ٹماٹر کے فوائد (Benefits of Tomato)

اسلام و علیکم دوستو!آج آپ کے لئے ایک اور مفید آرٹیکل لی کر آیا ہوں تاکہ آپ اپنی صحت کو مزید بہتر بنا سکیں۔آج کا موضوع ٹماٹر کے فوائد ہیں۔ٹماٹر سبزی ہے یا پھل؟جی ہاں یہ ایک پھل ہے جس کو ہم سبزی کے طور پر بھی استعمال کرتے پہں یہ پوری دنیا میں استعمال ہوتا ہے اس کے بغیر تمام کھانے بے مزہ ہوتے ہیں۔اس کا اصل وطن امریکہ، پیرو اور Ecuador ہے۔عام طور پر ٹماٹر کی دو اقسام ہیں ایک میدانی اور دوسری پہاڑی۔ان میں فرق یہ ہے کہ میدانی علاقوں کا ٹماٹر گول اور پہاڑی علاقوں کا لمبوترا ہوتا ہے۔ٹماٹر کا ستعمال دونوں حالتوں میں ہوتا ہے چاہے پکا کر کھا لیں چاہے کچا کھا لیں۔اس کو کسی سبزی ،دال یا گوشت میں پکا کر کھایا جاتا ہے اور کچا ہم سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔یا پھر اس کا جوس نکال کر پیتے ہیں۔ٹماٹر میں وٹامن اے،سی،ایچ،کیلشیم،فاسفورس،آئرن اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔اس میں پروٹین 0.9%اور فیٹFat 0.2% پائے جاتے ہیں۔

ٹماٹر کے فوائد:
٭ٹماٹر سے میٹھی چٹنی بنائی جاتی ہے جسے ٹماٹو سوس کہتے ہیں۔ٹماٹر کی میٹھی چٹنی بھی بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔
٭یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
٭ٹماٹر خون پیدا کرتا ہے اورخون کو صاف کرتا ہے اور جسم کی خشکی دور کرتا ہے۔۔
٭طبعیت کو راحت ملتی ہے۔اور یہ قوت معدافعت کو بڑھاتاہے۔
٭قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔
٭گرمیوں میں اس کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ یہ گرمی اور حرارت کو ختم کرتا ہے۔
٭مریض اور کمزار افراد کے لئے ٹماٹر کا استعمال مفید رہتا ہے۔
٭دانتوں کو مظبوط بناتا ہے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭دودھ پلانے والی ماؤں اور بڑھتے بچوں کے لئے ایک ٹماٹر روزانہ استعمال کروائیں۔
٭حاملہ خواتین کے لئے ایک ٹماٹر کا جوس صبح نہار منی پلائیں اس سے متلی اور قے ختم ہو جاتی ہے۔
٭ٹماٹر کے استعمال سے معدہ درست رہتا ہے۔
٭دوپہر کو سلاد میں دوسری اشیاء کے ساتھ ٹماٹر کا استعمال ضرور کریں۔
٭ٹماٹر کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں ۔
٭کڈنی میں موجود زہریلا پن دور کرتا ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
٭ٹماٹر کے گودے کو چہرے پر لگائیں ۔پندرہ سے آدھ گھنٹہ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔چہرہ صاف ہو گا اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔
٭چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہو جائیں گے۔
٭شوگر کے مریض اس کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ پیشاب میں موجود شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭سانس کی نالیوں میں موجود تیزابیت کو دور کرتا ہے۔
٭اس کے استعمال سے پتھری بننے کے امکانات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔
٭ٹماٹر کا استعمال بواسیر اور تلی کے امراض میں بھی مفید ہے۔
ٹماٹر کے نقصانات:
٭ٹماٹر بادی ہوتے ہیں
٭ٹماٹر بلغم پیدا کرتے ہیں۔
٭ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔
٭گردے کی پتھری والے مریض ٹماٹر کا استعمال نہ کریں۔
٭ٹی بی کے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
٭ٹماٹر پیٹ میں گیس پیدا کرتا ہے۔
٭گلے کے امراض میں ٹماٹر استعمال نہ کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925023 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More