انڈے صحت کے لیے اچھے یا برے

محققین کچھ سالوں کے بعد انڈوں کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے لاتے رہتے ہیں جن میں کبھی انہیں صحت کے لیے بہترین اور کبھی مضر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود انڈوں کا شمار طاقتور کھانوں (پاور فوڈز) میں ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب انہیں دل کے لیے ’’بلیک لسٹ‘‘ کیا گیا ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ انڈوں میں کولیسٹرول بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دل کی شریانوں کے لیے مضر ہے۔ تاہم ایک دوسری ریسرچ میں پایا گیا کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول 'اچھا' کولیسٹرول ہے اور پھر انڈوں کو صحت کے لیے اچھا قرار دیا جانے لگا۔دنیا بھر میں انڈوں کو پسندیدہ ناشتہ مانا جاتا ہے۔ تاہم ایک اور ریسرچ کہتی ہے کہ انڈے دل کے لیے اتنے ہی برے ہیں جتنا تمباکو نوشی۔ان تمام باتوں کے باوجود انڈوں میں موجود فوائد کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ انڈوں میں بڑی تعداد میں وٹامن اے، ای اور کے پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا یہ قدرتی طریقہ ہے۔ انڈوں میں فولیٹ، آئرن، وٹامن بی12 اور متعدد قسم کے امینو ایسڈز ہوتے ہیں جو جسم کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔ انڈوں میں کولین نامی ایک نیوٹرنٹ موجود ہوتا ہے جو گروتھ میں مددگار ہے جبکہ اس سے چھاتی کے کینسر کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معلوم ہوا ہے کہ انڈوں میں انسیچوریٹ فیٹس ہوتے ہیں اور یہ اچھے کالیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ تاہم یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ انڈوں کا استعمال اعتدال پسندی سے کیا جائے اور یہ بات انتہائی اہم ہے کہ انڈوں کو کس طرح بنایا جارہا ہے اور کس چیز کے ساتھ کھایا جارہا ہے (پراٹھے کھانے سے بچیں)۔انڈوں کے خلاف ہونے والی ریسرچز میں بعدازاں خامیاں پائی گئیں تھیں۔ اس لیے انڈوں کا اعتدال پسندی سے استعمال کریں اور اگر آپ کا کالیسٹرول بڑھا ہوا رہتا ہے، تو پھر اس کا استعمال ذردی کے بغیر کریں۔ ٭…٭…٭ سمیعہ خان محققین کچھ سالوں کے بعد انڈوں کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے لاتے رہتے ہیں جن میں کبھی انہیں صحت کے لیے بہترین اور کبھی مضر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود انڈوں کا شمار طاقتور کھانوں (پاور فوڈز) میں ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب انہیں دل کے لیے ’’بلیک لسٹ‘‘ کیا گیا ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ انڈوں میں کولیسٹرول بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دل کی شریانوں کے لیے مضر ہے۔ تاہم ایک دوسری ریسرچ میں پایا گیا کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول 'اچھا' کولیسٹرول ہے اور پھر انڈوں کو صحت کے لیے اچھا قرار دیا جانے لگا۔دنیا بھر میں انڈوں کو پسندیدہ ناشتہ مانا جاتا ہے۔ تاہم ایک اور ریسرچ کہتی ہے کہ انڈے دل کے لیے اتنے ہی برے ہیں جتنا تمباکو نوشی۔ان تمام باتوں کے باوجود انڈوں میں موجود فوائد کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ انڈوں میں بڑی تعداد میں وٹامن اے، ای اور کے پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا یہ قدرتی طریقہ ہے۔ انڈوں میں فولیٹ، آئرن، وٹامن بی12 اور متعدد قسم کے امینو ایسڈز ہوتے ہیں جو جسم کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔ انڈوں میں کولین نامی ایک نیوٹرنٹ موجود ہوتا ہے جو گروتھ میں مددگار ہے جبکہ اس سے چھاتی کے کینسر کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معلوم ہوا ہے کہ انڈوں میں انسیچوریٹ فیٹس ہوتے ہیں اور یہ اچھے کالیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔ تاہم یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ انڈوں کا استعمال اعتدال پسندی سے کیا جائے اور یہ بات انتہائی اہم ہے کہ انڈوں کو کس طرح بنایا جارہا ہے اور کس چیز کے ساتھ کھایا جارہا ہے (پراٹھے کھانے سے بچیں)۔انڈوں کے خلاف ہونے والی ریسرچز میں بعدازاں خامیاں پائی گئیں تھیں۔ اس لیے انڈوں کا اعتدال پسندی سے استعمال کریں اور اگر آپ کا کالیسٹرول بڑھا ہوا رہتا ہے، تو پھر اس کا استعمال ذردی کے بغیر کریں۔ ٭…٭…٭

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 274590 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More