موسم سرما شروع ہوتے ہی کئی لوگوں کو نزلہ، زکام، الرجی
اور چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے آنکھوں اور ناک سے پانی کا
بہاؤ، سر میں درد اور گلہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ ان تمام علامات میں درجَ
ذیل تراکیب اور علاج مفید ہے۔
١- تیس دن تک مچھلی کا تیل، ایک چھوٹا چمچ روزانہ ناشتہ کے بعد پی لیں۔ شیر
خواروں کو دن میں تین قطرے تین بار پلائیں۔
٢- بھنے ہوئے چنے مٹھی بھر روزانہ کھائیں، نزلہ و الرجی سے نجات کے لئیے
مفید و مؤثر ہیں۔
٣- بہتے ہوئے ناک، چھینکیں اور الرجی کی علامات میں زیتون کا تیل ٢ چمچ
سونے سے قبل نیم گرم دودھ کے ساتھ پی لیں، ماتھے اور بیرونی ناک پر مالش
کریں۔ ناک کی داخلی سطح پر بھی زیتون کا تیل لگائیں۔
٤- ٤ عدد ہریڑ مربہ سونے سے قبل نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔
مندرجہ بالا تراکیب الرجی، نزلہ اور کیرا سے نجات کے لئیے بہت مفید و معاون
ہیں۔ مجرب المجرب ہیں۔
ہمارا فیس بک پیج: https://www.facebook.com/iftikharulhassan.rizvi
سکائپ کال: mi.hasan
ای میل: [email protected] |