عظیم قربانی

یہ ایام محرم ہیں نواسہ رسولﷺ کی عظیم شہادت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے اور مصائب کربلا کے بیان میں امت کے لیے کیا سبق ہے اور وہ اس عظیم قربانی سے اپنی عملی زندگی میں کس طرح فائدہ اتھا سکتے ہیں ۔مسلم اور غیر مسلم کی تفریق سے قطع نظر ہر ذی شعور نے حسین ابن علی ؓکو ہزاروں سلام پیش کئے ہیں آج ہمارے چاروں جانب کربلا ئیں آراستہ ہیں۔محرم ا لحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو اسلامی تا ریخ کے تناظر میں مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اﷲ ر ب العزت نے اس مہینے کا شمار حرمت والے مہینوں میں کیا ہے اور اس میں جنگ وقتال کو ممنوع قرار دیا ہے۔اس مہینے میں حضرت امام حسین اوران کے رفقائے کا ر نے دین اسلام کے پرچم کو سر بلند رکھنے اور حق و صداقت کے پرچار کے لیے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا،دین کی راہ میں آنے والی اذیتوں ،ہر طرح کے جابرانہ سلوک اور یزیدی چالوں کا مقابلہ کیا۔اس مقدس مہینے کے احترام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری حکومت علما اور ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔حضرت امام حسین کی شہادت ایک انتہائی اعلی ارفع مقصد کے لیے تھی ۔آج امت مسلمہ مسائل سے دوچار اور بے بس ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ آج کے دور میں اسلامی تاریخ کوپڑھنے کی کوشش کی جا رہی ہے نہ سمجھنے کی ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امام حسین کے فلسفہ شہادت کو سمجھا جائے ۔جذ بہ بہاد کی روح کوبیدار کیا جائے۔اسی طرح مسلم امہ میں اتحاد واتفاق یکجہتی اورشیراز بندی ممکن ہے۔ایک سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں اور بارہ مہینوں میں چار مہینے (محرم ،ربیع الاول ،رمضان اور ذوالحجہ ) بہت ہی برکت والے مہینے ہیں ۔ یہ سارہ نظام اﷲ رب العزت کا بنایا ہوا ہے ۔لیکن اﷲ تعالی نے چاروں کی الگ فضیلت رکھی ہے ۔ کسی مہینے کو اپنے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے فضیلت ملی اور کسی مہینے کو و قرآ ن پاک اتارکر اور روزے فرض کر کے دوسروں سے افضل بنایا ۔محرم الحرام کو اﷲ تعالی نے بہت فضیلت بخشی ہے اس ماہ قتال حرام ہے ،اس لیے اسے محرم یعنی حرمت والا مہینہ کہا جاتا ہے۔اﷲ ہم سب کو اس مہینے کااحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Sajjad Ali Shakir
About the Author: Sajjad Ali Shakir Read More Articles by Sajjad Ali Shakir: 133 Articles with 143610 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.