کیل مہاسے …بلیک ہیڈز

کیل مہاسے جلد کا وہ مسئلہ ہیں جس سے جلد کی خوبصورتی کو نقصان پہنچتا ہے، بلیک ہیڈز جسم کے کسی بھی حصے مثلاً ناک ،پیشانی اور گردن پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر چکنی جلد پہ عام ہوتے ہیں۔چکنی جلد اور کھلے مسام بلیک ہیڈز کی وجہ بنتے ہیں۔جلد کو صاف رکھیں اورگرد وغبار سے بچیں۔ یہاں ہم آپ کو چند گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن پر عمل کرنے سے جلد خو بصور ت ہو گی۔کھلے مسام بند ہو جا ئیں گے اور کیل مہاسوں سے نجات مل جائے گی ۔ ۱ ۔کھلے برتن میں پانی گرم کریں چہرے کو تولیے سے ڈھانپ لیں اوربھا پ لیں اس سے مسام کھل جائیں گے اور کیل باہر نکل آئیں گے اس کے بعد برف کا مسا ج کریں تاکہ مسام بند ہو جائیں۔ ۲ ۔لیموں کے رس سے چہرے پر اچھی طرح مساج کریں کھلے مسام بند ہو جائیں گے اور چہرہ چمکنے لگے گا۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں۔ ۳۔جلد پر کیل مہاسے بننا بہت عام ہے اس لیے روزانہ جلد کو کسی اچھے فیس واش سے دھوئیں۔ ۴۔ہفتے میں دو بار سکرب کریںاس سے بلیک ہیڈز ختم ہو جاتے ہیں۔ ۵۔روزانہ چہرے کی کلینزنگ کریں اس کے لیے دودھ ،لیموں اور شہد کامکسچر بناکرچہرے پرلگائیں،خشک ہونے دیں پھر مساج کر کے چہرہ دھولیں۔ ۶۔بیسن،لیموں،دودھ اور عرق گلاب کامکسچر بنائیں اور چہرے پر لگائیں آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیںپھر نیم گرم پانی سے دھو لیں جلد صاف شفاف ہو جائے گی۔ ۷۔Micro derm Abrasion ایک ایسی انقلا بی تکنیک ہے جو کھلے مسامو ںکو بند کرتی ہے۔ کیل مہاسو ںسے نجات دیتی ہے ایکنی سے بننے والے د اغ دھبوں کو ہلکا کرتی ہے ۔جلد کو گورا کرتی ہے ۔اور جلد ایک دم سے چمک اٹھتی ہے آج کل کیل مہاسو ں اور کھلے مساموں کا بہترین حل ماہر امراض جلدکے لحاظ سےMicro derm Abrasionہے۔ یہ ایک ایسی تکنیک ہے جو آپ کی جلد کی گہرائیوں میں جا کر صفائی کرتی ہے اور جلد کو نیا پن دیتی ہے مائکرو کرسٹل کی مدد سے نئی کلا جین Collegen)) بناتے ہوئے یہ باریک لائنوں،نشانوںاور جھائیوں کے لیے ایک بہترین ٹریمینٹ ہے۔ کوئی بھی جلدی علاج کسی عام ڈاکٹر سے مت کروائیں،نہ ہی گلی محلوں میں بیٹھے سکن سپیشلسٹ پر بھروسہ کریں،بلکہ کسی ماہر سے علاج کروائیں ورنہ آپ کی جلدکو فائدے کی بجائے الٹا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ٭٭٭٭٭

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 274587 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More