اقراء - ٢

 sorah alnisa -------- aayah # - 155 to 160
تو ان کی کیسی بد عہد یوں کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور اس لئیے کہ وہ آیات الہی کے منکر ہوۓ اور انبیاء کو ناحق شہید کرتے اور ان کے اس کہنے پر کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہیں بلکہ الله نے انکے کفر کے سبب انکے دلوں پر مہر لگا دی ہے تو ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑے - اور اس لئیے کہ انہوں نے کفر کیا اور مریم پر بڑا بہتان اٹھایا - اور انکے اس کہنے پر کہ ہم نے مسیح عیسیٰ بن مریم الله کے رسول کو شہید کیا اور ہے یہ کہ انہوں نے اسے قتل نہ کیا اور نہ اسے سولی دی بلکہ ان کے لئیے انکی شبیہہ کا ایک بنا دیا گیا اور وہ جو اس کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں ضرور اس کی طرف سے شبہہ میں میں پڑے ہوۓ ہیں انہیں اس کی کچھہ خبر نہیں مگر یہی گمان کی پیروی - اور بیشک انہوں نے اسکو قتل نہ کیا بلکہ الله نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا اور الله غالب حکمت والا ہے - کوئی کتابی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لاۓ اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا - تو یہودیوں کے بڑے ظلم کے سبب ہم نے وہ بعض ستھری چیزیں کہ ان کے لئیے حلال تھیں ان پر حرام فرما دیں اور اس لئیے کہ انہوں نے بہتوں کو الله کی راہ سے روکا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124367 views nothing special .. View More