پھوڑے پھنسیاں (Abscess.Boils)
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
دوستوـ!آج میں نے جو موضوع آپکے لئے چنا ہے
وہ پھوڑے اور پھنسیاں ہے۔اکثر گرمیوں اور برسات کے موسم میں پھوڑے اور
پھنسیاں نکل آتی ہیں۔پھوڑے کی صورت میں ہماری جلد میں ایک ابھار سا بن جاتا
ہے جس میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔جس جگہ ہھوڑا نمودار ہوتا ہے اس جگہ کی
جلد میں سرخی اور سوزش ہو جاتی ہے۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ پھوڑے کے ساتھ
بخار بھی ہو جاتا ہے۔جہاں ابھار بنتا ہے بعد میں یہ جگہ نرم پڑ جاتی ہے اور
پھٹ جاتی ہے۔اور اس میں نرمی پیپ یا خون کے جمع ہو جانے کی وجہ سے ہوتی
ہے۔جو پھٹنے پر خارج ہو جاتی ہے۔بعد میں زخم مندمل ہو جاتا ہے۔بعض اوقات
دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک پھوڑے کی بجائے کئی پھوڑے اور پھنسیاں نکل آتی
ہیں۔اور مریض صحت مند ہو جاتا ہے لیکن پھر اور زیادہ پھنسیاں نکل آتی
ہیں۔جو کہ ایک مریض کے لئے سحت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
اسباب:
٭خون کی خرابی بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔
٭سورا کا خون میں شامل ہونا۔
٭کوئی چوٹ وغیرہ لگنا
٭کوئی بیماری بھی وجہ ہو سکتی ہے
ہومیوپیتھک ادویات:
٭ایکونائیٹ 30x:اس دوا کا استعمال تب کرنا چاہیئے جب پھوڑے میں سوجن،سرخ
اور مریض درد کی وجہ سے نڈھال ہو رہا ہو،ساتھ میں بخار بھی ہو۔تو اس دوا کے
چار قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں چار بار استعمال کریں۔
٭ایکنیشیا30x:یہ دوا پھوڑے پھنسیوں کے لئے لاجواب دوا ہے پینے کے ساتھ اس
کا مدر ٹنکچر بیرونی طور پر لگائیں۔جلد آرام آ جائے گا۔
٭بیلا ڈونا30x:یہ دوا پستانوں کے پھڑوں میں بے حد مفید ہے۔جگہ سوجی ہوئی
اور سخت درد کرتی ہو تو اس دوا کے چار قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر ہر
تین گھنٹہ بعد لیں۔
٭گن پاؤڈر3x:یہ دوا بھی پھوڑے پھنسیوں میں دینا مفید رہتا ہے۔اسکو بھی دن
میں چار بار چار قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر لیں۔
٭ہیپر سلف30x:اگر پھوڑے یا پھنسیوں میں پیپ پڑ گئی ہو تو پھر یہ دوا دینا
مفید ہو تا ہے۔دن میں تین بار چار قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر پلائیں۔
٭سلفر30x:اگر پھوڑے یا پھنسیاں مسلسل نکل رہے ہوں تو اس دوا کا استعمال
زیادہ عرصہ تک کریں ۔
٭سلیشیا30x:اگر پھوڑے پرانا ہو چکا ہو یا ضدی قسم کے پھوڑے جیسے ناسور یا
فسچولا جن سے پیپ کا اخراج ہو اور بدبودار مواد خارج ہوتا ہو تو یہ دوا
دینا اکسیر ہے۔دن میں چار بار ایک گھونٹ پانی میں طار قطرے ملا کر استعمال
کریں۔شکریہ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.