کمر درد کي وجوھات

کمر درد کي وجوھات

کمر درد کی مختلف ممکنہ وجوھات کا ہم یہاں مختصر طور پر ذکر کریں گے ۔

٭ طولانی مدت کے لیے کھڑے رہنا

٭ غیر مناسب حالت میں بیٹھنا

٭ بعض ورزشیں کمر درد کا باعث بن جاتی ہیں

٭کسی وزنی چیز کو بلند کرنا

٭غیر مناسب حالت میں جھکنا یا غیر مناسب حالت میں گھومنا

٭ یہ بھی ممکن ہے کہ کمر میں کوئی چھوٹی موٹی خرابی موجود ہے مگر یہ اس وقت سامنے آتی ہے جب اس حصے پر پریشر آ جاۓ ۔

٭ انفکشن، ٹیومر، ہڈی کا ٹوٹنا یا دوسری چوٹیں کمر درد کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ایسی حالت میں آرام کرتے ہوۓ بھی درد کا احساس ہوتا ہے ۔ بعض اوقات بخار اور وزن میں کمی بھی اس حالت میں لاحق ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ شخص کے لیۓ ضروری ہے کہ فوری طور پر کسی قریبی فیزیوتھراپست یا کسی دوسرے معالج سے رجوع کرے ۔ بعض عام وجوھات جن میں کمر درر ہو سکتی ہے ہم یہاں ان میں سے کچھ پر بات کرتے ہیں ۔

کھنچاؤ اور ہلکے زخم

یہ حالت اچانک کسی بلندی سےگرنے ، ٹریفک حادثے یا کھیل میں چوٹ لگنے سے پیش آ سکتی ہے ۔ بعض اوقات بہت زیادہ وزنی چیز کو اٹھانے سے بھی یہ مسئلہ پیش آ سکتا ہے ۔ ایس حالت میں ممکن ہے ریڑھ کی ہڈی کے گرد نرم حصوں میں کھنچاؤ آ جاۓ یا کوئی حصہ معمولی سا پھٹ جاۓ ۔ ایسا ہونے کے بعد جسم کا مدافعاتی نظام حرکت میں آ جاتا ہے ۔ سوزش کے ساتھ درد کا احساس ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ نیند سے بیدار ہونے کے بعد جب حرکت کریں تو درد کا احساس شدت اختیار کر جاتا ہے ۔

موٹاپا

ریڑھ کی ہڈی جسمانی وزن کو ایک خاص حد تک تحمل کرتی ہے ۔ اگر انسان کا وزن حد سے زیادہ ہو جاۓ تو اس کا نتیجہ ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کی صورت میں نکلتا ہے جس کی وجہ سے ڈھانچے میں ہلکی تبدیلی کا خطرہ ہوتا ہے ۔ موٹاپا ہڈیوں کی اور بہت سی بیماریاں مثلا اسٹیوپروسس اور جوڑوں میں توڑ پھوڑ کے عمل کی زیادتی کا باعث بھی بنتا ہے ۔

عمر میں زیادتی

بڑھاپے میں ڈسک اور جوڑوں کے اندر موجود مایع حالت میں موجود مادہ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ ان تبدیلیوں کی وجہ سے اعصاب پر پریشر پڑتا ہے جس کے بعد انسان بے حسی اور کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے ۔ بیماری اگر شدت اختیار کر جاۓ تو بڑھاپے میں کمر میں خم آ جاتا ہے جس کی وجہ سے بوڑھے افراد کو ہمیشہ جھک کر چلنا پڑتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

sadaf sagar
About the Author: sadaf sagar Read More Articles by sadaf sagar: 10 Articles with 24546 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.