شکیل آفریدی کا امریکہ کو حوالے کیا جانا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

شکیل آفریدی کا امریکہ کو حوالے کیا جانا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے یہاں اسکا ایک نیا پہلو آشکارا ہو چکا ہے ذرا ایک نظر دیکھیے !کچھ دن پہلے امریکہ کے خفیہ اداروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب انکا ایک ایجنٹ نہایت خفیہ اور اہم نوعیت کی دستاویزات کے ساتھ فرار ہوکر ماسکو پہنچ گیا جہاں اسکو فوری سیاسی پناہ مل گئی ۔۔۔۔۔ وہاں اسنے ان دستاویزات کو ریلیز کرنا شروع کیا جس سے پوری دنیا خاص کر پاکستان میں کافی لوگ سناٹے میں آگئے ۔۔۔!!ان دستاویزات کے مطابق امریکہ جاسوسی کا ایک خفیہ نیٹ ورک چلاتا ہے جسکا بجٹ بھی خفیہ ہی رکھا جاتا ہے اور اس نیٹ ورک کا سب سےبڑا نشانہ پاکستان اور پاکستان کے جوہری ہتھیار ہیں ۔ایڈورڈ سنوڈن نامی یہ ایجنٹ اپنے ساتھ جو ہزاروں دستاویزات لایا ہے انکے مطابق امریکہ کے اس جاسوسی نیٹ ورک کا بجٹ 53 بلین ڈالرہے اور اس بجٹ کا آدھا حصہ صرف پاکستان کۓ خلاف استعمال کیا جاتا ہے اور بقیہ آدھا حصہ دنیا بھر کے ممالک کے خلاف!آپ کو یہاں ضمناً بتاتے چلیں کہ پاکستان کا کل قرضہ تقریباً 68 بلین ڈالر ہے اور ہماری ساری آرمی اور اسکے نیوکلیر ہتھیاروں کا کل بجٹ صرف 6 بلین ڈالر ہے ۔۔۔۔۔۔۔!ان دستاویزات کے مطابق امریکہ اب تک پاکستان کے معاملے میں صرف یہ کامیابی حاصل کر چکاہے کہ وہ ہتھیاروں کے ٹھکانوں اور انکی تعداد وغیرہ کے بارے میں جان چکا ہے لیکن وہیہ نہیں جان سکے ہیں کہ ان کی نقل و حمل کیسے کی جاتی ہے !!ان دستاویزات کے مطابق پاکستان میں خریدے گئے لوگوں کی وفاداری قابل بھروسہ نہیں اور اس سلسلے میں وہ ایسا میکنرم بنا رہے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے خریدے گئے لوگوں کی وفاداری جانچ سکیں گے !ان مخبروں کو بے پناہ دولت کے علاوہ امریکن شہریت کا لالچ بھی دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ !!پاکستان کے حساس ہتھیاروں کے خلاف کوئی بھی خفیہ کاروائی کرنے سے پہلے امریکہ کو یہاں قابل بھروسہ لوگوں کا ایک پورا نیٹ ورک درکار ہوگا جسکے لیے امریکہ ان کو ایک ایسی مثال ضرور پیش کرنا چاہے گا جو ان سب ایجنٹوں کی آنکھیں چندھیا دے اور وہ سب کچھ کر گزرنے کے لیے تیار ہوجائیں جسکا انہیں کہا جائے!اسامہ بن لادن کی نشاندہی کرنے والے غدار شکیل آفریدی ایک ایسی ہی مثال بن سکتے ہیں جس کو امریکہ ملالہ کی طرح آسمان پر چڑھانےکا پروگرام تیار کیے بیٹھا ہے ۔اس بات سے قطع نظر کہ شکیل آفریدی کے پاس ہمارے مجاہدین اور انکے ٹھکانوں اور رابطوں وغیرہ کے معاملے میں کتنے راز ہیں اگر اس کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تو یہاں موجود دیگر ایجنٹوں کو جو پیغام ملے گا صرف وہی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ اس غدار کو انکے لیے بھی نشان عبرت بنانا نہایت ضروری ہے-

H/Dr. Shahzad Shameem
About the Author: H/Dr. Shahzad Shameem Read More Articles by H/Dr. Shahzad Shameem: 242 Articles with 364164 views H/DOCTOR, HERBALIST, NUTRITIONIST, AN EDUCATIONISTS, MOTIVATIONAL TRAINER, SOCIAL WORKER AND WELL WISHER OF PAKISTAN AND MUSLIM UMMAH.

NOW-A-DAYS A
.. View More