انعامِ ربانی (قسط اول)

اللہ عزوجل نے بیش بہاپھل پیدافرمائے۔بیش بہاسبزیاں پیدافرمائیں الغرض اس کی عطاکردہ نعمتوں کا ادراک ہمارے تحت قدرت نہیں ۔اوران نعمتوں میں ہمار ے لیے ایسی ایسی حکمتیں پنہا رکھیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔

کینو،مالٹاآپ شوق سے کھاتے ہوں گے ۔یہ پھل ہی نہیں ۔بلکہ مختلف بیماریوں کی روک تھام اور دیگر اطوار سے صحت کیلئے انتہائی مفیدتریاق بھی ہیں !!

مالٹا!! آپ روز ایک مالٹا کھائیں تو آپ متعدد بیماروں سے بچتے ہوئے انتہائی صحت مند رہ سکتے ہیں ۔

اس میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے ٹشوز کی نشوونما اور صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بصارت کی کمزوری دور کرنے کیلئے یہ ایک تریاق کی سی حیثیت رکھتا ہے۔

مالٹوں میں پوٹاشیم، وٹامنA اوCکی موجودگی آنکھوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔

تیز نظر !!جسم کا مدافعتی نظام کی مضبوطی!! نزلہ ، زکام، سردی اور جلد کی متعددبیماریوں سے تحفظ!!مالٹے کا طرہ امتیاز ہے!!

مالٹے کو دانتوںسے چباچباکراس کے رس کو پیئں یاپھر اس کا جوس نکال کر استعمال کریں دونوں صورتوںمیں کارآمد ہے!!

مالٹے کے چھلکے بھی بے تحاشا مقاصد میں استعمال کے لیے محفوظ کیے جاتے ہیں۔

خاص طور پر گرمیوں میں ان کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔

اگر کینو کے چھلکے پیس کر کیڑے مکوڑے جیسے کہ مچھر اور چیونٹیوںپر چھڑکے جائیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ اگر کسی جگہ سے بہت ناگوار بو آرہی ہو تو اس سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔

کسی بھی مرض میں مبتلا افراد اپنے معالج کے ہدایات کے مطابق اس پھل کااستعمال کریں!!

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 381 Articles with 593984 views i am scholar.serve the humainbeing... View More