اﷲ کے نام پر

ایک فقیر پھل فروش کی دکان پر گیا اورکہاــ’’اﷲ‘‘ کے نام پر ایک آم دے دو۔

دکاندار نے ایک گلا سڑا خراب آم فقیر کو دے دیا۔اُس پر فقیر نے بیس روپے دکاندار کو دیئے کے انکے آم دے دو۔

تو دکاندار نے اُس کو دو اچھے اور بہترین آم دیئے۔فقیر نے آسمان کی طرف دیکھا اورکہا’’اے اﷲ تو گواہ رہنا‘‘، دیکھ تیرے بندے نے تجھے کیا دیا ؟ اور مجھے کیا دیا؟

ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں کہ ایسا ہم میں سے کتنے لوگ کر رہے ہیں ؟ کیا ہم نے اس حوالے سے کبھی سوچا ہے کہ ہم اس بابت روزمحشر خداوند کریم کو جواب دہ ہونگے۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے ہم راہ خدا میں اکثر و بیشتر پرانی اشیا،بے کار کپڑے دیتے ہیں یا پھر دکھاؤے کی نمازیں ادا کرتے ہیں،اپنے نام کو روشن کرنے کیلئے لوگوں کی امداد یوں کرواتے ہیں کہ اخبارات میں تصویریں شائع کروا کے بطور نشانی اپنے ڈرائنگ رومز کی زینت بناتے ہیں ۔جب کہ ہم جس کیلئے یہ سب کر رہے ہوتے ہیں۔وہ قادر مطلق ہماری شہ رگ سے قریب تر ہے وہ سب جاننے والا ہے ؟ مگر پھر بھی پتا نہیں کیوں ایسا کر کے خوش فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ہم تو اﷲ کی راہ میں بڑا خرچ کرنے والے ہیں؟ہم سے اکثر تو اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے سے ڈرتے ہیں جب کہ ہمیں وہی ذات ہی عطا کرنے والی ہے۔

اﷲ کے نام پر نہ دینے والوں کی بڑی مثال تو یہ ہے کہ ہر سال جب بھی ذکوۃبنکوں سے کاٹی جانے لگتی ہے تو لوگ فوراَ ہی اپنی رقوم نکال لیتے ہیں اگرچہ اس حوالے سے بہت کچھ کہا جا سکتا ہے کہ ذکوۃ درست جگہ استعمال کاٹے جانے کے بعد استعمال نہیں ہوگی۔ مگر جناب اگر اﷲ کے حکم سے روگردانی کرنے کی کوشش کی جائے گی تو باقی کیا رہ جائے گا؟ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اﷲ کے نام پر بڑھ چڑھ کر خرچ کریں جتنا ہم دیں گے اس سے بڑھ کر ہمیں وہ ذات عطا کرے گی ۔ہمیں اس حوالے سے اپنی سوچ کو مثبت کرنا ہوگی کہ اﷲ کے نام پر عمدہ چیزیں اوراعمال سرانجا م دیں تاکہ روزمحشر ہم اﷲ تعالی کے سامنے سرخرو ہو سکیں اور حضورﷺ کی بھی شفاعت حاصل ہو سکے۔

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 481795 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More

Allah ke naam par - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Allah ke naam par and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Allah ke naam par.