امریکہ: 24 نمازی نوکری سے برطرف

دنیا کی ایک مشہور و معروف بین الاقوامی کوریئر کمپنی نے اپنے امریکی آفس سے ڈیوٹی کے دوران باجماعت نماز ادا کرنے والے 24 مسلمانوں کے ملازمت سے برطرف کر دیا ہے-
 

image


امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر ہیبرون میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی “ ڈی ایچ ایل “ میں کام کے اوقات کے دوران وقفوں میں باجماعت نماز کی اجازت دے رکھی تھی لیکن بعد بنا کسی وجہ سے کے بتائے اس کو بھی ختم کردیا گیا اور اس کا اطلاق وقفے پر بھی کر دیا گیا-

تاہم جب ادارے کے مسلمان ملازمین نے وقفے کے دوران باجماعت نماز ادا کی تو ان کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا-
 

image

امریکا میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک “تنظیم کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشن“ نے اسے امریکی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے-

تنظیم کا کہنا ہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی مسلمانوں کا بنیادی حق ہے جو امریکی آئین نے انہیں دے رکھا ہے-

تنظیم نے کوریئر کمپنی کی جانب سے ان مسلمانوں کو ملازمت سے نکالے جانے کو غیرقانونی قرار دیا ہے٬ اور ساتھ ہی تنظیم نے یہ شکایت امریکا میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے میں بھی کر دی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Maow's is one of 11 complaints filed with the U.S. Equal Employment Opportunity Commission – of an expected 24 total – that allege DHL Global Mail fired a group of Somali Muslims for exercising their legally protected religious rights. The Ohio chapter of the Council on American-Islamic Relations (CAIRhas filed the EEOC complaints on behalf of the fired workers.