السر

آج میں جس بیماری کو اپنا مضمون بنایا ہے اس کا نام السر ہے یعنی معدے کے زخم۔یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں معدے کی دیوار پر ایک یا زیادہ زخم بن جاتے ہیں۔جب معدے میں تیزابیت ہوتی ہے تو در اصل یہ تیز ابیت ہی معدے میں زخموں کا سبب ہے۔جس مریض کو یہ بیماری ہو جائے اسے اکثر بد ہضمی رہتی ہے۔جب بھی مریض کھانا کھاتا ہے تو کھانا کھانے کے بعد معدے والی جگہ پر شدید درد ہوتا ہے۔

یہ درد ایک گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔درد کی وجہ سے ہی مریض کو قے ہو جاتی ہے۔جس میں بعض دفعہ خون ملا ہوا ہوتا ہے۔معدے کے یہی زخم بعد ازاں السر کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔اس لئے اس کا بروقت علاج کر لینا چاہیئے ۔خون آنے کی صورت میں یہ خطرناک ہو سکتا ہے ۔

اسباب:
یہ مرض مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔خاص کر ایسی عورتوں میں جن کو ماہواری رک گئی ہواور بجائے ماہواری آنے کے خون کی قے آتی ہو۔اسکے علاوہ بہت دیر تک بد ہضمی بھی اس کا سبب بنتی ہے۔اس کے علاوہ یہ شراب نوشی،سگریٹ نوشی،داواؤں کا زیادہ استعمال،بہت زیادہ مرغن اور چٹ پٹے کھانے سے بھی یہ مرض ہو سکتا ہے۔

علامات:
٭السر کی علامات میں بھوک کا نہ لگنا،متلی،سینے کی جلن،وزن میں کمی اور خونی قے ہیں۔خاص کر مریض رات کو جلن زیادہ بتاتے ہیں۔

پرھیز:
٭شراب نوشی،سگریٹ نوشی،مرغن غذائیں سے مکمل پرھیز رکھیں۔
٭دواؤں کا استعمال ضرورت کے وقت ہی کریں بے جا دوائیں استعمال نہ کریں۔
٭چائے اور کافی بھی پینا چھوڑ دیں۔
٭پریشانیوں سے دور رہنے کی کوشش کی جائے۔ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔

ہومیوپیتھک علاج:
٭ہیما میلسQ اور اپیکاک Q خون کو روکنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔مریض کی صورت حال جان کر ہی دوا کی مقدار تجویز کی جا سکتی ہے۔
ٓ٭آرسینکم30x معدے کے مقام پر جلن اور درد ہوجو بھی غذا کھائے قے ہو جائے۔اور قے کے ساتھ خون بھی آئے۔مریض کمزوری بہت زیادہ محسوس کرے۔تو روزانہ دن میں تین بار پانی میں ۴ قطرے دوا کے ملا کر دیں۔
ٓٓ٭آرجنٹم نائٹریکم30x جب مریض کو معدے میں شدید درد ہو اور قے آ جانے کے بعد آرام آ جائیتو پھر یہ دوا دن میں تین بار پانی میں ملا کر دیں۔
نوٹ :اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو قریبی ماہر ہومیو پیتھک ڈاکٹر سے مشورے کے بعد دوائیں استعمال کریں۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1847960 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More