کہیں دیر نہ ہو جائے

سورہ الانعام ٦ ------- آیہ # ١٢٨
اور جس دن وہ سب کو آٹھایگا اور فرمائے گا اے جن کے گروہ تم نے بہت آدمی گھیر لیے اور انکے دوست آدمی عرض کرینگے اے ہمارے رب ہم میں ایک نے دوسرے سے فائدہ اٹھایا اور ہم اپنی میعاد کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر فرمائی تھی فرمائے گا آگ تمہارا ٹھکانہ ہے ہمیشہ اسمیں رہو مگر جسے خدا چاہے اے محبوب بیشک تمہارا رب حکمت والا علم والا ہے

سورہ فاطر -- ٣٥ -------------- آیہ # 14
تم انھیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور بلفرض سن بھی لیں تو تمہاری حاجت روا نہ کر سکیں اور قیامت کے دن وہ تمھارے شرک سے منکر ہونگے اور تجھے کوئی نہ بتائیگا اس بتانے والے کی طرح

سورہ الفرقان -- 25 ----------------- آیہ # 17 - 18 - 19
اور جس دن اکٹھا کریگا انھیں اور جن کو الله کے سوا پوجتے ہیں پھر ان معبودوں سے فرمائیگا کیا تم نے گمراہ کر دئیے یہ میرے بندے یا یہ خود ہی راہ بھولے - وہ عرض کرینگے پاکی ہے تجھہ کو ہمیں سزاوار نہ تھا کہ تیرے سوا کسی اور کو مولیٰ بنائیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو برتنے دیا یہاں تک کہ وہ تیری یاد بھول گئے اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے - تو اب معبودوں نے تمہاری بات جھٹلا دی تو اب تم نہ عذاب پھیر سکو نہ اپنی مدد کر سکو اور تم میں جو ظالم ہے ہم اسے بڑا عذاب چکھائینگے

سورہ النحل - 16 ------ آیہ # 36
اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ الله کو پوجو اور شیطان سے بچو تو ان میں کسی کو الله نے راہ دکھائی اور کسی پر گمراہی ٹھیک اتری تو زمین میں چل پھر کر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا

سورہ الحج ٢٢ --------- آیہ # ٣-٤
اور کچھ لوگ وہ ہیں کہ الله کے معاملے میں جھگڑتے ہیں بے جانے بوجھے اور ہر سرکش شیطان کے پیچھے ہو لیتے ہیں - جس پر لکھہ دیا گیا ہے کہ جو اس سے دوستی کریگا تو یہ ضرور اسے گمراہ کردیگا اور اسے عذاب دوزخ کی راہ بتائیگا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 127451 views nothing special .. View More