جمہوری نظام میں انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہو تے ہیں۔
انتخابات کے ذریعے عوام کو یہ اختیار دیا جا تا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے
اپنی قیا دت کومنتخب کر یں جو حکومت کی با گ دوڑ سنبھال کر ملک و ملت کے
روشن مستقبل کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ انتخابات صر ف اِسی صو رت کامیاب ہو
سکتے ہیں جب ان میں تمام اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ اس لیے
ہر اہل ووٹر بالخصوص نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صر ف خود بطور ووٹر
اپنا اندا رج کرائیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں بلکہ اپنے دوست احباب گھر
والوں اور اہل علا قہ سمیت ایسے تمام طبقا ت کی بھی مدد کریں جنہیں بطور
ووٹر اندراج اور ووٹ ڈالنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اِن میں عورتوں
، بز رگ ، اقلتیں اور معذور افراد شامل ہیں۔ گھر کے سر براہ کی حیثیت سے
مرد حضر ا ت کا یہ فر ض بنتا ہے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین کو شنا ختی کا رڈ
بنوانے ، بطور ووٹر اندراج کر وانے اور پولنگ کے دِن گھر کے کام کاج سے
نکال کر ووٹ ڈالنے میں مدد فراہم کریں۔ انتخابی فہر ست اِن افراد کے کوائف
پر مشتمل ایک دستا ویز ہے جو بطور ووٹر اپنا اندراج کر ا چکے ہیں اور صر ف
یہی افراد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ پاکستان کا /کی شہری ہو۔ اِس
کی عمر 18سال سے کم نہ ہو۔ جسے مجاز عدالت نے ناقص العقل قرار نہ دیا ہو۔
جو کمپوٹر ائز قومی شناختی کار ڈ کا/کی حامل ہو ۔ انتخابی فہر ست میں
اندراج کا طریقہ کار نہایت ہی آسان ہے ضلعی سطح پر قائم الیکشن کمشن آفس
فارم لے سکتے ہیں ۔ یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن
لو ڈ کریں۔ فارم کو گھر بیٹھے پر کریں ۔ فارم کے ساتھ اپنے شناختی کار ڈ کی
کاپی منسلک کریں۔ فارم الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر میں جمع کر وائیں ۔ اب آپ
کے جاننے کیلئے کہ آپ کا ووٹ کہاں درج ہے پر چی کی ضرور ت نہیں کیونکہ اب
اس کام کا نہایت ہی آسان بنا دیا گیا ہے ۔ اپنا قومی شنا ختی کار ڈ
نمبر8300پر ایس ۔ ایم۔ ایس کریں اور چند سکینڈ ز میں جو ابی ایس ۔ ایم۔ ایس
کے ذریعے بطور ووٹر اندراج کے حوالے سے درج ذیل معلومات حاصل کریں ۔ آپ کا
ووٹ کہاں ہے ۔ آپ کا انتخابی علا قہ/حلقہ کونسا ہے ۔ آپ نے کس پو لنگ سٹیشن
میں ووٹ ڈالنا ہے ۔ اگر انتخابی فہرست میں آپ کے کوائف درست نہ ہوں اِن کی
درستگی کا طریقہ کار بھی نہایت آسان ہے۔ فارم لیکر درست کر کے ضلعی آفس میں
جمع کر وائیں ۔ انتخابی فہرست میں بطورووٹر اندراج کیلئے شناختی کار ڈ کا
ہونا ضروری ۔ شناختی کار ڈ کے بغیر آپ ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتے ۔
شنا ختی کار ڈ بنوا نا بھی ضرور ی ہے کیونکہ بغیرشناختی کارڈمیں بطور ووٹر
اندراج نہیں ہو سکتا کیونکہ ہر ووٹ اہم ہے
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فر د ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
گزشتہ رو ز ڈسٹر کٹ آفیسر الیکشن کمیشن آف پاکستان جناب چوہدری ندیم قاسم
صا حب نے اپنے آفس میں ضلع گوجرانوالہ کی سول سو سائٹی ۔ فر ی اینڈ فیئر
الیکشن نیٹ ور ک اور آواز ڈسٹرکٹ فورم کے عہد اران و ممبران کو وٹر ایجو
کیشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور ووٹ کی اہمیت کے بارے حاضرین کے سوالوں کے
جواب دیئے انہوں نے یہ فرمایا کہ جب تک ہم نچلی سطح پر سول سوسائٹی کے ساتھ
لیکر نہیں چلیں گے اُس وقت تک ہم عام لو گ کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے
میں کامیاب نہیں ہو سکتے آج زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے لو گوں
کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب ملکر آنے والی لو کل گورنمنٹ کے الیکشن
میں دیائنددار لو گوں کو اُسی وقت منتخب کر سکتے ہیں جب ہم ووٹ کی اہمیت کو
سمجھیں گے اِس آگاہی ورکشاپ میں سیا سی جماعتوں کے نمائندگان ، لا ئر ز ،
ماہر تعلیم، خواتین ، سابقہ ممبران ضلعی اسمبلی ، اقلیتی لیڈران ، صحافی ،
سابقہ ناظمین اور سول سوسائٹی کے ارکان بھاری تعداد میں شریک ہو ئے ڈسٹرکٹ
آفیسر الیکشن کمیشن گوجرانوالہ چوہدری ندیم قاسم کو اِس آگاہی مہم شروع
کرنے پر مبارک پیش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جن شخصیا ت نے
اِس مو قعہ پر اظہا رے خیا ل کیا اُن میں ایم ۔ ڈی۔ دی ایجو کیٹر کالج اور
آواز فورم کے سینئر راہنما چوہدری شاہد ، ریا ض محمود مٹو ، ڈاکٹر عمر نصیر
، چوہدری محمد اشر ف بھٹہ ایڈووکیٹ، فرقان عزیز بٹ ، سابقہ ڈپٹی میئر نوید
احمد مغل، ڈاکٹر عزیز دل ، میڈم زاہدہ انور ، میڈم عالیہ کرن ، میڈم ریحانہ
فردوس ، ڈاکٹر احسان ، عرفان اُپل اور شاہد علی شاہ شامل تھے ۔ سپر یم کو ر
ٹ آف پاکستان نے حکومت کو بلد یا تی الیکشن2015ء تک کر وانے کا حکم دیا ہے
تا کہ ملک میں جمہوری عمل کو فروغ ہودُعا ہے کہ حکومت اِس حکم پر عمل درآمد
کر ے ۔
میری عرض پاک پر اترے وہ وفصل گل
جیسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں وہ پھول کھلے کھلا رہے جو صدیوں
خزاں کو گزرنے کی بھی مجا ل نہ ہو |