ٹی ،بی کا عالمی دِن اور ہماری قو می ذمہ داری

کسی بھی قوم کی تر قی اور خو شحالی کا راز ایک صحت مند معا شر ے کے قیام میں مظمر ہے خصوصاً آج کی نو جوان نسل اِس بات متا قضی ہے کہ ہم پاکستان کو ایسا وطن بنانے میں کامیاب ہوں جو ایک خو شحال، فعال صحت مند اور بیماریوں سے پاک ہو آج 24مار چ کو پو ری دُنیا میں ٹی ،بی کی روک تھام کا عالمی دِن منا یا جا تا ہے تا کہ عام لو گوں کو ٹی۔ بی کے مر ض کے متعلق معلومات ہو سکے اور اِس کے سدبات کیلئے عملی طو رکام کر سکے آج کے دِن کی مناسبت سے عوام کو اگاہی دینے کیلئے کانفر س۔ سمینار ۔ ورکشاپ ڈرامہ اورمختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا تا ہے حکومت کی طر ف سے ٹی ،بی کے علاج کیلئے نیشنل ٹی بی کنٹرول پرو گرام کے تحت سر گر م عمل ہے ٹی، بی جراثیم سے پھلنے والا ایک متعد ی مر ض ہے ۔ ٹی بی کے جراثیم عمو ما ً پھپیھڑوں پر اثر انداز ہو تے ہیں۔ لیکن جسم کے دوسرے حصے بھی اِس سے متا ثر ہو سکتے ہیں۔ ٹی بی سے متاثر ہ شخص کے کھانسنے ۔ چھنکنے یا تھوکنے سے ٹی بی کے جراثیم ہوا میں شامل ہو جا تے ہیں اور سانس کے ذریعے صحت مند افراد منتقل ہو کر ٹی، بی کا با عث بنتے ہیں۔ ٹی ،بی کے مریض کو چاہے کہ وہ چھنکتے اور کھانستے وقت اپنا منہ اور ناک کپڑے یا رومال سے ڈھانپ کر رکھے ۔ جگہ جگہ تھوکنے سے پر ہیز کرے۔ مسلسل دو ہفتے یا دو ہفتے سے زائد کھانسی ، بلغم، بلغم میں خون آنا ، رات ہلکا بخار کا ہونا اور پسینہ آنا۔ بھوک نہ لگنا اور و زن میں کمی ٹی بی کی علا ما ت ہو سکتی ہیں ۔ کوئی بھی علامت ظاہر ہونے کی صو ر ت میں فو ری طور پر قریبی مرکز صحت ، منتخب ، پر ائیویٹ کلینک یا لیڈی ہیلتھ ورکر سے رابطہ کریں ۔ نیشنل ٹی بی کنٹرول پر وگرام نے ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد سرکاری مر کز صحت اور منتخب پرائیویٹ کلینک پر ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ناہے ۔ سرکاری مراکز صحت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ۔ تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال و دیہی مرکز صحت اور بنیاد ی مر کز صحت شامل ہیں ۔ ٹی بی کی علامات ظاہر ہونے کی صو ر ت میں اپنے قریبی سرکاری مرکز صحت یامنتخب پرائیویٹ لیباٹر ی سے بلغم کا مفت معائنہ کروائیں۔ اگر ٹی ،بی کا مرض ہوجائے تو گھیرانے کی ضرورت نہیں عالمی ادارہ صحت کے وضع کر دہ زیر نگرانی طریقہ علاج (DOTS) کے ذریعے 6ماہ مسلسل علاج سے ٹی ، بی سے مکمل طور پر صحت یا بی ممکن ہے۔ کسی ذمہ دار فر د معاونِ علاج کی زیر نگرانی 6ماہ تک مسلسل ۔ بلا نا غہ ٹی۔ بی کی ادوایات استعمال کرنے کو ڈائس یا زیر نگرانی طریقہ علاج کہتے ہیں۔ یہ ذمہ دار فر د (معاون علاج) آپ کے علاقے کے لیڈی ہیلتھ ور کر ۔ آپ کے گھر کا کوئی فر د یا مقامی رضا کار بھی ہو سکتا ہے ۔ ٹی بی کی ادوایات استعمال کرنے کے دو ران الٹی کا آنا بھوک کا نہ لگنا معدے میں درد گیس کی شکایت زر د یا سر خ رنگ کا پیشا ب آنا۔ جو ڑوں میں درد وغیرہ معمول کی با ت ہے لہٰذا پریشا ن ہو نے کی ضرور ت نہیں ـ ۔ دو ران علاج جلد پر خار ش ۔ بہر ہ پن۔ عنو دگی ۔ نظر کی کمزو ری جیسی علامات ظاہرہونے پر فو را ً اپنے مصا لج سے رابطہ کریں۔ ٹی بی کا مر ض کھانے پینے کے پر تنوں سے ایک دو سرے کے کپڑے استعمال کرنے سے میل جول سے ازدوا جی تعلقات سے ۔ ما ں کا اپنے بچے کو دودھ پلانے سے منتقل نہیں ہو تا۔ دوران علاج نا غہ کرنے سے یا علاج اد و ہوا چھو ڑنے سے ٹی بی کا مر یض مزاحمتی ٹی بی کا شکا ر ہو سکتا ہے جو ٹی بی کی پیچیدہ اور خطرناک شکل ہے۔ حکومتی اقدمات اور این۔ جی۔ او ز کی کو ششوں کے با وجود پاکستان بھر میں سالانہ 60ہزار ٹی بی کے مر یض اور ضلع گوجرانوالہ کے سطح پر تقریباً14ہزارمریض اِس مو زی مرض کا شکار ہو رہے ہیں گوجرانوالہ آرٹس کونسل اور سمری کو ر پاکستان اور سٹاپ ٹی بی کو لیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ٹی بی کے عالمی دن منا سبت سے پنجاب تھیٹر میں ایک اصلا حی و معلوماتی کھیل (احساس) پیش کیا جارہا ہے جس میں معر وف فنکا ر حصہ لے رہے ہیں اس اہم اوینٹ کا اہتمام ڈاکٹر محمد حلیم خان ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ۔ مر سی کو ر گوجرانوالہ کے انچار ج جا وید اقبال،محمد قاسم، وسیم احمد اور محمد اسرائیل ایڈووکیٹ کر رہے ہیں جبکہ پرو گرام میں بطور مہمان خصوصی جناب تو فیق احمد بٹ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈاکٹر واجد حسین ای۔ ڈی۔ او ہیلتھ گوجرانوالہ شریک ہو رہے ہیں آئیں آج بحیثیت قوم ہم اِس عہد کو آگے پڑھتے ہوئے ٹی بی کا مفت علاج ۔ کل نہیں آج۔ ؟؟؟
شکوہ ظلمتِ شب سے تو بہتر تھا
اپنے حصے کی شمع کوئی جلا تے جا تے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Tahir Saeed
About the Author: Tahir Saeed Read More Articles by Tahir Saeed : 6 Articles with 6148 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.