عوام انقلاب کے آغاز کا دن گیارہ مئی

اندھے کو کیا چاہئے صرف دیکھنے کے لئے آنکھیں ..بھوکے کو روٹی ..گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے کسی سایہ دار درخت یا چھت کی تلاش ..عزت نفس بچانے کے لئے انصاف ...اور وغیرہ وغیرہ ..آدمی کو انسان کو ایک پاکستانی کو کسی بھی جگہ بنیاد پرست نہیں ہونا چاہئے ..اچھا کام کوئی بھی کرے .اس کو سراہنا ہماری ذمہ داری ہے .اخلاقی فرض بھی ہے ..چاہے ہمارا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو ..ہم کو صرف اپنی پارٹی یا گروپ کی طرف داری نہیں کرنی چاہئے ...مقصد اور پاکستانی قوم کی منزل کو سامنے رکھنا ہمارا فرض ہے ...اپنا مقصد تو ہر ایک کو عزیز ہوتا ہے . مگر قوم کا مقصد قوم کی منزل بھی عزیز رکھنا ہم سب کا فرض ہے ..اب یہ تو انصاف نہیں ہے کہ ہمارے لیڈر لگاتار ہم سے دھوکہ کرتے جایں .فراڈ کریں .کرپشن کریں .روز جھوٹ بولیں ..اور ہم ان کو الیکشن سے پہلے کئے ہووے وعدے بھی یاد نہ کروایں...تو یہ اپنی ذات سے بھی اور قوم سے بھی زیادتی ہو گی ...اب جبکہ کسی لیڈر کسی ذات سے اختلاف apni جگہ ..کسی کا کردار اپنی جگہ .پہلے کی غلطی اپنی جگہ ...اگر کوئی لیڈر ایک اچھے مقصد کی خاطر ایمانداری کے ساتھ قوم کو لیڈ کرنا چاہتا ہے تو ہم کو اس کا ساتھ دینا چاہئے ..میرا اشارہ قادری صاحب کی طرف ہے ..حالانکہ میں قادری صاحب کے گروپ کا نہیں ہوں .مگر انقلاب کا حامی ہوں نظام کی تبدیلی کا حامی ہوں ..جس کے لئے میں نے زندگی قربان کر رکھی ہے ٣٥ کتابیں انقلاب اور نظام کی تبدیلی پر لکھ چکا ہوں ..اور اگر آج کوئی میرے خوابوں کی تعبیر بن کر میدان میں نکلنا چاہتا ہے تو مجھے اس کا ساتھ دینا ہو گا ..تب یہ پاکستان کا انقلاب اپنے منتقی انجام تک پنچے گا .میری سب صحافیوں .اینکر حضرات.وکیل .ڈاکٹر ..سول سوسایٹی ..پان والے کھوکھے .سے لے کر فوجی جرنیل تک کو گزارش ہے کہ نظام کی تبدیلی کے لئے میدان میں آؤ..اور اس ملک کو چوروں .لٹیروں .غداروں .جاگیرداروں .وڈیروں سے نجات دے دو ..میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ الطاف حسین کی جماعت متحدہ کو اور عمران خان کو بھی قادری صاحب کا ساتھ دینا چاہئے ..کیونکہ یہ دونوں جماتیں نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہیں اور جاگیرداروں وڈیروں کے خلاف ہیں ...تو پھر مقصد تو ایک ہی ہے ..تو کیوں عوام اور قوم کو دھوکے میں رکھا جاۓ ..اگر تینوں کی نیت صاف ہے تو منزل مل سکتی ہے ....ایک اچھا موقعہ بھی ہے وقت بھی ہے دستور بھی ہے رسم دنیا بھی ہے تو کیوں نہ گلے مل لیا جاۓ ...قادری صاحب شیخ رشید کو ساتھ لے کر عمران خان اور الطاف صاحب سے بات کرنی چاہئے ...ویسے بھی چوروں کے پاؤں نہیں ہوتے یہ کرپٹ حکمران جلد بھاگ جایں گے عوامی سمندر کے آگے نہیں ٹھہر سکیں گے ....صرف ہمارے اندر ٹکرانے کا حوصلہ ہونا چاہئے ....انقلاب ناگزیر ہے .....انقلاب کے بغیر پاکستان کا نظام تبدیل کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ...عمران خان کو ٹریپ کیا گیا ہے سازش کے تحت ..ابھی وقت ہے عمران خان اور الطاف صاحب اور قادری صاحب اکھٹے ہو جاؤ....اور قادری صاحب کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ آپ نے ہوم ورک کر لیا ہے کہ نہیں ...وہ مجھ سے زیادہ عقلمند ہیں ...بس کفن باندھ کر نکلنے کی گزارش ضرور کرنا چاہتا ہوں ..کیونکہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے ...انقلاب کے آگے بڑے نامی گرامی فرعون کی دیوار ہے ....جسے گرانا .............عقلمند کے لئے اشارہ ہی کافی ہے ...

Javeed Iqbal Cheema
About the Author: Javeed Iqbal Cheema Read More Articles by Javeed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147768 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.