ہائی بلڈ پریشر کا علاج

محترم قارئینِ کرام!
کچھ ذاتی مصروفیات کی بنا پر لکھنے کا سلسلہ ایک بار پھر تعطل کا شکار ہے۔ اس پر معذرت خواہ ہوں۔

بلند فشارِ خون جس عرفِ عام میں ہائی بلڈ پریشر اور انگریزی میڈیکل اصطلاح میں Hypertension کہا جاتا ہے، یہ ایک عام بیماری ہے۔ اس کی عمومی وجوہات میں موٹاپا، بازاری خوراکیں، شراب و سگریٹ نوشی، حرام خوراکیں ، تیز مرچ، نمک اور مسالے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ذہنی ، کاروبای اور معاشی پریشانیاں بھی اس کا سبب بنتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دل کا دورہ، دماغی شریانوں کا پھٹ جانا، گردوں کے امراض اور دیگر کئی طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس حوالے سے میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کی ہے اور بہت سارے علاج دریافت ہو چکے ہیں تاہم اس کا اصل علاج ان علامات اور اسباب سے بچنا ہے جو میں نے اوپر ذکر کر دی ہیں۔ کچھ مدد گار اور آسان نسخے یہاں پیش کر رہا ہوں، اس نیت سے اللہ تعالٰی کی مخلوق کو فائدہ پہنچے اور اس کے بندے صحت و عافیت کے ساتھ اس کی عبادت اور زندگی کا لطف اٹھا سکیں۔

نسخہ نمبر 1:

"تریاقِ فشار" تیار کردہ ہمدرد دواخانہ۔ ۔۔ 14 گرام نہار منہ پانی کے ساتھ
"صافی" تیار کردہ ہمدرد دواخانہ۔۔۔ 2 چمچ صبح شام پئیں۔
یہ نسخہ ابتدائی فشارِ خون/بلڈ پریشر میں مفید ہے۔ انشاء اللہ

نسخہ نمبر2:

سرخ گلاب ایرانی اصلی، چھوٹی چندن، گوند کیکر، کشنیز خشک، صندل سفید، تخم کاہو مقشر، الائچی دانہ ۔

تمام اجزاء 50 -50 گرام۔ اچھی طرح سے صاف کریں، خشک کریں، باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور ارجن کی چھال کے پانی کی مدد سے چنے برابر گولیاں بنا لیں۔ اگر ارجن کی چھال دستیاب نہ ہو تو جیلاٹن کے کیپسول بنا لیں۔ 2 گولیاں دن میں 3 بار پانی کے ساتھ۔ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل لیں۔

ہائی بلڈ پریشر کے تمام مریض نہار منہ کم از کم سوا لیٹر پانی پئیں اور دو کلو میٹر تک پیدل چلیں۔ اگر پانی اور واک کی عادت بن گئی تو یہ مسئلہ بہت جلد خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔ انشاء اللہ

محترم قارئین! یاد رکھیں کہ جو نسخہ جات میری طرف سے شائع ہوتے ہیں وہ مفادِ عامہ کی نیت سے ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ میرے ذاتی تجربات و مشاہدات، کچھ میرے بزرگ حکماء کے اور بعض دیگر اطباء سے بھی منقول ہوتے ہیں۔ میڈیا پر صرف انہی نسخہ جات کی اشاعت ہوتی ہے جو ایک عام انسان کی سمجھ میں آجائیں اور وہ تیار بھی کر سکے۔ تاہم اگر کسی قسم کی پیچیدگی ہو تو طبیب سے مشورہ ضرور کریں۔ میں اپنے تمام مریضوں اور ملنے والوں سے یہی گذارش کرتا ہوں کہ میڈیکل سائنس بہت ترقی کر چکی ہے اس لئیے جدید سہولیات اور تکنیک سے فائدہ اٹھائیں، ہمیشہ مستند و صحیح علاج کروائیں۔

میری گزارش ہے کہ جب بھی مجھ سے میڈیکل علاج کےلئیے رابطہ کریں تو اپنی میڈیکل رپورٹس ضرور ارسال کریں تاکہ اچھی طرح سے مشاہدہ کیا جا سکے۔

اللہ تعالٰی ہم سب کو خیریت اور عافیت والی زندگی عطا فرمائے اور ہم سب اس دنیا کی تمام نعمتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ آمین

ہمارا فیس بک پیج: https://www.facebook.com/iftikharulhassan.rizvi
ای میل: [email protected]
سکائپ کال: mi.hasan

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Iftikhar Ul Hassan Rizvi
About the Author: Iftikhar Ul Hassan Rizvi Read More Articles by Iftikhar Ul Hassan Rizvi: 62 Articles with 246426 views Writer and Spiritual Guide Iftikhar Ul Hassan Rizvi (افتخار الحسن الرضوی), He is an entrepreneurship consultant and Teacher by profession. Shaykh Ift.. View More