پیٹ کے کیڑے (Intestinal Worm)

پیٹ کے کیڑے (Intestinal Worm)
Dr Ch Tanweer Sarwar
آج میں آرٹیکل لکھتے سے پہلے سوچ رہا تھا کہ کیو ں نہ آج بچوں کی کسی بیماری کے بارے میں لکھا جائے۔تو میرے ذہن میں آیا کہ بچوں میں پیٹ کے کیڑے عام طور پر پائے جاتے ہیں۔اس لئے آج کا میرا موضوع بھی یہی ہے۔پیٹ کے کیڑے تین قسموں کے ہوتے ہیں۔
۱۔چمونے (Thread Worm)
2۔کیچوے (Round Worm )
3۔کدو دانے (Tap Worm)

۱۔پہلے ہم چمونوں کا ذکر کرتے ہیں یہ 1/4سے ایک انچ تک لمبے ہو سکتے ہیں۔یہ رنگت میں سفید ہوتے ہیں۔جو زیادہ تر انتڑیوں اور مقعد میں ہوتے ہیں۔یہ باریک دھاگے کی طرح کے ہوتے ہیں اور حرکت کرنے میں تیز ہوتے ہیں۔

۲۔کیچوے لمبائی میں چار انچ سے پندرہ انچ تک بڑے ہو سکتے ہیں۔1.1/4انچ تک موٹے ہوتے ہیں۔یہ آنتوں اور معدے میں ہوتے ہیں۔یہ عام طور پر قے آنے کی صورت میں یا پھر پاخانے کے راستے خارج ہو جاتے ہیں۔

۳۔کدودانے یہ کرم لمبائی میں ایک سے پچاس گز تک لمبا ہو سکتا ہے اور اس کا مقام چھوٹی آنت ہے ۔بعض دفعہ اس کا کوئی ٹکڑا کٹ کر پاخانے کے راستے خارج ہو جاتا ہے۔اس کا سر آنت کے ساتھ چمٹا رہتا ہے اور وہی پر یہ بڑھتا رہتا ہے۔
۱۔چمونوں کی علامات:
٭مقعد کے آس پاس خارش کا ہونا
٭بھوک کا بہت زیادہ لگنا
٭سانس کا بدبو دار ہونا
٭دانٹ پیسنا
٭ناک کریدنا
٭بے چینی

۲۔کیچوے کی علامات :
٭پیٹ درد
٭سوزش
٭چہرہ کا رنگ زرد
٭دانت پیسنا
٭بدبو دار اسہال
٭منہ سے رال کا بہنا
٭رال کا اکثر سوتے میں بہنا

۳۔کدو دانے کی علامات:
٭پیٹ میں درد
٭پیٹ میں درد کے ساتھ بوجھ
٭ناف والی جگہ سے پیٹ کا بڑھا ہوا ہونا
٭ناک میں خارش
٭مقعد میں خارش
٭سستی و کاہلی

﴿اسباب:
٭بہت زیادہ میٹھی اشیا ء کا استعمال کرنا
٭خراب سبزی کا کھانا
٭گندے پانی کے ذریعے کرموں کے انڈے انسان کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں
٭خراب اور باسی گوشت کھانے سے پیٹ میں کرم پیدا ہو جاتے ہیں۔
٭غذا کو اچھی طرح چبا کر نہ کھانا۔

ہومیو ادویات:
۱۔سائنا 30x
۲۔سینٹو نائین 30x
۳۔کوپرم30x
۴۔ٹیو کرم Q

دوستو پھر ایک بار کہوں گا کہ یہ تمام ادویات بچوں کی اس بیماری میں بے حد مفید ہیں لیکن ایک ماہر ہومیو ڈاکٹر بچوں کی علامات اور ظاہری حالت دیکھ کر ہی دوا کی پوٹینسی بتا سکتا ہے اس لئے براہ مہربانی خود سے کوئی دوا استعمال نہ کریں۔اگر آپ کو بھی کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہے تو مجھے ایس ایم ایس کریں۔اسی ویب سائٹ پرا یس ایم ٹو ڈاکٹر ہے ۔اس پر کلک کریں اور اپنا مسئلہ بیان کر دیں ۔وقت ملنے پر میں آپ کو ضرور مشورہ دوں گا۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925007 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More