پاکستانی تاریخ کی عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں

پاکستانی تاریخ کی عظیم گلوکارہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے٩برس بیت گئے۔

گائے گی دنیا گیت میرے ۔۔۔۔۔۔۔
اداکارہ و معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی نویں برسی آج 23دسمبر بروز بدھ ملک بھر میں منائی جارہی ہے اس سلسلے میں ان کے مداحوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔ میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔ ملکہ ترنم نور جہاں21ستمبر 1926ء کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں انہوں نے سٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے انہوں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی۔ میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔ میڈیم نور جہاں کے گانوں میں میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 74برس تھی۔
Abid Hussain burewala
About the Author: Abid Hussain burewala Read More Articles by Abid Hussain burewala: 64 Articles with 85119 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.