قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا
نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی
چغتائی)
میرے مرشد حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمة اللہ علیہ جو حضرت علی
ہجویری رحمة اللہ علیہ کی خاص آل میں سے تھے ایک بار مجھے فرمانے لگے کہ
طارق! تجھے ایک تحفہ دوں، میں نے کہا حضور فرمائیں، فرمانے لگے کہ سورة
البقرہ کی یہ تاثیر ہے کہ جو خاتون حمل کے معلوم ہونے کے بعد ہرماہ ہر چاند
کے پہلے سات دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ پڑھے اور یہ عمل نوماہ تک جاری
رکھے تو انشاءاللہ شرطیہ بیٹا ہوتا ہے۔ حضرت رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ
میں گزشتہ 45 سال سے یہ لوگوں کو بتا رہا ہوں اور یہ چیز مجھے ایک درویش سے
ملی تھی اور پھرخود ہی فرمایا کہ مجھے یہ چیز خواب حضرت خواجہ اویس قرنی
رحمة اللہ علیہ نے دی تھی اور فرمایا تھا یہ آپ کو اجازت ہے۔
حضرت کے فرمان کے بعد میں نے لوگوں کو بتانا شروع کیا اور مجھے یاد پڑتا ہے
یہ 1986ءمیں یہ چیز (یعنی سورة البقرہ کا یہ تحفہ) مجھے حضرت نے دیا تھا۔
قارئین! کتنے بے شمار لوگ میرے پاس آئے اورمیں نے انہیں سورة البقرہ کا یہ
عمل بتایا اور اللہ کریم جل شانہ نے انہیں بیٹا عطا فرمایا۔ اگر عورت خود
نہیں پڑھ سکتی تو اُس کی طرف سے اس کا شوہر پڑھے۔ اگر شوہر بھی بدقسمتی سے
قرآن پڑھا ہوا نہیں ہے تو اس کے گھر کا کوئی فرد پڑھے۔ یعنی کرائے کا آدمی
نہ پڑھے۔ کرائے کا آدمی میںاکثر انہیں کہتا ہوں کہ کہیں سے بندہ تلاش کیا
اور اسے پیسے دے کر قرآن پڑھوا دیا اس کے بارے میں میں اکثر منع کیا کرتا
ہوںاور جب بھی یہ عمل کسی نے کیا اللہ جل شانہ نے انہیں بیٹا عطافرمایا۔ اس
سلسلے میں چند واقعات آپ کی خدمت میں عرض ہیں:۔
یہ اسی 1986ءہی کا واقعہ ہے ایک خاندان میرے پاس آیا کہ ہمارے ہاں صرف
بیٹیاں ہی بیٹیاں ہوتی ہیں، ہم تو بیٹے کو ترستے ہیں، ہمارا ہرحمل اس امید
سے ہوتا ہے کہ اس میں بیٹا ہوگا اور لوگوں کے اعتماد دلانے اور کوئی عمل
کرانے کے بعد ہم بیٹوں کے کپڑے بنواتے ہیں لیکن پھر بیٹی پیدا ہوتی ہے۔ اب
تو ہمارے گھر عالم یہ ہے کہ جب بھی بیٹی ہوتی ہے ماتم کا سا سماں ہوتا ہے
بیٹے کو ترس گئے ہیں اور کسی نے جادو بتایا تو اس کا علاج کرایا، کسی نے
جنات بتائے تو اس کا علاج کرایا۔ کسی نے فولاد اور وٹامن کی کمی بتائی تو
اس کیلئے ادویات کھلائیں۔ دنیا کا کوئی طریقہ ایسا نہیں یا کوئی عمل ایسا
نہیں کہ ہم نے چھوڑا ہو۔ لیکن اس کے باوجود بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں آپ کا کسی
نے بتایا آئے ہیں اگر ممکن ہوسکے تو آپ ہمیں کوئی عمل بتائیں جس سے بیٹیاں
پیدا نہ ہوں بلکہ اللہ پاک بیٹے کی نعمت عطا فرمائے۔
میں نے انہیں سورة البقرہ کا یہی عمل بتایا کہ ہر اسلامی چاند کے پہلے سات
دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں۔ انہوں نے عمل شروع
کردیا۔ بلکہ اُس وقت ان کے خاندان میں چند خواتین حاملہ تھیں سب کو عمل
شروع کرادیا، چونکہ بیٹیاں زیادہ تھیں تو خود حاملہ نے بھی پڑھا اور گھر کے
اور افراد نے بھی پڑھا اور اللہ کریم کی شان کریمی دیکھیں کہ جس نے بھی عمل
کیا اُس کو بیٹا ہوا۔ اب تو ان کا سورة البقرہ پر اتنا یقین ٹھہر گیا کہ
انہوں نے باقاعدہ ایک کاغذ چھپوایا اس کو فوٹو سٹیٹ کرایا اور لوگوں کو
بانٹنا شروع کردیا کہ جو حضرات بیٹے چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ سورة البقرہ
کا یہ عمل کریں ایک اور انوکھا کام کیا کہ اپنی بیتی چند واقعات کے ساتھ جو
میرے بتانے کے بعدانہیں حاصل ہوئے وہ سارے تجربات و مشاہدات ایک چھوٹا سا
رسالہ چھپوایا اس کا عنوان رکھا ”شرطیہ بیٹا،، اور ہر شادی میں جہاں کسی کی
شادی ہوتی تھی اس کو پوسٹ کرکے یا خود اس میں شامل ہوکر اُن کو یہ دے آتے
تھے اور بقول ان کے کہ جب سے میں نے آپ سے یہ سنا پھر خود آزمایا پھر خود
کیا اور خود اس پفلیٹ کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جس نے بھی کیا آج تک مجھے
کوئی ایک شخص ایسا نہیں ملا جس کو بیٹا نہ ہوا ہو سبھی کو بیٹے ہوئے اور
اللہ پاک نے ان کو بہت برکت سے رکھا۔
سورة البقرہ کی برکت سے جو بیٹا اللہ پاک عطا فرماتے ہیں ایک تجربہ اور ہوا
ہے تندرست ہوتے ہیں صحیح سالم ہوتے ہیں، داغدار یعنی معذور نہیں ہوتے اور
طویل الامت اور صحت باسلامت رہتے ہیں۔
ایک صاحب مجھ سے ایک مسئلہ بیان کرنے لگے کہ ہمارے گھر میں ایک تکلیف رہتی
ہے اٹھہرا کا مرض ہے۔کہنے لگے کہ میرے اپنے تین بچے فوت ہوگئے ہیں اور اکثر
بیٹے فوت ہوتے ہیں بیٹیاں بچ جاتی ہیں میں نے انہیں کہا کہ آپ سورة البقرہ
پڑھیں اور سورة البقرہ ہر چاند کے سات دن پڑھیں اور اگر ممکن ہوتو روزانہ
سورة البقرہ ایک بار اس کے علاوہ بھی پڑھتے رہے انہوں نے عزم کیا میں یہ
عمل کروں گاجب انہوں نے یہ عمل کرنا شروع کیا تو اللہ کریم نے ایسی کریمی
فرمائی کہ ان کے گھر بیٹا پیدا ہوا ایک بڑی سی ٹوکری مٹھائی کی بھر کر میرے
پاس لے آئے وہاں جتنے افراد بیٹھے تھے ان تک میں نے مٹھائی بانٹ دی اتنے
خوش کہ فرمانے لگے کہ اس کا نام کیا رکھوں۔ میرے دل میں اللہ پاک میں ڈالا
باقی بیٹے نہیں بچے تھے یہ بچ گیا اس کو اللہ نے اس کو باقی رکھا تو اس کا
نام عبدالباقی رکھا جائے۔ میں نے انہیں مشورہ دیا کہ اس بیٹے کا نام
عبدالباقی رکھیں۔ اب ماشاءاللہ بہت تندرست ہے، صحت مند ہے۔
قارئین! اس عمل کے کتنے واقعات ایسے ہیں جو اٹھرا کے مرض میں یا ایسے لوگوں
جن میں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں۔اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور کے ایک تاجر کہنے لگے
کہ اب اللہ نے بیٹے بہت دئیے ہیں ہر بار حمل ہوتا ہے تو سورة البقرہ کا یہ
