کیا ڈے آف ججمنٹ کو ایسا ھو گا

 یہ ملک کے بہت بڑے صنعتی ادارے کا آڈیٹوریم تھا ایک لیکچر جاری تھا - چیف ایکزیکیٹیو آفیسر جو کہ گریڈ 22 کے افسر تھے لیکچر دے رہے تھے - اچانک ایک سینئر آفیسر نے کچھ اونگا بونگا سوال کردیا - عجیب سا سوال تھا - اس کا اس لیکچر سے براہ راست تعلق بھی نہیں بنتا تھا -ہم سب ایک دم سکتے میں آگئے - سی ای او کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا لیکں پھر ضبط کرکے "ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "کیا سوال ہے تمہارا -کیا بولنے کا ہہت شوق ہے -چلو بیٹھ جاؤ اور وہ صاحب بیٹھ گئے -

تھوڑی دیر بعد ایک انجینئر جو کہ نہایت جونئیر پوسٹ پر تھا اس نے اس نے ڈرتے ڈرتے ایک پوائنٹ کی طرف توجہ دلائی - یہ نکتہ اہم تھا -- سی ای او نے اس پر مزید روشنی ڈالی -

لیکں میں سوچوں میں ڈوب گیا - کیا ڈے آف ججمنٹ کو بھی ایسا ہی ھو گا

ہم میں سے کئی افراد جو اس دنیا میں اپنے کو نیک پارسا بنائے ہوئے رہتے ہیں ان کے بھرم کھل جائیں گے اور غیر معروف افراد اللہ کی بارگاہ مین اونچا درجہ پائیں گے -

ایک بیش قیمت گاڑی میں بیٹھی ہوئی خاتون کو جھاڑ پلادی جائے اور ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ماں کو اونچی مسند پر بٹھادیا جائے

فرزانہ اعجاز لکھنو کی ایک ادیبہ ہیں - ان کی کئی کتب چھپ چکی ہیں ان میں سوانح حیات بھی ہیں اور خود نوشت بھی اور سفر نامے بھی - آج کل مسقط میں قیام پذیر ہیں -

اپنی ایک کتاب" بیس کہانیاں " مین ایک واقعہ سیدھ سادے انداز میں "قطب ستارہ "کے عنوان سے رقم کیا ہے - انہوں نے کوئی سوال نہیں اٹھایا --کوئی تجزیہ بھی نہیں کیا - پاکستان کا صرف ایک قصہ لکھا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کی مان کو پتہ چلا کہ اس کا بیٹا کسی مسافر کا سامان گھر لے آیا ہے تو ماں گھر سے باہر بیٹھ گئی کہ اس گھر کا رزق اور رہائش میرے لئے حرام ہے - اور ٹیکسی ڈرائیور کو ڈھونڈ ڈھانڈ کر مسافر تلاش کرنا پڑا -

فرزانہ صاحبہ نے قصہ ختم کیا اور مجھے سوچ کی گھاٹیوں میں چھوڑ گئین۔ کیا ڈے آف ججمنٹ کو ایسا ھو گا کہ ہم میں سے کئی افراد جو اس دنیا میں اپنے کو نیک پارسا بنائے ہوئے رہتے ہیں ان کے بھرم کھل جا ئیں گے اور غیر معروف افراد اللہ کی بارگاہ مین اونچا درجہ پائیں گے -

ایک بیش قیمت گاڑی میں بیٹھی ہوئی خاتون کو جھاڑ پلادی جائے اور ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ماں کو اونچی مسند پر بٹھادیا جائے -

Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 355239 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More