کلونجی کے ان گنت فوائد کے بارے میں سبھی جانتے ہیں،
کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی
سے ہر روزصبح کے وقت بسم اللہ الر حمٰن الرحیم پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی
بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ اسکے علاوہ کلونجی کے درج ذیل فوائد بھی ہیں: ٭
کلونجی کا تیل، جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ ، زکام اور سردرد
دور ہوجاتاہے۔ ٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ ٭ کلونجی کا
تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔ ٭ پانی میں پسی ہوئی کلونجی کے
غرارے کرنے سے دانت کا در د دور ہوجاتا ہے۔ ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر
کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتاہے۔ ٭ کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور
کھٹمل وغیرہ مر جاتے ہیں۔ ٭ روغن خشخاش دو حصے اور روغن کلونجی ایک حصہ ملا
کر کن پٹی پر مالش کرنے سے بے خوابی میں کمی ہوتی ہے۔ ٭ 6قطرے کلونجی کے
تیل رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے سانس کی نالی بلغم سے صاف ہوجاتی
ہے۔ ٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور
ہوجاتاہے۔ ٭ کلونجی کا تیل کاخارش والی جگہ پر لگانے سے خارش دور ہوجاتی
ہے۔ ٭ کلونجی اور آدھا حصہ کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک
ہوجاتاہے۔ ٭ کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا
درد دور ہوجاتاہے۔ ٭ موصلی سفید،موصلی سیاہ، کلونجی، سونٹھ سب کو برابر پیس
کر یہ سالن میں ڈالا جائے۔ اعصابی دردوں کے لئے مفید ہے۔ ٭٭٭
|