عمل کرتے ہیں تو اس کی برکت سے اللہ پاک بیٹے عطا فرماتے ہیں اب جی چاہتا
ہے کہ بیٹی ہو تو میں نے اُن سے عمل کیا کہ سورة البقرہ نہ پڑھیں انہوں نے
سورة البقرہ نہ پڑھی تو انہیں بیٹی مل گئی۔
حج کے ایام میں منیٰ میں بیٹھے تھے ایک صاحب میرے ساتھ بیٹھے مسلسل رو رہے
تھے اور ایک بات کہہ رہے تھے اے اللہ تیرے پاس کونسی کمی ہے تو اپنے خزانے
سے بیٹے عطا کردے، یااللہ ہماری قسمت میں صرف بیٹیاں ہی ہیں بیٹے نہیں ہیں؟
اللہ میں تو حج میں تیرے پاس صرف بیٹے لینے آیا ہوں اللہ میری نسلیں بڑھا
دے، ان کی دعا سنتا رہا، میں بھی اللہ سے راز و نیاز کررہا تھا بعد میں میں
نے ان سے پوچھا تعارف ہوا تو کہنے لگے کہ ہمارے خاندان میں بیٹیاں ہی
بیٹیاں ہیں بیٹے نہیں۔ صرف ایک ہمارے کزن میں ایک بیٹا ہوا باقی سب کی
بیٹیاں ہیں۔ میں نے حج کیا لیکن حج صرف اس نیت سے کیا کہ اللہ پاک سے اس
دفعہ حج پر بیٹا ہی لے کر آئوں گا میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ کی دعا قبول
ہوگئی ہے، دعا کی قبو لیت سے ہی اللہ پاک اسباب پیدا فرماتے ہیں آپ صرف
سورة البقرہ کا یہ عمل کریں۔ سورة البقرہ کا یہ عمل کریں اور تفصیل میں نے
سمجھا دی، وہ پاکستانی تھے لیکن بہت عرصے سے کینیڈا ٹورنٹو میں رہتے تھے
اور وہاں سے ڈائریکٹ حج کرنے سعودی عرب آئے تھے۔ ان کو یہ عمل دیا اسی وقت
انہوں نے فون کیا اور سب گھر والوں کو سمجھایا کہ یہ عمل کرنا شروع کردیں
اور فرمایا کہ منیٰ میں دعا کے وقت اللہ پاک نے یہ عمل دیا ہے۔ ابھی چند دن
پہلے ان کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ ہمارے گھر میں اللہ جل شانہ نے اس
عمل کی برکت سے دو حاملہ خواتین کو بیٹا دیا ہے اور جن صاحب کے ذریعے سے
مجھے یہ پیغام ملا وہ کہہ رہے تھے کہ وہ صاحب مسلسل رو رہے تھے اور کہہ رہے
تھے کہ کسی طرح میری حکیم صاحب سے ملاقات ہو اور میں انہیں اپنے جذبات سے
خود آگاہ کروں کہ اللہ کریم نے سورة البقرہ کی برکت سے مجھے بیٹے عطا
فرمائے۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ میرے پاس 14 کیس ایسے ہیں جو میں آپ کو گن کر
بتا سکتا ہوں کہ جن کو میں نے بتایا اور ان کو اللہ پاک نے سورة البقرہ کے
اس عمل سے بیٹے عطا فرمائے۔ابھی کچھ عرصہ پہلے سورة البقرہ کا ایک عمل
حیاءڈائجسٹ کی ایڈیٹر مسز راحت ارشد صاحبہ کا چھپا تھا، موصوفہ ایک صالح
اور نیک خاتون ہیں، پوتے پوتیوں والی ہیں۔ ایک بار فون پر اپنے تجربات و
مشاہدات مجھے بتانے لگیں کہ جب بھی ہمیں کوئی مشکل پیش آتی ہے اور اپنی ایک
بڑی بوڑھی کا تجربہ بھی بتایا کہ اس وقت ہم صرف سورة البقرہ میں لگ جاتے
ہیں اور سورة البقرہ ہر مشکل کا آخری حل ہے، ویسے بھی قارئین میری سالہاسال
کے تجربات میں یہ بات آئی ہے سورة البقرہ جہاں مشکلات کا حل ہے وہاں جادو
