تفسیر سورة الفاتحہ' تحفة الاسلام

کتابچے کا نام: تفسیر سورة الفاتحہ' تحفة الاسلام
مؤلف: مولانا حافظ محمد اکرم
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی۔ کے
اشاعت : بار اول' جمادی الثانی ١٤٣٢ھ/ مئی2011ئ
ضخامت: 96صفحات
تفسیر سورة الفاتحہ' تحفة الاسلام میں بسم اللہ الرحمن الرحیم اور سورة الفاتحہ کی تشریح و تفسیر بہت ہی تفصیل سے کی گئی ہے۔ ہر آیت کے ذیل میں تشریحات و توضیحات کو مفصل اور سہل انداز میں پیش کیا گیا ہے' بسم اللہ کی تفسیر میں کئی عنوانات لگائے گئے ہیں ' ملاحظہ ہوں۔ ٭....بسم اللہ الرحمن الرحیم ٭.... بسم اللہ سے آغاز کیوں ؟ ٭.... باکا معنی ٭ ....بامیں سرافگندگی٭.... بسم اللہ مہر خداوندی٭....بسم اللہ کی برکت ٭... کتاب اللہ کا دروازہ ٭....بسم اللہ کے انیس حروف ٭..... بسم اللہ میں وفور رحمت ٭.....بسم اللہ کی خاصیت۔ یہی انداز سورة الفاتحہ کے ہرہر آیت کی تشریح و تفسیر کے لئے اپنایا گیا ہے۔ بہر صورت کتاب اہل ذوق کے لئے دلچسپی سے خالی نہیں۔ مولاناعبدالقیوم حقانی صاحب نے کتاب کے آغا ز میں پیش لفظ بھی لکھ کر کتاب کا حسن دو بالاکیا ہے۔
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 434314 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More