آزاد میڈیا اور سناٹا

کراچی میں 259 لوگوں کو بھتہ نہ ملنے پر زندہ جلانے والے ایم کیو ایم کے وحشی درندوں کا نام سامنے آنے پر ملک میں ارتعاش کیوں نہیں ہے؟ چینلز کے لوگو سیاہ کیوں نہیں ہوئے؟ ٹی وی اینکروں کے منہ سے جھاگ اور زبانوں سے زہر اُگلنا کیوں شروع نہیں ہوا؟ کوئی چیختی چھنگاڑتی سرخی اخبار کی زینت کیوں نہیں بنی؟ کہاں ہیں قانون کے رکھ والے؟ ھے کوئی پوچھنے والا؟ کہاں ہے آزاد میڈیا؟ اب کیسی خاموشی؟ بیوٹی پالروں سے تیار ہو کر سوگ میں موم بتیاں روشن کرنے والیاں کہاں مرگئی ہیں؟ کہاں ہے نام نہاد سول سوسائٹی کے نمائندے؟ قومی امن کانفرنس کا انعقاد کرنے والے کہاں بے ہوش پڑے ہیں؟ سفاکی کے اس بدترین عمل کی مذمت نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی مظاہرہ کیوں نہیں ہو رہا؟ ملک میں ابھی تک کئی روزہ سوگ کا اعلان کیوں نہیں ہو سکا؟ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کیوں نہیں ہو رہی؟ قاتلوں کے خلاف فوجی آپریشن اور فوجی عدالتوں کے قیام کی نوید اب تک کیوں نہیں آئی؟ صولت مرزا، طارق باٹا، فیاض پپو اور جاوید لنگڑا کی پھانسی کے پھندوں پر جھولتی لاشوں کی ویڈیو کیوں جاری کیوں نہیں ہوئی؟ ٹارگیٹ کلرز کے کیس فوجی عدالتوں میں کیوں نہیں پیش کئے جا رہے ؟ کہاں ہے فیکٹری میں آگ بھڑکانے والا رضوان قریشی؟ کسی مولوی نے اب تک قاتلوں کے خلاف فتویٰ جاری کیوں نہیں کیا ہے؟ وطن عزیز میں یہ سارے کام تب ہوتے ہیں جب ڈالر، پاؤنڈ یا یورو مل رہے ہوں

اب تھوڑا بھائی لوگوں کی بات ہو جائے ان کو اگر داعش دولتِ اِسلامیہ سے compare کیا جائے تو ایم کیو ایم والے حضرات ان سے بھی دو قدم آگے ہیں اِن دونوں تنظیموں میں بس فرق صرف اتنا ہے کہ ہ خود کو مذہب پرست کہتے ہیں جب کہ یہ خود کو لبرل کہلواتے ہیں اگر کبھی موقع مل جائے تو مذھب کا بھی خوب استعمال کرتے ہیں، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش کیے جانے والے کچھ حقائق۔2011 سے اب تک کراچی میں 224 ٹارگیٹ کلر گرفتار کیے گئے ان میں سب سے زیادہ 81 کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے یہ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پارٹی نے بڑی محںت کی تب جا کر یہ مقام حاصل کیا باقی دیگر پارٹیز کی کار کردگی درجِ ذیل ہے، 38 کا تعلق مذہب کے رکھ والوں اور خود کو عاشقِ رسول کہنے والوں کی پارٹی سنی تحریک سے ہے، 27 کا کلعدم تحریک طالبان، 17 پیپلز امن کمیٹی،13 کا اے این پی، 9 کا تحریک انصاف، 6 کا تعلق کلعدم سپاہ محمد، 4 کا کلعدم للشکرِ جھنگوی، اور 5 ٹارگیٹ کلرز کا تعلق جنداللہ سے ھے ملک کا ایسا حال کرنے میں سب سیاسی پارٹیز برابر کی شریک ہیں۔۔
Asad Lashari
About the Author: Asad Lashari Read More Articles by Asad Lashari: 17 Articles with 15655 views By profession I am student of Media studies at Sindh Madressatul Islam University Karachi .. View More