شعرو ادب کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھنے والے منیر
انور صاحب کا تعلق لیاقت پور ، پنجاب ، پاکستان سے ہے۔ پنجاب کے لوگ فطری
طور پر ادب دوست اور ادب نواز ہیں ۔ شاعری کا ذوق ہر خاص و عام میں پایا
جاتا ہے ۔ اس خطے نے دنیائے ادب کو نامور ادیب اور شعرا فراہم کئے ہیں ۔۔
منیر انور بنیادی طور پر غزل گو شاعر ہیں۔ ان کی غزلوں میں جوش و جذبہ،حُسن
و عشق اور سوز و گداز جیسےحقیقی جذبات کا اظہار اور ایک غیر محسوس سی بے
تکلفی پائی جاتی ہے۔ ان کی شاعری میں لطیف جذبات اور وجد انگیز غنایت موجود
ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ تغزل ان کی شاعری کی روح ہے۔ ایک
شعر دیکھیں ۔۔ جس میں گہرے جذبوں کی ترجمانی کس ترنم خیز انداز سے کی گئی
ہے ۔۔
ہے مکمل انہی سے ذات مری
میرے بچے ہیں کائنات مری
ان کے حساس اور پرُ امید لہجے میں کہے ہوئے اشعار سچے انسانی جذبات و
احساسات سے معمور ہیں ۔ ایک مختصر نظم دیکھیئے ۔۔
"حادثہ"
درد کی کسی رو میں / اس نے کہہ دیا آخر / کاش ہم نہیں ملتے
ان کا پہلا مجموعہ کلام " روپ کا کندن " واقعی دمکتے ہوئے کندن کی مانند
خوبصورت احساسات کے رنگوں سے مزین ہے ۔۔
ان کی چند غزلیں ریڈیو پاکستان لاہور سے بھی سنیں جو عمدہ جمالیاتی کیفیت
کی حامل ہیں ۔۔
پم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کے قلم کو مزید قوت و دلکشی عطا کرے اور
ان کے عزت و وقار میں اضافہ فرمائے ۔۔ آمین |