کیا آپ گنجے ہو رہے ہیں؟

قارئین آج میں آپ کے لئے ایک اور مفید مضمون کے ساتھ حاضر ہوں۔بالوں کا گرنا آج ہر نوجوان عورت و مر د کا مسئلہ ہے اور ہر کوئی اس سے پریشان ہے اس لئے میں نے آج اس کو اپنا موضوع چنا ہے تاکہ آپ سب اس سے فائدہ اٹھا سکیں،بال گرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً گردوغبار،مورثی ،ادویات کا رد عمل،تھائی رائیڈ گلینڈز ،ناقص صابن یا شیمپو کا استعمال،بیماری،پریشانی،دماغی کام کا بوجھ ،غذا کی کمی وغیرہ وغیرہ۔بال گرنے کی ایک وجہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی بھی ہے اس کے عالوہ زچگی کے بعد بھی خواتین کے بال اکثر جھڑتے ہیں۔بال کسی بھی وجہ سے گر رہے ہوں بہت پریشانی کا باعث بنتے ہیں خاص طور پر ؒخواتین کے لئے کیونکہ بالوں سے ہی خواتین کی خواتین کی خوبصورتی نکھرتی ہے۔بال ہی شخصیت اور چہرہ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس لئے ہمیں اپنے بالوں کی خوب حفاطت کرنی چاہیئے تاکہ یہ ہمارا زیادہ دیر تک ساتھ دے سکیں۔

اگر ہم اپنے بالوں کی دلکشی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بال گرنے سے پہلے پہلے اس کا بندوبست کر لینا چاہئے۔خواتین کے لئے ایک مشورہ ہے میرا کہ بالوں کو زیادہ کس کر نہ باندھا جائے اور زیادہ دیر تک بال کھلے بھی نہ رکھے جائیں ۔اس کے علاوہ بولوں کو تیز دھوپ سے بھی محفوظ رکھنا ضروری ہے۔بالوں پر زیادہ خوشبو والے تیلوں ، ناقص شیمپو اور جیل وغیرہ کا بے جا استعمال نہ کیا جائے۔
اگر آپ اپنے بالوں کو صحت مند اور بیاری سے بچانا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں پروٹین،وٹامنز اور آئرن کا استعمال ضرور کریں۔اپنے بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور آہستہ ٓہستہ پانی سے مساج بھی کریں یہ بالوں کے لئے زیادہ مفید ہے۔بالوں کے لئے ناریل ،آملہ،سرسوں کاتیل سب سے زیادہ مفید ہے ۔ان میں سے کسی ایک تیل کو لے کر اپنے بالوں میں رات کو مساج کریں اور صبح اٹھ کر اچھے شیمپو سے دھولیں۔اس سے آپ کے بال زیادہ چمکدار ہو جائیں گے ۔خوشبو دار تیلوں سے اجتناب کریں یہ بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

٭ہومیو ادویات:
٭جبرانڈی 30:اس دواکو اس وقت استعمال کریں جب آپ کے بال قبل از وقت سفید ہونا شروع ہو جائیں۔تین قطرے دن میں چار بار تھوڑے سے پانی میں ڈال کر پئیں اور جبرانڈی کا آئل یا آرنیکا کا آئل استعمال کریں جس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں۔اور گنجے پن کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔
٭آرنیکا 30:اگر آپ کے بال گر رہے ہوں اورٹوٹتے ہوں تو آرنیکا بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کی چمک بڑھاتا ہے۔کسی اچھی کمپنی کا بنا ہوا آرنیکا تیل خریدیں اور بالوں میں لگائیں۔اگر آپ ہماری کمپنی کا بنا آئل خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو آپ کے بتائے ہوئے پتہ پر ارسال کر دیا جائے گا۔ہمارا آئل کوکونٹ اور آملہ میں دستیاب ہے۔یہ مرد اور خواتین کے لئے یکساں مفید ہے۔اور بہترین رزلٹ دیتا ہے۔اگر آئل منگوانا ہو تو نیچے دیئے ہوئے فون نمبر پر اپنا نام اور پتا ارسال کر دیں۔آئل کی قیمت دو سو روپے ہے۔جو آپ آئل ملنے کے بعد اپنے ڈاکیے کو ادا کریں گے۔اس نمبر پر 03004716259 صرف ایس ایم ایس کریں۔کال مت کریں ۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924871 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More