مشتری ہشیار باش

میں دو تین ویلفیر اداروں سے تعلق رکھتا ہوں جہاں ضرورت مند طالب علموں کی امداد کی جاتی ہے -نادیہ ذوالقرنین بھی ایک ایسی ہی طالبہ تھی - اس نے انجینرنگ کا امتحان پاس کر لیا تو یہ مدد بند کردی گئی - وہ ایک مقامی چھوٹے سے صنعتی ادارے میں ملازم ہو گئی - لیکن کبھی کبھار اس کے فون آجاتے تھے - وہ بہت خوش تھی-

ایک روز نادیہ کا فون آیا کہ اسے دوبئی میں ایک بہت اچھی نوکری مل گئی ہے -یہ نوکری ایک بہت بڑی ریفائنری میں ہے اور اب وہ اپنے ویزہ وغیرہ کے معاملات طے کر نے جارہی ہے -ویزہ وغیرہ کے معا ملات طے کر نے کے لئے اس خط کے مطابق دوبئی کی ایک کمپنی عمیر ٹریولز کو مقرر کیا گیا ہے - - باتوں باتوں میں اس نے بتایا کہ ویزہ وغیرہ کے معاملات طے کر نے کے لئے کچھ پیسے اس ٹریول ایجنسی کو دینے پڑیں گے -

میں ایک دم چونک گیا --میرے منہ سے نکلا “کیا؟

جہاں پہلے پیسے ادا کر نے کا معاملہ ہو وہ عمومآ دھوکا ہی ہوتے ہیں لیکن نادیہ کے مطابق عمیر ٹریول ایجنسی دوبئی کی بہت بڑی ٹریول ایجنسی ہے جہاں دھوکے کا احتمال کم تھا - “ نادیہ نے کہا - اس نے کچھ پیسے جمع کر لئے ہیں-

میرے ساتھ میرے دوست خلیل بھی بیٹھے یہ گفتگو سن رہے تھے انہوں نے بھی کہا کہ عمیر ٹریولز تو بہت بری ٹریولنگ کمپنی ہے - یہاں دھوکا بازی وہ بھی ایسے معاملات میں نا ممکن ہے-

خیر میں نے نادیہ سے کہا کہ اپنا اپوائنٹمنٹ لیٹر مجھے فارورڈ کرے -

آئل کمپنی کے لیٹر ہیڈ کے چار صفحات پر مشتمل یہ لیٹر دیکھا - نوکری میں جو مراعات دی جارہی تھیں اسے دیکھ کر تو کسی ملک کا صدر بھی اپنے ملک کی صدارت چھوڑ کر نوکری جوائن کر لیتا -

جس کمپنی کی طرف سے یہ اپوائٹمنٹ لیٹر جاری ہوا تھا وہ یو اے ای کی بہت بڑی آئل کمپنی تھی
اس میں لکھا تھا کہ ویزے وغیرہ کے معاملات یو اے ای کی ایک ٹریولنگ ایجنسی عمیر ٹریول کر رہی ہے-

سب سے پہلے میں یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ آئل کمپنی نے ہر صفحے کے لئے پہلا کورنگ پیج ہی استعمال کیا ہے جبکہ دوسرے تیسرے پیج کے لئے “کنٹی ویشن “ کا پیج استعمال کیا جاتا ہے اس پر صرف کمپنی کا چھوٹا سا نام اور --مونو گرام بنا ہوتا ہے-

جو پہلا پیج تھا اس پر کوئی مونوگرام وغیرہ نہیں تھا -ایک مونوگرام مدھم سا پیج کے درمیان میں بنا تھا جیسا کہ کچھ لیٹر ہیڈ پر ہوتا ہے-

پہلے پیج پر ایک لینڈ لائن نمبر اور ایک فیکس نمبر سب سے اوپر چھپا تھا - پیج کے اختتام پر ایک حاشیہ یا مارجن بنایا گیا تھا - لیکن حیرت ہوئی کہ اوپر جو نمبر فون نمبر کے طور پر لکھا گیا تھا نیچے اسے فیکس نمبر کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا اور فون نمبر کوئی تیسرا درج کیا گیا تھا- اتنی بڑی غلطی اتنا بڑا ادارہ نہیں کر سکتا -- ایک بڑا ادارہ ان سب باتوں کا بہت خیال رکھتا ہے -

