شوگر کا روحانی علاج

علم وہ دولت ہے جو استعمال کرنے سے بڑھتا ہے، اور اگر علمِ نافع ہو تو اس علم کی برکات و خیرات سیکھنے اور سکھانے والے کو برابر ملتی ہیں۔ ہمارے آقا و مولاﷺ کا تعلیمات بھی یہی ہیں کہ جو اپنے لئیے پسند کرو وہی دوسرے مسلمان کے لئیے پسند کرو، اسی نیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے دامن میں اللہ تعالٰی کے کرم اور اس کے حبیب ﷺ کے صدقے میں جو کچھ ہے وہ دوسروں تک پہنچا دوں۔ اس کے بدلے میں قارئین اور احباب کی دعائیں میری مغفرت و نجات کا ذریعہ بنیں۔

میرے مضامین پڑھنے کے بعد خواتین و حضرات کی ای میلز اور پیغامات آتے ہیں کہ آپ کا کلینک کہاں ہے یا رابطہ نمبر دیں یا ملاقات کے لئیے وقت وغیرہ وغیرہ۔۔۔ میں اس سے قبل ایک مضمون میں عرض کر چکا ہوں کہ بے شک میں نے ہومیو پیتھک اور طب کی مروجہ تعلیم حاصل کی مگر اسے بطور پیشہ اختیار نہ کر سکا اور میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم پا کر اسی شعبہ سے وابستہ ہو گیا۔۔۔ ہومیو پیتھک اور حکمت کا معیار پاکستان میں شرمناک حد تک گرا ہوا ہے۔ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ تھا اس لئیے جس کام میں تحقیق کے پیمانے درست نہ ہوں وہاں نقصان کا اندیشہ موجود رہتا ہے۔ جتنے پر مجھے عبور حاصل ہے وہ پیش کر دیتا ہوں، جس مرض کی سمجھ نہ آئے کھلے دل اور ادب سے کسی مستند طبیب سے رجوع کا مشورہ دیتا ہوں۔ ملاقات یا کلینک اس لئیے ممکن نہیں کہ میں پاکستان سے باہر مقیم ہوں۔ تاہم جز وقتی مشاورت کے لئیے حسبِ موقع و محل بالمشافہ ملاقات بھی کر لیتا ہوں۔ لہذا میں جس ریاست یا علاقہ میں جاؤں تو وہاں کے زمینی حقائق کے مطابق لوگوں کو مطلع کر دیتا ہوں اور یوں ملاقات کا ذریعہ بن جاتا ہے اور مخلوقِ خدا کی بھلائی کا کام سر انجام پاتا ہے۔

کچھ لوگ ای میلز یا پیغامات میں انتہائی پیچیدہ مسائل کا حل طلب کرتے ہیں، کیونکہ ای میل یا فیس بک کے استعمال پر کوئی خرچہ نہیں ہے، دو وقت کا کھانا میسر آئے نہ آئے فیس بک لازم و ملزوم ہو چکی ہے تو لوگ مفت سمجھ کر بے تکے قسم کے مسائل بھی لکھ بھیجتے ہیں جس کی کوئی تفصیل منسلک نہیں ہوتی۔ آپ سب قارئین و محبین سے التجا ہے کہ روحانی مسائل کے لئیے آپ جو بھی ای میل کریں گے ہم اس کا جواب دیں گے مگر صحت سے متعلقہ کسی بھی پیغام یا ای میل کا جواب اسی صورت میں دیا جاتا ہے جب مرض کی سمجھ آجائے۔ اس لئیے ضروری ہے کہ ای میل کرتے وقت متعلقہ میڈیکل لیبارٹری ٹیسٹ اور ہسٹری مختصر انداز میں مگر جامع طور لکھ کر بھجوائیں۔ موجودہ حالت اور علاج، استعمال شدہ ادویات ، عمر، جنس، ازدواجی حالت وغیرہ بھی ارسال کریں۔ اور سب سے بہتر طریقہ سکائپ کال ہے جس پر آپ مجھ سے براہِ راست بات بھی کر سکتے ہیں اور فی الفور مشورہ بھی۔ سکائپ پر طبی مشاورت کی کوئی فیس نہیں ہے۔

اب آئیے آج کے موضوع کی طرف، ذیابیطس یا شوگر ایک پیچیدہ اور پریشان کن بیماری ہے۔ اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، ہمارے معاشرہ میں ایک بڑی انسانی تعداد اس مرض کی وجہ سے پریشان زندگی گزار رہی ہے۔ میں یہاں پر صرف شوگر کا روحانی علاج لکھنے پر اکتفا کروں گا کیونکہ اس کا طبی علاج مجھ سے بہتر ڈاکٹرز اور حکمأ کر رہے ہیں یا پھر کسی الگ مضمون اس کے طبی پہلو ذکر کروں گا۔ بہت سارے خواتین و حضرات کی طرف سے اس کا علاج طلب کیا گیا ہے۔ شوگر کے اسباب پر مستقبل میں کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا۔

