سعودی عرب کے فرماں رواہ شاہ عبداللہ کا انتقال ہوگیا
(manhaj-as-salaf, Peshawar)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ربیع الثانی 1436 3
24، جنوری، 2015
سعودی عرب کے فرماں رواہ شاہ عبداللہ کا انتقال ہوگیا ہے،
انا لله وانا الیه راجعون.
ایک مسلمان کا دوسرے پر حق ہے کہ اسکی بخشش کی لیے دعا کرے.
."اللھم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه.."
مفہوم: اے اللہ! اسے بخش دے، اور اس پر رحم فرما، اور اسے عافیت دے اور اس
سے درگزر فرما.."
حوالہ: صحیح مسلم: 963
شاہ عبداللہ کی قبر دیکھ کر مجھے وه صحیح حدیث یاد آگئ.
ابو ھیاج اسدی رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھے سیدنا علی نے اس مشن پر بھیجا کہ جس
پر انکو (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
بھیجا تھا کہ:
لاَ تَدَعَ تِمْثَالاً إِلاَّ طَمَسْتَهُ وَلاَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلاَّ
سَوَّيْتَهُ
مفہوم: تو ہر مجسمہ کو توڑ دے، اور ہر اونچی قبر کو برابر کردے
(صحیح مسلم:969 ) |
|