خلیفہ اوّل امیرالمومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی سیرت مبارکہ
(Hafiz Kareem Ullah, Mianwali)
جامع الکمالات ،مجمع الفضائل ،اصدق
الصادقین،سیدالمتقین،افضل البشربعدالانبیاء،محبوب حبیب خدا،صاحب صدق
وصفا،خلیفہ اوّل،جانشین محبوب رب،امیرالمومنین،عاشق شہنشاہ بحروبرحضرت
سیدناابوبکرصدیقؓ کی ولادت باسعادت کے بارے میں علامہ ابن حجرعسقلانیؒ بیان
کرتے ہیں کہ حضرت سیدناابوبکر صدیق ؓواقعہ فیل کے قریباََاڑھائی سال بعد۵۷۲
ء میں پیداہوئے۔ آپؓ کانام عبداﷲ کنیت ابوبکراورالقاب صدیق وعتیق ہیں ۔آپؓکے
والدماجدکانام حضرت عثمان جن کی کنیت ابوقحافہ ہے آپؓ کی والدہ ماجدہ کانام
حضرت سلمیٰ بنت صخرؓ ہے جواپنی کنیت اُم الخیرسے مشہورہوئیں۔
آپؓکاتعلق قبیلہ قریش کے ایک قبیلہ بنوتیم سے تھا۔آپؓ کاشمارایک خوش اخلاق
نیک سیرت اورایمان دارتاجروں میں ہوتاہے ۔ آپؓ دورجاہلیت میں بھی کبھی بتوں
کے آگے سجدہ ریزنہ ہوئے ۔ آپؓ نے دورجاہلیت سے ہی اپنے اوپرشراب کوحرام
قراردے دیاتھا۔ آپؓ نے کبھی بھی شراب کوہاتھ نہیں لگایاحتیٰ کہ آپؓ
دورجاہلیت کی تمام معاشرتی برائیوں سے پاک رہے آپؓ پیشے کے لحاظ سے کپڑے کے
تاجرتھے آقادوجہاں سرورکون مکان ﷺکے اعلان نبوت کے بعد آپﷺکی زوجہ محترمہ
ام المومنین سیدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ کے علاوہ اگرسب سے پہلے کسی نے آپﷺکی
آوازپرلبیک کہاتووہ سیدناامیرالمومنین حضرت ابوبکرصدیقؓ کی ذات تھی۔حضرت
زیدؓ اورحضرت علی ؓ میں ایک کی حیثیت زرخرید غلام کی تھی تودوسرے کی حیثیت
حضرت محمدمصطفی احمدمجتبیٰ ﷺکے چچازادیعنی ایک گھریلوفردکی تھی یہ دوصحابہ
کرام علہیم الرضوان اسی موقع پرمشرف بہ اسلام ہوئے۔ ایسے موقع
پرسیدناامیرالمومنین حضرت ابوبکرصدیقؓ کی والہانہ محبت اورقبول اسلام کی
پہل کے بارے میں آپﷺکاارشادہی سب سے موزوں اور وقیع شہادت ہے امام
سہیلیؒفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے جب سیدناابوبکرصدیقؓ کو دعوت اسلام دی
توآپؓنے بغیرکسی ترددکے اس دعوت کوقبول فرمالیا۔آپؓ نے اسلام قبول کرنے سے
پہلے خواب میں چانددیکھاجومکہ مکرمہ کی طرف نازل ہوا اورہرگھرمیں علیحدہ
علیحدہ داخل ہواوہ چاندجس گھرمیں بھی داخل ہواوہ گھرنورسے چمک اٹھاپھروہ
چاندمیرے گھر میں داخل ہوااورمیری گودمیں جمع ہوگیاآپؓ نے جب اس خواب کی
تعبیرچنداہل کتاب سے معلوم کی تو انہوں نے بتایاکہ جس نبی کاانتظارتھااس کی
آمدہوچکی ہے اور تم اس نبی کے دامن سے وابستہ ہوگے اور تمام لوگوں سے زیادہ
سعادت مندہوں گے مؤرخین نے ابتداء میں اسلام قبول کرنے والوں کی تقسیم کی
ہے بچوں میں سے سب سے پہلے حضرت علی المرتضیٰ شیرخداؓ غلاموں میں سے حضرت
زیدؓ عورتوں میں سیدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ اورعام جوانوں میں سیدناحضرت
ابوبکر صدیقؓ سب سے پہلے اسلام لائے ۔ایک موقع پرآپﷺنے ارشاد فرمایا کہ جب
میں نے علی ؓ کواسلام پیش کیاتوانہوں نے فرمایامیں اپنے والدسے پوچھ
کربتاؤں گا۔ انہوں نے اپنے والد ابوطالب سے پوچھاتوابوطالب نے کہامیں نہ
تواسے روکتاہوں اورنہ اسے قبول کرنے کاکہتاہوں چنانچہ حضرت علی ؓ نے اگلے
دن آقاﷺ کا کلمہ پڑھ لیا۔جس روزسیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓایمان لائے تواس
روزآپؓ کے پاس چالیس ہزاردرہم تھے آپؓ نے وہ سب کے سب آپﷺپرخرچ کردیئے۔ آپؓ
کی صحابیت قطعی ایمانی قرآنی ہے لہذااس کاانکارکفرہے۔ آپؓ کادرجہ حضورﷺکے
بعدسب سے بڑاہے کہ انہیں رب نے آقاﷺکاثانی فرمایا ہے حضورﷺکے بعدخلافت
