درد شقیقہ

اسلام علیکم
مختلف نام
آدھا سی سی / آدھے سر کا درد / درد شقیقہ / مائگرین

تعریف مرض
یہ ایک قسم کا باری کا درد ہے جو عام طور پر آدھے سر میں باریوں لیکن کبھی پورے سر میں ہوا کر تا ہے درد کی مدت چند منٹ سے لیکر کئی دن ہو تی ہے

وجوہات
یہ اکثر موروثی ہو پا ہے ۔ کپھی سخت محنت ۔ عورتوں میں حیض کی خرابی ۔ باؤ گولہ۔ فاقہ کشی ۔ کمزوری اور متواتر شب بیداری اس کے خاص اسباب ہیں

علامات
دورہ مرض شروع ہونے سے پہلے طبیعت سست اور سر گھو متا ہے اور آنکھوں کے سامنے چنگاریاں ارتی ہوئ نظر آتی ہیں اس کے بعد درد شروع ہو تا ہے پہلے کم ہو تا ہے پھر آہستہ آہستہ تیز ہوتا ہے -

نپض کمزور ہوتی ہے چہرہ پھیکا ۔ جی متلاتا ہے اور کبہی قے ہو جاتی ہے مریض جسمانی و دماغی کام کرنے کے قابل نہیں رہ تا آخر میں ایک طرف کے ابرو میں درد ٹہر جاتا ہے -

اس مرض کی ایک خاص علامت یہ پی ہے کہ یہ سورج کے ساتھ ساتھ تیز ہوتی ہے اور جب سورج غروپ ہو جاتا ہے تو درد کم یا پھر ختم ہو جاتی ہے اور اگلے دن دوبارہ شروع ہو تی ہے

علاج
دوائے درد شقیقہ
اسطو خدوس 3 ماشہ
فلفل اسود 7 عدد
کشنیز خشک 4 ماشہ
طریقہ

تینوں ادویہ ایک کپ پانی میں ڈال رات کو بھگو دیں اور صبح کو گھوٹ کر چھان لیں
اور سورج نکلنے سے پہلے
7 عدد پتاشے کھا کر اوپر سے یہ پی لیں
پہلے دن ہی فائدہ ہو گا انشاءاللہ
2/ اسطو خدوس
سونف
ریوند چینی
دھنیا خشک
نمک سیاہ
نوشادر

ترکیب
تمام ادویہ برابر وزن لیکر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک
3 ماشہ صبح خالی پیٹ سورج نکلنے سے پہلے
3 ماشہ شام خالی پیٹ مغرب سے پہلے

3 / اطریفل کشنیز 9 ماشہ رات سو تے وقت

پرہیز
درد شدید ہو تو غذا نا دیں
جب درد کم ہو جائے تب مقوی اور زود ہضم غذا دیں
دیر ہضم چیزیں مثلاً آلو ۔ گوبھی۔ بینگن ۔ دال ماش۔ اور پیاز نا دیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Hakeem Zia Sandhu
About the Author: Hakeem Zia Sandhu Read More Articles by Hakeem Zia Sandhu: 17 Articles with 46164 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.