شوگر میں مبتلا افراد سب سے پہلا کام یہ کریں کہ نہار منہ تازہ اور صاف پانی پئیں۔ ایک گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ سوا لیٹر یعنی 1250 ملی لیٹر تک لے جائیں۔ اس کی مدد سے جسم کے تمام اندرونی اعضأ کی قدرتی صفائی اور ان کو فطری تزکیہ ملے گا۔ دورانِ خون کو معمول میں لائے گا۔

پانچوں نماز کے وضو کے ساتھ سنت سمجھ کر مسواک کریں۔ مسواک کے فوائد و برکات کثیر ہیں۔

صاف پانی کی ایک بوتل بھر لیں، روزانہ کم از کم ایک مرتبہ درجِ ذیل طریقہ سے اس پر دم کریں۔

درودِ شفأ گیارہ مرتبہ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَةِ الاَبدَانِ وَشِفَائِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَضِیَائِھَا وَعَلٰی آلِہ وَصَحبِہ وَبَارِک وَسَلِّم ۔


بسم اللہ الرحمان الرحیم گیارہ مرتبہ

گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللهِ الّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِيْ الأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ العَلِيْمُ۔

گیارہ مرتبہ سورہ اسرائیل کی آیت نمبر 80 کا یہ حصہ ۔۔۔ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا ۔

گیارہ مرتبہ سورہ یٰسین کی آیت نمبر 58 سَلَامٌ قَوْلاً مِن رَّبٍّ رَّحِيمٍ

مذکورہ تمام وظائف پڑھ کر پانی پر دم کر لیں، روزانہ یہ پانی پئیں، جب کم ہونے لگے تو مزید پانی شامل کریں، اسی طرح یہ دم کھانے کی دیگر اشیأ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو گھر کا کوئی بھی فرد جو وضو اور غسل کے احکام جانتا ہو وہ کر دے۔

اس روحانی علاج پر ذرا غور فرمائیے کہ اس میں درود و سلام شامل ہے، اس نبی پر درود جس نے یثرب (بیماریوں کا مرکز) پر قدم رکھا تو وہ مدینہ بن گیا اور پھر اس مدینہ کی مٹی کو شفا کا درجہ مل گیا، اس میں بسم اللہ شامل ہے جو قرآن کریم کا آغاز ہے۔ اس میں وہ دعا شامل جس کی تلاوت کر لی جائے تو زہر بھی اثر نہ کرے اور پھر اس میں قرآن کریم کی دیگر دو آیات شام ہیں جو انسان کی روح اور جسم کی طہارت، دافع بلیات، شفأ و صحت اور حصول رحمت و سلامتی کا ذریعہ ہیں۔ قرآن کریم اور وظائف اپنے اثرات سے بھرپور ہیں، اگر کسی کو شفا نہ ملے تو وہ یہی سمجھے کہ اس کے پڑھنے میں کمی ہے، حق تعالٰی کے کلام اور اس کے حبیب ﷺ کے فرامین میں کوئی کمی نہیں۔ اللہ پر کامل یقین رکھیں اور ان وظائف کو مستقل پڑھیں۔

جسمانی ورزش، مضر خوراک سے پرہیز اور دیگر طبی آرأ کو ہمیشہ ملحوظِ خاطر رکھیں۔

اللہ تعالٰی اپنے حبیب کریم ﷺ کے شہرِ مدینہ کی خاکِ شفأ کے صدقے میں سب احباب کو ان وظائف سے فیض یاب فرمائے۔ دنیا کی بیماریوں سے نجات عطا فرمائے۔۔۔ ہر وہ کلمہ گو جو نبی رحمتﷺ، خلفائے راشدین و تمام اصحابِ رسول، اہل بیت اطہار و اولیائے کاملین رضوان اللہ علیہم و رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کا ادب و احترام کرتا ہے وہ میرے بتائے گئے وظائف کی اجازت رکھتا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج: https://www.facebook.com/iftikharulhassan.rizvi
ای میل: [email protected]
سکائپ:mi.hasan

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Iftikhar Ul Hassan Rizvi
About the Author: Iftikhar Ul Hassan Rizvi Read More Articles by Iftikhar Ul Hassan Rizvi: 62 Articles with 236612 views Writer and Spiritual Guide Iftikhar Ul Hassan Rizvi (افتخار الحسن الرضوی), He is an entrepreneurship consultant and Teacher by profession. Shaykh Ift.. View More