تیل کی دولت سے مالا مال ملک برونائی کے سلطان نے شرعی
قوانین متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے بعد اس انتہائی امیر
حکمران کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ برونائی
ڈوئچے ویلے کے مطابق برونائی کے مطلق العنان حکمران حسن البلقیہ کا بدھ کے
روز ایک شاہی فرمان میں کہنا تھا، ’’ میں خُدائے بزرگ و برتر کا شکر گزار
ہوں اور اُس پر پورا یقین رکھتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ کل جمعرات یکم مئی
2014ء سے شرعی قوانین کے پہلے مرحلے کا نفاذ کر دیا جائے گا جبکہ دیگر
مراحل کا نفاذ بعد میں کیا جائے گا۔‘‘ اس اعلان کے ساتھ ہی برونائی مشرقی
یا جنوب مشرقی ایشیا میں وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے شرعی قوانین قومی
سطح پر متعارف کروائے ہیں۔
|