینٹی وائرس کے بغیر اپنے کمپیوٹر کو وائرسز سے کیسے بچایا جائے

اچھا اینٹی وائرس سافٹ ویئرنقصاندہ سافٹ ویئرز کے خلاف حفاظت کا ایک بہترین زریعہ ہے۔ جو بصورت دیگر آپ کے سسٹم ، ڈاٹااور ذاتی زندگی میں تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ بدقسمتی سے ایک ایسا حل تلاش کرنا جو آپ کے سسٹم پر بوجھ ڈالے بغیر قریبا”‘ہر قسم کے حملوں سے محفوظ رکھےاور آپ کے ہر کام میں اپنا راستہ نکال لے ، تقریبا” نا ممکن ہے۔ ہاں کچھ ٹھوس اختیارات ایسے بھی ہیں لیکن یہ کالم ، اینٹی وائرس یا صرف فائر وال پہ بھروسہ کیے بغیر ،آپ ک لائحہ عمل کے بارے میں ہے۔

درحقیقت ، آپ کو اپنے سسٹم کو محفوظ کرنے کے لیے اینٹی وائرس پہ کبھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ سافٹ ویئرایک بیساکھی کی طرح آپ کی مدد کرتا ہے مگر یہ عام معلومات اور انٹرنیٹ استعمال کرنے جیسی اچھی مشقوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ بنا اینٹی وایئرس سافٹ ویئر کے،کمپیوٹر کو وایئرسز سے بچائے رکھنے کے لیے یہاں کچھ کارآمد تجاویز ہیں۔

محفوظ ای-میل کی مشق:
ای-میل آپ کے اور دوسروں کے درمیان پیغام رسانی کا بہترین زریعہ ہے،ساتھ ہی ساتھ ، یہ ایک پروگرامر کے لیے ایک بہترین طریقہ کار ہے جس کے زریعے وہ اپنے مزموم مقاصد کے ساتھ کئ لوگوں کے درمیان نقصاندہ کوڈ کو تقسیم کر سکتا ہے۔ ماضی میں ای-میل کے زریعے قابل عمل فائلز بھیجنا آسان تھا، جو صرف ایک کلک سے لوگوں کے سسٹم کو متاثر کر دیتی تھیں ۔ جبکہ اس طرح کی کچھ فائلز ابھی بھی پائ جاتی ہیں،جو کہ ڈاٹا یا کمپریسڈ فائلز میں لپٹی ہوتی ہیں اور ،ان کے زریعے وائرس خود کو بہت ہنرمند طریقوں سے آگے بھیج رہے ہیں۔

اگر آپ کا کوئی دوست اس سے متاثر ہو چکا ہے تو وہ لاعلمی میں ،ایک لنک کے ساتھ ایسی ای-میل اپنے جاننے والوں کو بھیج سکتا ہے، جس کا مضمون بہت ہی متاثر کن ہو اور یہ ظاہر کرتا ہو کہ اس کو اس لنک کی سائٹ پہ بہت ہی دلچسپ چیز ملی ہے، اس لنک کو کلک کرنے سے آپ کے سامنے ایک ایسا پیج کھل جائے گا جو آپ کے براؤزر کے حفاظتی نقائص کا فائدہ اٹھا لے گا یا اپ کو ایک خاص سافٹ ویئر ڈالنے کو کہے گا تاکہ اجزاء کو دیکھا جا سکے۔

تھمب کا بہترین ظابطہ یہ ہے کہ ای-میلز کے زرئعے بھیجی گئی منسلک شدہ فائلز کو تب تک نہ کھولا جا سکے جب تک بھیجنے والا آپ کو کسی اور زریعے سے رابطہ کر کے یہ نہیں بتا دیتا کہ اس نے فائل بھیج دی ہے۔ یہی ظابطہ اوروں پہ بھی لاگو ہوتا ہے جو کوئی لنک پھیلاتے ہیں ۔

