وٹامن بی-Vitamin B

قارئین!اس سے پہلے آپ حیاتین اے کے بارے میں پڑھ چکے ہیں اب ٓپ کے لئے حیاتین بی کا مضمون لے کر آیا ہوں امید کرتا ہوں آپ کی پسندیدگی کا شرف اس مضمون کو بھی حاصل ہو جائے گا۔مختصر لیکن جامع مضمون ہے۔دوستو ان مضامین کا مطالعہ ضرور کریں تاکہ آپ اپنی صحت کا م مکمل خیال رکھ سکیں تو اب شروع کرتے ہیں کہ وٹامن بی ہمارے لئے کس اہمیت کا حامل ہے۔

وٹامن بی ہمارے لئے نہایت اہم ہے اور یہ وٹامن کا مجموعہ ہے جیسے بی1،بی2،بی3،بی5،بی6،بی12 کے ناموں سے جانے جاتے ہیں۔یہ تمام وٹامنز انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں یہ ہاضمہ سے دماغ تک کی صحت کے لئے کارآمد ہیں۔ان کی کمی سے جسم کمزور اور لاغر ہو جاتا ہے اور انسان بیمار ہو جاتا ہے۔ان حیاتین کے زیادہ استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا کیونکہ یہ پانی میں حل پذیر ہیں اس لئے پیشاب کے راستے ان کا خراج ہو جاتا ہے۔اس کے برعکس وٹامن اے،وٹامن ڈی اور وٹامن ای چربی میں حل پذیر ہیں ان کی زیادتی نقصان کا بائث ہوتی ہے ۔وٹامن بی کی کمی سے دل اور اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں۔اور جلد پر خارش ہو جاتی ہے۔بھوک کم لگتی ہے ۔

وٹامن بی1ہمیں ثابت اناج،آٹا،ڈبل روٹی،کلیجی،گردے،دل،گائے کے گوشت،مچھلی،مرغی،دالیں،مغزیات ،دودھ اور سبز پتوں والی سبزیوں سے حاصل ہوتا ہے۔یہ وٹامن ہمارے جسم میں کاربوہائیڈریئٹس کو ہضم کر کے توانائی میں تبدیل کر دیتا ہے۔تھکن دور کرتا ہے اور بھوک لگنے میں ہماری میں مدد کرتا ہے۔اور اس کی کمی واقع ہو جائے تو بیری بیری کی بیماری ہو جاتی ہے۔اس کی علامات میں قبض،یاداشت کی کمی،پیٹ کا پھول جانا،معدے اور آنتوں کی سوزش وغیرہ ہیں۔

وٹامن بی 2 ہمیں دل،گردے،کلیجی،انڈہ،اناج،سبز پتوں والی سبزی سے حاصل ہوتا ہے یہ وٹامن ہماری جلد،ناک،کان،ہونٹ اور زبان کے لئے مفید ہے۔اس کی کمی سے ہونٹ پک جاتے ہیں۔زبان قرمزی رنگ کی ہو جاتی ہے اور سوج جاتی ہے۔اس کے علاوہ آنکھوں کی جلن اور سوزش ہو جاتی ہے بینائی کمزور ہو جاتی ہے۔

وٹامن بی 3 ہمیں گوشت،مونگ پھلی،انڈہ،ڈبل روٹی،دل،گردے،کلیجی،پھیپھڑے،اناج،مغزیات اور سبز پتوں والی سبزیوں سے حاصل ہوتا ہے۔یہ نشائستہ دار غذاؤں کے ہاضمے میں ہماری مدد کرتا ہے۔دماغی نظام،جلد،معدے اور آنتوں کو درست رکھتا ہے۔کولیسٹرول کے لئے بی3 کا استعمال ضروری ہے۔وٹامن بی3 ہاضمہ کو درست رہنے میں مدد گار ہے اس کے علاوہ صحت مند جلد کے لئے مفید ہے-

اس کی کمی سے پلیگرا(Pellagra)کی بیماری ہو جاتی ہے،کمزوری،جلدی امراض،پھوڑے ،پھنسیاں، چھالے وغیرہ ہو جاتے ہیں۔اس کی کمی سے اسہال،پیچش اور ہاضمہ کی خرابی ہو جاتی ہے۔نیند کا نہ آنا بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

وٹامن بی6دماغ کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن بی 12 بھی بالوں اور جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔وٹامن بی پر مشتمل حیاتین دل کے امراض اور فالج کو ممکنہ حد تک روکنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ Stress اورDepression میں بھی مددگار ہے۔حاملہ خواتین کے لئے بھی وٹامن بی کا استعمال ضروری ہے جس سے زچہ و بچہ دونوں کی صحت بہتر رہتی ہے۔بی 12کی کمی سے خون کی کمی ہو جاتی ہے۔تکھاوٹ ہوتی ہے -

آئیئے ایک بار پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ وٹامن بی کن پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہے تاکہ ہم ان کااستعمال کر کے قدرت کے اس انمول وٹامن سے فائدہ اٹھا سکیں۔وٹامن بی آپ کو دودھ، انڈے، مچھلی، گوشت، دال، مکئی،کیلا،سٹابری،گاجر،کیکڑا،بادام،مٹر،شکر قندی ،سرخ لوبیا،چیز،ادرک،پیاز،شملہ مرچ،بند گوبھی، کھیرا، لہسن اور پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایلو ویرا میں قدرتی طور پر بی 12موجود ہوتا ہے ۔جو جلدکے لئے مفید ہے۔امید کرتا ہوں آج کا کالم بھی آپ کو پسند آیا ہو گا انشااﷲ اگلا کالم وٹامن سی کے بارے میں ہو گا۔ضرور انتظار کیجیئے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924808 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More