ملالہ بمقابلہ ایک بے نام لڑکی

ایک کہانی جسے ہر سال لاکھوں بچے پڑھتے ہیں لیکن اس کی ہیروئن کا نام کسی کو معلوم نہیں

اس دنیا کے طویل و عریض کینوس پر بہت سے افراد ہیں جنہوں نے سچائی اور حق کی خاطر صعوبتیں جھیلیں لیکن کسی کا پتہ چل سکا کسی کا نہیں

لیکن کیا اس کا مطلب ہے کہ وہ حقیقتیں غائب ہو گئیں

نہیں --ہر گز نہیں

البتہ اللہ نے ہمیں بتا دیا کہ ہم کتنے لاچار ہیں کہ ہمیں پتہ ہی نہیں چل رہا کہ مشرق سے مغرب ---شمال سے جنوب میں کیا ہو رہا ہے ---یا معلوم ہو بھی جاتا ہے تو کئی مرتبہ کچھ ایسے گورکھ دھندے درمیان میں آ جاتے ہیں کہ ہم انہیں پار ہی نہیں کر سکتے - گاندھی جی کا معاملہ ہی دیکھیں - ساری دنیا نے ان کی عظمت کو تسلیم کیا لیکن پاکستان نے کبھی مان کے نہیں دیا -

پاکستان میں ہی کتنے لوگ پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری کے حقدار بنتے ہیں لین ہم انہیں جانتے بھی نہیں اور ہم نے وی آئی پی کلچر کے دلدادہ رحمان ملک کو یہ ڈگری عطا کر دی - قومی اداروں میں ڈھونڈین تو کئی ایسے لوگ مل جائیں گے جو خاموشی سے کام کئے جا رہے ہیں بغیر کسی ستائش کی تمنا کے -- بس ایک ہی آرزو کہ ملک صحیح چلے ادارہ صحیح چلے -- ارد گرد ڈھونڈیں -- کئی ایسے چہرے ہیں جو آپ کے ساتھ سے گزر گئے اور آپ کو خیال تک نہیں آیا کہ اس فرد نے کتنا بڑا کار نامہ انجام دیا تھا -

ملالہ کا نام ہر ایک جانتا ہے - لیکن کیا اس خاتوں کانام کسی کو پتہ ہے جس کا تزکرہ ہر برس لاکھوں بچے پڑھتے ہیں نام کا -

کسی کو علم نہیں --نہ پڑھانے والوں کو نہ ہی پڑھنے والوں کو ----- جی ہاں تاریخ اس عورت کا نام نہیں جانتی جس نے راجہ داہر کی جیل سے حجاج بن یوسف کو خط لکھا اور ہندوستان میں ایک عظیم تبدیلی کا باعث بنی -کوئی اس کا ذکرتاریخ سے نہیں نکال سکتا -

خلوص والے فتنے کے دور میں چراغ ہوتے ہیں چاہے لوگ تسلیم کریں نہ کریں -انہیں اعزازی ڈاکٹر کی ڈگری عطا ہو یا نہ ہو --انہیں نوبل پرائز ملے نہ ملے-

مختار مسعود نے کیا خوب کہا ہے

یہ لوگ بھی عجیب ہیں- ان کو اس بات سے دلچسپی نہیں کہ وہ یاد رکھیں جائیں یا بھلا دئے جائیں - غرض ھے تو یہ ہے کہ اس بے ڈھب دنیا کو کیوں کر ڈھب پر لایا جا سکتا ہے - یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں ارشاد ھوتا ہے کہ بے شک انسان خسارے میں ہے اگر اس کا آج کل سے بہتر نہیں-
Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 355354 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More