پھر فون نمبر لکھنے کے انداز میں بھی فرق تھا - اوپر پانچ -دو- تین- اور چار ھندسوں کے گروپ بنا کر لکھے گئے تھے اور نیچے پانچ -دو چار اور تین ھندسوں کے گروپ بنائے ہوئے تھے - اچھے ادارے ان سب امور کے بارے میں نہایت سنجیدہ ہوتے ہیں -لیکن یہان کوئی ایسا معاملہ نظر نہیں آرہا تھا --یہ سب باتیں شکوک کو جنم دے رہی تھیں-

ان کا کہنا تھا کہ بھئی یہ ٹریول ایجنسی تو بہت بڑی اور مشہور ہے -

خیر اپوائنٹمنٹ لیٹر میں ٹریول کمپنی کا ویب سائٹ ایڈریس بھی تھا اسے کلک کیا تو چانک پورا اسکرین سفید ہو گئی اور ایک کونے میں لکھا آیا کہ اس سا ئٹ کو دیکھنے کی آپ کو اجازت نہیں ہے-

ہم ایک دم چونک گئے - خلیل صاحب چائے کی چسکیان لے رہے تھے چائے کی پیالی ان کے ہاتھ میں تھی لرز گئی -“یہ کیسے ہو سکتا ہے - اتنی بڑی ٹریول کمپنی اور اس کی ویب سائٹ کہے کہ آپ نہیں دیکھ سکتے“

ہٹو ہٹو میں اسے کاپی کر کے پیسٹ کرتا ہوں اور کھولتا ہوں" انہوں نے کہا لیکن انہیں بھی یہی جواب ملا-

پھر ہم نے ریورس پراسیس شروع کیا - عمیر ٹریول ایجنسی کے نام سے سرچ انجن میں ڈالا - کلک کیا - لکھا آیا کہ دوبئی کی بڑی ٹریول ایجنسیوں میں سے ایک-

پھر اس کے بعد عمیر ٹریول ایجنسی کی ویب سائٹ نکالی تو - حیر ت زدہ رہ گئے - اس کے فون نمبر اس سے جدا تھے جو آپوائنٹمنٹ لیٹر پر لکھے تھے -

ان کے ای میل ایڈریس لکھنے کا انداز اس سے الگ تھا جو آپوائنٹمنٹ لیٹر پر تحریر تھا -

اس کا ویب سائٹ آیڈریس بھی الگ تھا-

تب اندازہ ہوا کہ عمیر ٹریول ایجنسی کا نام دکھا کر دھوکا دیا جارہا ہے لیکن اس نام سے ویب سا ئٹ نہیں بناسکتے تو اس کی پردہ پوشی اس طرح کی جارہی ہے کہ اس پر جانے کی آپ کو اجازت نہیں ہے-کوئی تجارتی ادارہ اپنی ویب سائٹ بالکل دکھائے ہی نہیں -یہ اتنا ہی ناممکن ہے جتنا پاکستان بھارت مڈل ایسٹ میں رات کو سورج کا نکلنا -

خیر مزید تحقیق کے لئے ٹریول کمپنی کے بعد اس آئل کمپنی کی ویب سائٹ کو کھولا گیا -انکے لیٹر ہیڈ کا معائنہ کیا گیا وہ اس سے بالکل مختلف تھا جو اس نوکری دلانے والے ادارے کا انٹرویو دینے کے بعد جاری ہوا تھا-

اس آئل کمپنی کی ویب سائٹ کا مزید جائزہ لیا گیا تو ایک جگہ اعلانات کا باکس نظر آیا -وہاں جا کر دستک دی تو پہلا جو اعلان نکلا وہ یہ تھا کہ مشتری ہشیار باش - نوکری دلانے کے بہانے ہماری طرف سے جھو ٹے کاغذات پر بناکر اپوائنمنٹ لیٹر ایشو کئے جارہے ہیں - ہم جب نوکری دیتے ہیں تو طبعی طور پر فزیکلی آمنے سا منے بیٹھ کرانٹرویو لیتے ہیں-

آئل کمپنی --ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی (ایڈنوک ) نے نوکری کے خواہش مند افراد کو ایسی جعلی نوکری دلانے والے اداروں سے بچنے کے لئے جو انتباہی اعلان جاری کیا ہے اسے اس -ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی (ایڈنوک ) کی اس ویب سائٹ پر پڑھ لیجئے -

اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس قسم کی جعل سازیوں کا شکار ہونے سے بچائے اور ہم بھی محتاط ہو کر قدم آگے بڑھائیں -
https://www.adnoc.ae/publications/eppublications/ADNOC_Adv_english.pdf
Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 359192 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More