جنات کا آخری اور تیربہدف حل ہے۔ جس گھر میں جادو ہو، جنات ہوں، بندش ہو آپ
سورة البقرہ پڑھیں اور کیسٹ میں سورة البقرہ لگادیں۔ مجھے یہ شکایت بھی
عجیب سی ملی کہ جنات کیسٹیں توڑ دیتے ہیں یا ٹیپ ریکارڈر خراب کردیتے ہیں،
یا سورة البقرہ کی کیسٹ غائب ہوجاتی ہے۔ لیکن چلانے والے اپنے عزم سے نہ
ہٹیں تو ایک وقت آیا کہ شریر جنات سے نجات مل گئی۔ قارئین! یہ میری طرف سے
آپ کو تحفہ ہے سورة البقرہ کا کہ ہزاروں واقعات میرے پاس ایسے ہیں مایوس
لوگ آئے انہیں سورة البقرہ بتایا اور جس کو بھی سورة البقرہ بتایا شان
کریمی نے اسے بیٹا عطاکیا۔ ایک خاتون مسلسل بیٹھی رو رہی تھی اس کی رقت
طاری ہوئی آواز رندھ گئی، دوسری خواتین بیٹھی اسے مسلسل پوچھ رہی تھیں کہ
تیرے رونے کی وجہ کیا ہے۔ میں مریضوں میں مصروف بیٹھا دور یہ بات سن رہا
تھا آخر بولی تو کہنے لگی کہ میں اپنا درد حکیم صاحب کو سنائوں گی جب ان کی
باری آئی تو میں نے ان سے پوچھا تو مجھ سے کہنی لگی کہ میں ایک ایسی مایوس
خاتون ہوں کہ ہمارے مقدر میںبیٹیاں ہیں، بیٹے نہیں تومیں نے ان سے فوراً
کہا کہ بیٹیاں تو نعمت ہیں ان کے بارے میں کہیں آپ کے دل میں حقارت تو
نہیں۔ کہنے لگی حقارت تو نہیں ہے لیکن بیٹے بھی تو نعمت ہیں اللہ پاک نے
ہمیں یہ نعمت نہیں دی۔ ہمارے ہر حمل میں مشہور ہے حتیٰ کہ اب تو رشتہ کرنے
والے بھی ڈرتے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں، ہمارے بعض رشتے اس
کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔ آخر ہم کیا کریں؟ میں نے ان سے عرض کیا آپ مایوس
نہ ہوں آپ سورة البقرہ کا یہ عمل کریں اور سورة البقرہ کے اس عمل میں بڑی
طاقت اور تاثیر ہے اور میں نے انہیں ایک واقعہ پھر سنایا اپنا ذاتی واقعہ
سنایا کہ ہماری قریبی رشتے دار ہماری والدہ کو انہوں نے بہت عرصہ تکلیف
تھیں لیکن میری والدہ رحمة اللہ علیہ صبر کرنے والی معاف کرنے والی تھیں۔
والدہ نے بہت عرصہ صبرکیا۔ والدہ کی وفات کے بعد میرے پاس آئیں کہنے لگی کہ
ہمارے ہاں بیٹے بھی ہیں بیٹیاں بھی ہیں لیکن بیٹے تھوڑے ہیں، کوئی عمل
بتائیں میں نے انہیں سورة البقرہ کا عمل بتایا اب ان کے ہاں بیٹے ہی بیٹے
ہیں اس روتی خاتون کو میں نے بتایا کہ تسلی کریں آپ یہ عمل کریں انشاءاللہ
اللہ آپ کو بیٹا عطا فرمائیں گے اور ایسے بیٹے عطا فرمائیں گے جو صحتمند
اور سلامت ہونگے اور بابرکت ہونگے۔ قارئین! اس روتی خاتون کو میں نے تسلی
دی اور انہوں نے یہ عمل شروع کردی پھر اللہ کی شان کریمی کہ اللہ کریم نے
نعمتیں عطا فرمائیں اور بیٹوں کی برکتیں عطا فرمائیں۔ کتنے لوگ ایسے ہیں
جنہوں نے اس بیٹے والے عمل کو ہزاروں لوگوں تک پہنچایا اور بعض اوقات دل
میں گمان ہوتا ہے کہ یا اللہ تونے مجھے ذریعہ بنایا اپنے قرآن کے پڑھنے کا
لوگوں کی جھولیاں بھرنے کا اللہ تیرا شکر ہے خیر کا مجھے ہمیشہ ذریعہ بنائے
رکھنا۔
بشکریہ عبقری میگزین |