میرے خواب اور پیارا پاکستان

ہاں خواب مارٹن لوتھرکنگ نے بھی دیکھا اور پورا ہوا، خواب تو اقبال نے بھی دیکھاتھا اور پیارے پاکستان کی شکل میں اس کی تعبیر ہمارے بزرگوں نے پائی۔خواب دیکھنا کوئی جرم نہیں لحاظہ میری آنکھوں نے بھی دیکھے ۔نہ میں اقبال نہ مارٹن، میں تو انکے پیروں کی خاک نہیں، ہاں انکی دھول کا اک معمولی سا ذراہوں۔اسی حیثیت میں چند خواب اپنے سینے میں دبائے پھرتا ہوں، معلوم نہیں قدرت کب انکی تعبیر میری آنکھوں کے سامنے لے آئے ۔وہ خواب کیا ہیں بس معصمانہ سے جذبے ہیں جو برسوں میرے سینے میں سلگتے رہے اور اکثر موتیوں کی شکل میں قطرہ قطرہ میری آنکھوں سے بہ جاتے
ہیں۔

ان عظیم ہستیوں نے خواب دیکھے اور انکو پورا ہوتے نہ دیکھ پائے، آج یہ گستاخی میں کرنے جارہا ہوں۔ معلوم نہیں میں رہوں نہ رہوں ،سوچا ان بکھرے ہوئے جذبوں کو سمیٹ کر، جنہیں میں اپنے سینے میں اشکوں کی مالا بنائے پھرتا ہوں، لفظوں کی شکل دے کر پاکستانیوں کے نام کردوں۔

وہ جو خون سے لت پت بکھرے لاشے میں نے دیکھے ، وہ آہوں اور سسکیوں کی آوازیں میں نے سنیں۔ ان تڑپتی ماؤں کو چھاتیاں پیٹتے دیکھا بچوں کو بھوک سے بلک بلک کر مرتے دیکھا، نوجوانوں کو اپنی سندیں جلاتے دیکھا نہ جانے کیا کیا ظلم و بر بریت کا نظام دیکھا بس اب اور نہیں۔نہ سہنے کی ہمت نہ برداشت اب باقی، گُٹھ گُٹھ کر جینے سے اب اُکتا گیاہوں۔زمانے سے لڑنے کی ہمت نہیں شاید مگر پھر بھی سینے میں ادھورے خواب رکھتا ہوں۔

اس پیارے سے آنگن کو خدا پھر خوشیوں سے بھر دے، خدا نوجوانوں کو پیروں کا استاد بنا دے، ظالموں کو عبرت کا نیشان بنا دے، ہاں اس ڈوبتی ہوئی کشتی کا بیڑا بھی پا ر لگا دے۔ خدا اس باغ کی رونق پھر سے لُٹا دے رنگ برنگی پھولوں سے سجا یہ گلُدستہ بنا دے۔اقبال کے شاہینوں کو جہالت کے اندیھروں سے ٹکرانے کی طاقت دے دے۔ شہر شہر قریہ قریہ خدا کی بستی کو امن امان میں رہنے کا
سلیقہ سیکھا دے۔

یہ معصوم خوابوں کے ساتھ دل سے نکلی دعائیں بھی ہیں۔ میں کون ہوں ؟ کہاں رہتا ہو ں؟ یہ جننا ضروری نہیں ہاں اپنے پڑھنے والوں کو اتنا ضرور بتا دوں کہ میری پہچان پاکستان ہے، میں پاکستان ہوں۔۔!

پیغام :- اک گمنام پاکستانی
Muhammad Jabran
About the Author: Muhammad Jabran Read More Articles by Muhammad Jabran: 47 Articles with 61314 views
I am M Phil Scholar In Media Studies. Previously, i have created many videos which are circulating all over Social Media.
I am the Author of thre
.. View More