ایران کی اپنی فوج پاکستان میں داخل کرنے کی دھمکی

ایران کی دھمکی
لیجئے سن لیں بی مینڈکی کو بھی زکام ہوگیا ، پہلے بھارت ،افغانستان، امریکہ ہی کافی تھا پاکستان میں کارروائیاں کرنے کے لئے کہ اب ایران بہادر نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی ٹھان لی کہ ہم بھی اپنی فوج کو پاکستان میں داخل کرسکتے ہیں ۔ایسا کیوں ہوا کہ ہمسایہ مسلم ملک نے بھی پاکستانکو دھمکی دے ڈالی اس تناظر میں اگر نظر ڈالی جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی محافظوں کا اغوا سننے میں آیا ہے کی کچھ کو قتل کردیا گیا ہے اور کچھبقول ایران بہادر کے پاکستان کے علاقہ میں ہے اور ان کو بلوچستان میں رکھا گیا ہے ایرانی فوج کا پاکستان میں داخل ہونے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خامیوں کا ایک واضح ثبوت موجود ہے کہ پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دینے کی ناکام سازش کی کوشش ہے ۔اس مسئلہ پاکستان کے موجودہ بلوچستان کی وحدانیت کا ہے ابھی تک بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ارباب اختیار اس مسئلہ کو انا پرستی بنائے بیٹھے ہیں اور سنجیدہ حل کی کوئی بھی کوشش نہیں کی جارہی ہے ۔ پہلے بھی یہ سوال اٹھایا گیا کہ آخر ایران افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بارڈر کی سطح پر ملا ہوا ہے وہ امن کی کوششوں میں شامل کیوں نہیں ہوتا اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے کہ ایران کے بھی افغانستان میں اپنے مفادات ہیں اور ہمارے ہمسائے بھارت کے تو بلوچستان اور علاقہ میں اپنا اثر رسوخ بڑھانے تحفظات موجود ہیں کہ اس طر ف پاکستان کہیں اپنا کنٹرول افغانستان میں حاصل نہ کرلے وجہ یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک چائناجس نے ہر برے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اس کے ساتھ مل کر پاکستان ان پر کنٹرو ل حاصل نہ کرلے جس سے انڈیا بہادر کے مفادات کو سنگینخطرات لاحق ہیں اور یہی مفادات ایران کے ہیں ۔ گوادر پورٹ سے چونکہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو سیدھا راستہ جاتا ہے اور بلوچستان اور اس کے ارد گردکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور مالی استحکام پیدا ہوگا روزگار ملے گا ایران بھی اسی لائن پر سوچ رہا ہے کہ کس طرح اپنے مفادات کو بچایا جائے اور اپنا تسلطقائم کیا جائے تو اس نے ایک نئی بات کردی بالفرظ اگر ایرانی فوج کسی طور پر بھی پاکستان میں داخل ہوگئی تو کب تک رہے گی دوسرا سوال یہ ہی کہ پاکستانی محافظ یا بلوچ جنگجو کارروائیاں کرکے ایرانی سیستان (بلوچستان) میں جاکر پناہ لیتے ہیں اور پاکستان آرمی بھی ایران سے مطالبہ کرتی ہے اور حق بجانبہوگی تو کیا ایران ان افراد کو پاکستان کے حوال کردے گا اگر نہیں کرے گا تو کیا ایران پاکستانی افراد کو تلاش کرنے کے لیئے پاک فوج کو ایرانی حددومیں داخل ہونے کی اجازت دے گا ۔ جواب نہیں میں ہوگا کہ وہ ایک خود مختار قوم ہے اس کا ماضی شاندار ہے یہ قوم اپنے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتی ایک متحد قوم ہے اور ہماری قوم اور اتحاد کو پارہ پارہ کردیا گیا ہے گروہوں میں تقسیم کردیا گیا ہے کہ ایران نے اتنی بڑی دھمکی دیدی لیکن اس کا ردعملابھی تک نہیں آیا ہے کیوں پاکستان اتنا گیا گزرا ہے اب بھی حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے-
shahnawaz
About the Author: shahnawazCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.