چکوترہ-Grapefrruit
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
اس پھل کو اردو میں چکوترہ
اورانگلش میں Grapefruitکہتے ہیں۔اس کا تعلق بھی مالٹے کے خاندان سے ہے اور
دیکھنے میں مالٹے جیسا ہی دکھائی دیتا ہے۔لیکن سائز میں بڑا ہوتا ہے۔اس میں
وٹامنز اے،سی،ای اور کے وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔یہ پھل باہر سے سبز
اور اندر سے سرخ ہوتا ہے۔اس کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور چکوترہ
انسانی جلد کی لچک برقرار کھنے میں مدد کرتا ہے۔یہ پھل اپنے اندر بے شمار
فوائد رکھتا ہے لیکن عام آدمی اس کے ترش ذائقہ کی وجہ سے اس کا استعمال کم
کرتا ہے۔آج اس کالم کے لکھنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ عام لوگ بھی اس کا
استعمال ضرور کریں۔بے شک اس کا ذائقہ ترش ہے اس کے باوجود اس کو کھانسی میں
استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اور جن خواتین و حضرات کا وزن بڑھا ہوا ہے اور ان
کے جسم پر چربی زیادہ ہے وہ اس کا استعمال کریں اس سے ان کو افاقہ ہو گا
اور جسم پر چڑھی ہوئی فالتو چربی سے نجات حاصل ہو گی۔لیکن ایسی دبلی پتلی
خواتین بھی اس کو استعمال کر سکتی ہیں ان کا وزن برقرار رکھنے میں مدد گار
ہو گا۔اور ان کا وزن نارمل رہے گا۔اور ان دبلی پتلی خواتین کو کسی قسم کا
نقصان نہ ہو گا۔
اس کے علاوہ چکوترہ ایسے دل کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے جن
کی شریانین تنگ ہوں۔اس کے علاوہ شوگر کے مریض بھی اس کا استعمال کر سکتے
ہیں۔اسکے جوس کا استعمال جگر کی سوزش کو کم کرتا ہے اور نیا خون بنانے میں
فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ ایسے مریض جن کولیسٹرول لیول بڑھا ہو وہ اس کا
استعمال کر کے اپنا کولیسٹرول لیول نارمل کر سکتے ہیں۔میرے ایسے دوست جو یہ
سمجھتے ہیں کہ ان کو بھوک کم لگتی ہے وہ آج سے چکوترہ کھانا شروع کر دیں ان
کی بھوک میں اضافہ ہو جائے گا۔اس کے کھانے سے معدہ مضبوط ہوتا ہے۔معدے کی
جلن اور بوجھ ہونے کی صورت میں اس کی پھانکیں کھائیں اس سے آرام آ جائے
گا۔یہ تھکاوٹ کو دور کرتا ہے پیاس بجھانے میں بھی مفید ہے اس کے علاوہ
گرمیوں کے زکام میں اس کا کھانا بہتر رہتا ہے۔اگر کسی کو پیٹ میں گیس کی
شکائت ہو تو وہ صبح سویرے اس کا استعمال کرے اس سے گیس میں کمی ہو گی۔
ایسے خواتین و حضرات جن کو پتہ کی پتھریوں کا مرض لاحق ہو وہ تین ہفتوں تک
اس کا رس استعمال کریں انشااﷲ افاقہ ہو گا اور پتہ بھی طاقتور ہو جائے
گا۔اس کا روزانہ ایک گلاس جوس پینے سے دوران خون میں تیزی آتی ہے۔اور اس سے
فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔چہرے کی جھائیوں میں اس کے چھلکے بڑے کارآمد
ہوتے ہیں ان کو چہرے پر لگانے سے جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں اور چہرے کی رنگت
بھی نکھر جاتی ہے۔دوسرا اس کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر کے پیس لیں اور
عرق گلاب میں شامل کر کے چیرے کا ماسک بنا لیں۔اور اس کا لیپ چہرے پر
کریں۔یہ جلد کی گہرائی تک جا کر صفائی کرتے ہیں۔
قارئین آپ نے دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے اس پھل میں ہمارے لئے کیا کیا فائدے
چپھا رکھے ہیں اور ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چائیے۔آجکل چکوترہ مارکیٹ میں
موجود ہے اس لئے اس کو خریدیں اور کھائیں بھی اور اپنے حسن میں اضافہ بھی
کریں۔
لندن کے طبی ماہرین کے مطابق چکوترے کے ساتھ بلڈ پریشر ،سرطان اور
کولیسٹرول کی ادویات کا استعمال کرنے والے اس سے نقصان اٹھا سکتے ہیں یہاں
تک کے ان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔اس لئے چکوترہ کے استعمال کے ساتھ کسی
بھی دوا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں ہو سکتا۔چکوترے کے ساتھ کھائی جانے
والی دوا کا اثر ایک گولی کی بجائے دس گولیوں کے برابر ہو گا۔رپورٹ میں
مالٹے کے ساتھ بھی ادویات کا استعمال خطر ناک ہے۔اس لئے ایسے حضرات جو دوا
کا استعمال کرتے ہوں وہ اس کو کھانے سے پرہیز ہی کریں۔شکریہ۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.