حزبِ اختلاف ۔ ۔ ۔

بے وقوف‘ بے حس‘معصوم یا جاہل عوام کو جمہوریت ایک خوبصورت اور بہترین نظام دکھانے کے لئے انتخابات ہارنے والوں کو حزبِ اختلاف کا نام دیکر حکومت کو صراطِ مستقیم پر رکھنے کی نام نہاد ذمہ داری سونپ دی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دراصل درپردہ اس طرح اسے ایک قانونی nuisance value فراہم کردی جاتی ہے جسے وہ جب چاہے جائز و ناجائز کاموں پر شور مچا کر حکومتی پارٹی سے مالی مفادات کی صورت میں اپنا حصہ بٹورنے کے لئے استعمال کرتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حزبِ اختلاف کسی معاملے میں اختلاف تب ہی کھڑا کرتی ہے جب اس معاملے میں حکومت اکیلے ہی سب ہڑپ کر جانا چاہتی ہو۔ مطلب کی ڈیل ہو جانے پہ معاملات منظرِ عام پر نہیں آتے۔

عوام اگر اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے تو اس میں حزبِ اختلاف کا کیا قصور کہ ‘ اگر حزبِ اختلاف حکومت کو غلط کاموں سے روکتی رہی اور سارے کام درست ہونے لگے تو اس کا کریڈٹ تو حکومت ہی کو جائے گا کہ اس دور میں بہترین کام ہوئے ملک ترقی کرتا رہا تو حزبِ اختلاف کو اگلے انتخابات میں ووٹ کون دے اور اس کے پاس ووٹ لینے کے لئے اور حکومت پر کیچڑ اچھالنے کے لئے کیا رہ جائے گا۔

حزبِ اختلاف کی تو خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ حکومت غلط کام کرکے اپنی قبر آپ کھودے اور انہیں “سسٹم چلتا رہنے“ کے نام پر خاموش رہ کر اپنا حصہ وصول کرنے کا موقعہ ملتا رہے۔
حزبِ اختلاف
مک مکا‘ خود غرضی کا
پہنی ہے غلاف
Dr. Riaz Ahmed
About the Author: Dr. Riaz Ahmed Read More Articles by Dr. Riaz Ahmed: 53 Articles with 44403 views https://www.facebook.com/pages/BazmeRiaz/661579963854895
انسان کی تحریر اس کی پہچان ہوتی ہےاس لِنک کو وزٹ کرکے بھی آپ مجھ کو جان سکتے ہیں۔ویسےکراچی
.. View More