موت بکی گلی گلی

تمباکو نوشی بنیادی طور پر خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ یہ انسان کو آہستہ آہستی کھوکھلا کر کے وقت سے پہلے موت کے قریب کر دیتی ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مطابق پوری دنیا میں 1.3بلین لوگ تمباکو نوشی کا شکار ہیں اور 20بلین سگریٹس روزانہ کی بنیاد پر بکتی ہیں پچھلے 30سالوں میں ترقی یافتہ مما لک میں اس کی مانگ میں کمی آئی ہے جبکہ ترقی پزیر ممالک میں اسکی کھپت میں اضافہ ہوا ہے اسکی مانگ ایشیائی مملک میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہے جن میں 40%مرد اور 8% عورتیں اسموکنگ کرتی ہیں-

تمباکو میں نکوٹین موجود ہوتا ہے جس میں اک طرح کا نشہ ہوتا ہے نکوٹین سے ہمارے دماغ میں دو کیمکلزEndrophinاورDopamineکا اضافہ ہوتا ہے جو ہمارے اندر وقتی طور پر خوشی اور سکون کا احساس پیدا کرتے ہیں اور ساتھ ہی مزید تمباکو کی خواہش میں بھی اضافہ کرتے ہیں اسلے ہی تمباکو نوشی کی کوئی حد نہیں انسان چین اسموکر بن کر رہ جاتا ہے اس کے بغیر بے چینی سی رہتی ہے اور دھیرے دھیرے پھیپڑے کام کرنا بند کر دیتے ہیں یہاں تک کہ موت قریب آجائے کبھی ٹی وی پر کسی ہیرو کی نکل میں تو کبھی اسٹائلش دکھنے کی خواہش میں سگریٹ جسے آپ بہت شوق سے استعمال کر رہے ہیں کہ آپ بھی ان ہی ہیروز کی طرح دلکش اور پر کشش شخصیت نظر آئیں در اصل یہی سگریٹ آپ کی شخصیت کی تباہی کی سب سے بڑی زمہ دار ہے کیونکہ اس سے آپ کا جسم اور ہڈیاں کمزور ہو نے لگتی ہیں جسے میڈیکل ٹرم میں (Osteoporosis)کہا جاتا ہیاور آپ کے چہرے پر جھریاں اور آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے لگتے ہیں
تمباکو نوشی (Atherosclerosis)کا سبب بنتی ہے جس سے خون کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور تمباکو میں کاربن مو نو آکسائیڈہوتا ہے جس سے خون میں آکسیجن کی کمی واقع ہوتی ہے اور یہ ساری وجوہات اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتی ہیں سگریٹ کا استعمال کرنے سے 90% لوگ لنگز کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں نہ صرف یہ بلکہ تمباکو نوشی سے اور بہت سے کینسر زبھی ہو سکتے ہیں جن میں لبلبے کا کینسر ، چھاتی کا کینسر،گردے کا کینسر ،گلے کا کینسر اور پیٹ کا کینسر بھی شامل ہیں -

جبکہ ہماری نظر میں بے ضررسی کچھ چیزیں جن میں سگریٹ ،حقہ، پایپ ،شیشہ ، سگار، پان،گٹکا یا اور اسی طرح کی چبانے والی چیزوں میں تمباکو کا استعمال ہو تا ہے جو انتہائی خطرناک ہے اگر آپ یہ جان لیں ان چیزوں میں اس تمباکو کے علاوہ اور کیا کیا شامل ہے تو یقینا اسے چھوڑنے کو ترجیح دیں گے ان چیزوں میں تمباکو کے علاوہ جو چیزیں ڈالی جاتی ہیں ان میں 4000کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں سے 200کے قریب زہریلے ہوتے ہیں اور 60کے قریب ایسے کیمکلز ہو تے ہیں جو کینسرnogens) Carci ) کا سبب بنتے ہیں اس کے علاوہ ان میں کچھ کیمکلز( Benzene )جو پیٹرولیم مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں(Ammonia)کپڑے اور ٹوائلیٹ کلینر کے لیے استعمال ہوتے ہیں Formaldehyde)) ڈیڈ باڈٖیز یا لاشوں کو محفوظ کرنے کے لئے اور Tar) ) جیسی مضر صیحت اشیاء استعمال ہوتی ہیں جن سے آپ خود سوچ سکتے ہیں کیسی کیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں کینسرز جن کا میں پہلے ہی زکر کر چکی ہوں ان اشیاء کے استعمال سے ان کینسرز کے علاوہ کلے ،منہ اور حلق کا کینسر بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اک بیماری جسے میڈیکل زبان میں COPD (Emphysema and bronchitis)کہا جاتا ہے اسمیں لنگز کے ٹشوزمستقل طور پر ناکارہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسی رہتی ہے ایسے لوگوں کو Asthmaاورpneumoniaہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں ایسے مریضوں کے پھیپڑے صحیح مقدار میں آکسیجن نہیں بنا پاتے اور سانس کا پوری طرح نہ آنا موت کا سبب بن سکتا ہے -

آپ اسمو کنگ کر کے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے کولیگز،فیملی اور دوست احباب اور خاص کراس میں موجود بچوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ سگریٹ سے نکلنے والا دھواں ان کے لنگز میں جا کر انہیں بھی ا ن تمام بیماریوں کا شکار کر سکتا ہے -

اگر آپ تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں تو شروع میں کچھ گھبراہٹ ،چڑچڑاپن اور اداسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کسی کام میں دل نہیں لگے گا کہ تمباکو نوشی کی طلب آپ کو بیزار رکھے گیاسی لیے تمباکو نوشی چھوڑنا مشکل کام ہے لیکن نا ممکن نہیں کیونکہ زندگی بہت خوبصورت ہے اور اپ کے پاس اپنے رب کی طرف سے امانت ہے اس کی حفاظت کرنا آپ کا فرض ہے تمباکو نوشی چھوڑنے کی عادت میں آپ اپنے معالج سے بھی مدد لے سکتے ہیں اب نیکوٹن پروڈکٹس مار کٹ میں موجود ہیں جو تمباکو نوشی کی عادت چھڑانے میں آپ کی مدد گار ثابت ہونگی جیسے نیکوٹین چیونگم اور نیکوٹن اسپرے اس کے علاوہ کچھ اور ادویات تمباکو نوشی کی اس عادت کو چھڑانے میں آپ کی مدد گار ہونگی لیکن سب سے زیادہ آپ کی اپنی خواہش اور قوت ارادی کی ضرورت ہے اگر آپ اس عادت کو چھوڑنا چاہتے ہیں تو ہی چھوڑ سکیں گے فیصلہ آپ کو خود کرنا ہو گا -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

samina fayyaz
About the Author: samina fayyaz Read More Articles by samina fayyaz: 12 Articles with 26628 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.