دمہ ایک مہلک مرض ہے اس بیماری سے پھیپھڑوں کی چھوٹی
نالیوں میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔اور جس مریض کو دمہ لاحق ہو جائے تو اسے
سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس سے سینے میں کھچاؤ ہوتا ہے۔شروع شروع میں
اس کا دورہ کم ہوتا ھے لیکن پرانا ہونے پر یہ شدت اختیار کار جاتا ہے۔اور
یہ موذی مرض روزانہ ہونے لگتا ہے۔اس بیماری کا اکثر وہ لوگ شکار بنتے ہیں
جو دھول،دھوئیں میں کام کرتے ہیں جیسے گندم کی کٹائی کرنے والا کسان مٹی کی
وجہ سے متاثر ہوتا ہے اسی طرح فیکٹری میں کام کانے والا مزدور بھی دھول اور
دھوئیں سے متا ثر ہو کر آخر کار دمے کا مریض بن جاتا ہے۔دائمی کیفیت میں
سانس کی نالیاں حساس ہو جاتی ہیں اور پھر تنگ ہو کر سانس لینے میں دشواری
پیدا کرتی ہیں۔اس سے کھانسی،سینے میں کھچاؤ،سانس لینے میں تکلیف،سیٹی،سانس
کا پھولنا یہ تمام علامات رات کے وقت زیادہ ہو جاتی ہیں۔ایک برطانیہ کے
ماہر کے مطابق دمہ کی تین اقسام ہیں۔الرجی سے ہونے والا دمہ،بغیر الرجی کے
دمہ، مستقل دمہ ، پہلے دونوں دمہ وقتی طور پر ہوتے ہیں اور جلد ٹھیک ہو
جاتے ہیں ۔لیکن مستقل دمہ بچپن سے بڑھاپے تک رہتا ہے۔اس قسم کے مریض میں
سانس کی نالیوں میں سوجن اور تنگی ہو جاتی ہے۔
اگر آپ دمہ سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو درج ذیل باتوں پر عمل کریں۔
٭پیٹ صاف رکھیں
٭قبض نہ ہونے دیں۔
٭زود ہضم خوراک کا استعمال کریں جو دیر سے ہضم ہوتی ہوں ین کو کھانے سے
پرہیز کریں۔
٭رات کا کھانا جلدی اور زود ہضم کھائیں
٭کھجور اور چھوہارا دمہ کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔
٭گاجر کا رس روزانہ پئیں دمہ میں مفید ہے۔
٭دمہ کے مریضوں کے لئے انگور کھانا بھی مفید ہے
٭دمہ کے مریضوں کے لئے سبزیوں میں کریلا،پودینہ۔دھنیا،لہسن،شلغم اور پیاز
مفید ہیں
٭کیلے اور تربوز سے دمہ کے مریض پرہیز رکھیں۔تو بہتر ہے۔
٭دمے کا ہومیو پیتھک علاج:
Ipecac 30x:اگر یکایک دمے کی شکائت ہو جائے اور سینے پر بوجھ محسوس ہو اور
حرکت کرنے سے مریض کی تکلیف میں اضافہ ہو اور دم گھٹنے کا احساس ہو تو اس
دوا کے چند قطرے پانی میں ملا کر دیں۔آرام ملے گا۔
Antimonium Tart 30x:اس دوا کو بھی دمے کے مرض میں کامیابی کے ساتھ استعمال
کیا جاتا ہے اس کی علامات میں سینے میں بلغم کی کھڑکھڑاہٹ ہوتی ہے ۔یہ بچوں
اور بوڑھے افراد کے دمہ میں دینا فائدہ مند ہے۔
Blatta Orientalis 200x:دمے کے مرض میں اس دوا کی بہت اہمیت ہے،یہ نئے اور
پرانے دونوں صورتوں کے دمہ میں دینا مفید ہے۔اس دوا کا استعمال دن میں صرف
ایک دفعہ کرنا چاہیئے اور بچوں کو صرف ایک خوراک دیں اور پھر اوپر والی
دواؤں میں سے کوئی بھی دوا علامات کے مطابق یا ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مشورے
سے دیں۔ |