سندھ حکومت نے اپنے اوپر موجود
افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نچلی سطح
کے 277 افسران کو ان کے اصل گریڈ میں واپس بھیج دیاہے مگر 20 اور 21 میں
تعینات 35 سے زائد طاقت ور افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے سے گریز کیا ہے
جسے قانونی حلقے سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور عدالت سے تصادم سے تشبیح دے
رہے ہیں جو یقینا افسوسناک اور فکر انگیز امر ہے کیونکہ ملکی حالات اداروں
کی باہمی چپقلش اور تصادم کے مزید متحمل نہیںہوسکتے ۔ اسلئے تمام اداروں کو
عدالتی فیصلوں کے احترام کے ساتھ اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے قومی مفادات
کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر جمہوریت پر منڈلانے والے خطرات
کیلئے کبھی بھی برسنے کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں اور اس بار اگر یہ برسے
تو وہ طوفان بادوباراں آئے گا جو سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرکے وہ سب
کچھ بہا لے جائے گا جس کے حصول کیلئے عوام اور سیاستدانوںنے طویل قربانیاں
دی ہیں!
|