اپنے اہپریٹنگ سسٹم کو اپ-ڈیٹ رکھیں:
مئکروسافٹ اور ایپل دونوں باقائدگی سے اپنے اوپریٹنگ سسٹمز کو اپ-ڈیٹ کرتے ہیں تاکہ بگز کو ٹھیک ، خصوصیات کو اپ_سیت اور دریافت شدہ حفاظتی خلل کو درست کیا جا سکے۔ باقائدگی سے اپنے اوپریٹنگ سسٹم کو اپ-ڈیٹ کرنے میں ناکامی ،کئ ممکنہ حملوں کے لیے راہیں کھول سکتی ہے کیونکہ ہیکرز آپ کے سسٹم میں داخلی دروازے دریافت کرنا جاری رکھتے ہیں۔

ایپل اس بارے میں شیخیاں بگھار سکتا ہےکہ او ایس دس میں نہ کوئی وائرس ہیں اور نہ ہی کوئی قابل بحث سنجیدہ مسائل، لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس کے نا معلوم زرائع سے کیے گئے حفاظتی اقدامات ایک حد تک ہی ہیں۔ ماضی میں اور اب بھی او ایس دس میں حفاظتی خلل دریافت کیے جا چکے ہیں اور ایپل ان کو درست کرنے میں مخصوص تیزی دکھاتا ہے۔ اکثر یہ خرابیاں سسٹم میں چلتے کسی تیسری پارٹی کے سافٹ ویئر میں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس بات کی یقین دہانی کر لیجیے کہ باقائدگی سے سافٹ ویئر اپ-ڈیٹ ہوتا رہے اور اس سے انکار یا اس میں دیر نہ کریں جب بھی کوئی الرٹ ملے۔ اس عمل کے چلنے میں جو چند منٹ درکار ہوں گے وہ آپ کو بعد کی ایک لمبی اختلاف بحث سے بچا لیں گے۔

ان سائٹس کا دورہ مت کرین جن پہ آپ کو بھروسہ نہ ہو:
اس تجویز پہ عمل کرنا سب سے مشکل ہے ، در حقیقت ، آپ کے لیے ویب پر موجود ہر سائت کہ جاننا نا ممکن ہے۔ ان سائٹس کی اکثر تعداد بہت اچھی اور مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مگر کچھ مخصوص قسم کی سائٹس، پھندے کے طور پر، غیر مشتبہ صارفین کو گھیرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں اور اس طرح سے ان کے سسٹمز پر نقصاندہ سافٹ ویئر ڈالے جاتے ہیں۔ ان سائٹس پر با لخصوص چھوری شدہ اجزیء یا سافٹ ویئر پائے جاتے ہیں اور ساتھ ہی جھوٹے وعدے بھی کیے جاتے ہیں جو آپ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ آپ کی عام فہمی آپ کو مطلع کرتی ہے کہ ایسا کچھ ممکن نہیں ۔

ایک پاپ-اپ کے یہ بتانے پر کہ اس نے آپ کے کمپیوٹر پہ کچھ دریافت کیا ہے، سپائے ویئر یا اینٹی وائرس ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ان سے متاثر ہونے کا عام زریعہ ہے۔ سافٹ ویئر صرف انہیں تجویز کردہ سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کرنے چاہئے جو کہ بھروسہ مند ہوں ۔ مین اپ کو کئی بار ایسی کال کا بتا سکتا ہوں جس میں کسی وائرس کی شروعات اس طرح ہو رہی تھی، ‘ بھئی مین نے سپائے ویئر ریموور ڈالا اس نے یہ تمام بری چیزیں ڈھوند نکالیں‘۔

Khawar Hafeez Paracha
About the Author: Khawar Hafeez Paracha Read More Articles by Khawar Hafeez Paracha: 11 Articles with 12815 views Chief Executive Officer at Skills Online Rawalpindi.. View More