سیدناابوبکر صدیقؓ کے لئے ہے رب تعالیٰ انہیں دوسرا بنا چکا ہے پھرانہیں
تیسرایاچوتھا کرنے والاکون ہے وہ توقبرمیں بھی دوسرے ہیں حشرمیں بھی دوسرے
ہوں گے ۔ آپؓ صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سب سے زیادہ عالم اورذکی تھے ۔جب
کسی مسئلے کے متعلق صحابہ کرام علہیم الرضوان میں اختلاف رائے ہوتاتووہ
مسئلہ سیدنا حضرت ابوبکرصدیقؓ کے سامنے پیش کیاجاتاآپؓ اس پرجوحکم لگاتے وہ
عین ثواب ہوتا۔ آپؓکو قرآن پاک کاعلم بہت زیادہ تھا اسی وجہ سے آپﷺنے آپؓ
کو نمازمیں امام بنایا۔آپؓکوسنت مبارکہ کاعلم کامل تھا۔اسی وجہ صحابہ کرام
علیہم الرضوان مسائل سنت میں آپؓ سے رجوع فرماتے آپؓ کاحافظہ بہت قوی تھاآپؓ
نہایت ذکی الطبع تھے ۔آپؓ کودورخلافت میں جب کوئی معاملہ پیش آتاتوآپؓ قرآن
مجیدفرقان حمید میں اس مسئلے کوتلاش کرتے اگر قرآن مجیدفرقان حمیدمیں نہ
ملتاتوآپﷺکے قول وفعل کے مطابق فیصلہ کرتے اگرایساقول وفعل کوئی نہ معلوم
ہوتاتوباہرنکل کر لوگوں سے دریافت فرماتے۔ کہ تم میں کسی نے اس متعلق کوئی
حدیث سنی ہے ؟اگرکوئی صحابی ایسی حدیث بیان نہ فرماتے ۔ توآپؓ جلیل
القدرصحابہ کرام کوجمع فرماتے اور ان کی کثرت رائے سے فیصلہ صادرفرماتے
۔9ہجری میں غزوہ تبوک سے واپسی پرحضورنبی کریمﷺ نے حضرت سیدناابوبکرصدیقؓ
کوامیرحج مقررکیا آپؓ تین سوصحابہ کرام کاقافلہ لے کرمدینہ منورہ سے مکہ
مکرمہ حج کے لئے روانہ ہوئے ۔آپؓجس وقت منصب خلافت پرسرفرازہوئے اس وقت
جومسئلہ آپؓ کی خلافت کے لئے کھڑاہواوہ منکرین زکوٰۃ تھے ۔آپؓ نے ان منکرین
زکوٰۃ کے خلاف ایک لشکرترتیب دیا۔صحابہ کرام علہیم الرضوان نے آپؓ
کوسمجھانے کی کوشش کی کہ ہمیں اسوقت منکرین زکوٰۃ کے ساتھ نرمی کاسلوک
کرناچاہیے تاکہ وہ دین اسلام سے متنفرنہ ہوں ۔آپؓ نے مسجدنبویﷺمیں
تقریرکرتے ہوئے فرمایا۔اﷲ کی قسم!جوشخص حضورنبی کریمﷺکی زندگی میں بکری کا
ایک بچہ بھی زکوۃ دیتااوراب اس کے دینے سے انکاری ہے میں اس کے خلاف
جہادکروں گا۔آپؓ کی تقریرکوسن کرتمام صحابہ کرام علہیم الرضوان نے آپؓ کے
اس فیصلے کوسراہاحضرت سیدناابوبکرصدیقؓ نے منکرین زکوٰۃ کی سرکوبی کے لئے
لشکربھیجاجس نے ان کو تابع کیااورہ دوبارہ سے زکوٰۃ کانظام نافذکیا۔آپؓ نے
اپنی خلافت کے ابتدائی مہینوں میں سلطنت کومستحکم کرنے کی طرف اپنی ساری
توجہ مرکوزرکھی اورتمام چھوٹے بڑے فتنوں منکروں اورمرتدوں کاخاتمہ
کیااورجتنی بغاوتیں حضورنبی کریمﷺکے وصال کے بعدشروع ہوگئیں سب کاقلع قمع
کیا۔
ایک روزآقائے دوجہاں سرورکون ومکاںﷺسیدناحضرت ابوبکرصدیقؓکے ساتھ مسجدحرام
میں تشریف لے گئے۔ وہاں پرسیدناحضرت ابوبکر صدیقؓ نے لوگوں کو اﷲ پاک اوراس
کے رسول ﷺکی دعوت دی ۔یہ پہلاموقع تھاکہ کسی نے حرم شریف میں اس طرح کھل
کرلوگوں کواسلام کی طرف بلایاہو۔مشرکین یہ سنتے ہی سیدناحضرت
ابوبکرصدیقؓپربرس پڑے اوربری طرح مارنے لگے۔آپؓ مار کھاتے کھاتے زمین
پرگرچکے اورانہیں انتہائی شدیدضرب لگی تھی۔فاسق عتبہ بن ربیعہ سیدناحضرت
ابوبکرصدیقؓ کے پاس آیااورانہیں پیوندلگے دونوں جوتوں سے مارنے
لگا۔پھرکودکرسیدنا ابوبکرصدیق ؓ کے پیٹ پربیٹھ گیااوراتناماراکہ کثرت خون
سے ان کی ناک ان کے چہرے سے نہیں پہچانی جاتی تھی ۔جب سیدناابوبکرصدیقؓ کے
قبیلے بنوتیم کے لوگوں کومعلوم ہواتووہ ان کی مددکوپہنچ گئے مشرکین
کوہٹاکرسیدناابوبکرصدیقؓ کواپنے گھرلے آئے۔سیدناابوبکرصدیقؓ کو اتنی سزا دی
کہ یقین ہوچلاتھاآپؓ کی موت یقینی ہے بنوتیم سیدناابوبکرصدیقؓ کوان کے
گھرپہنچاکرمسجدحرام میں واپس آئے اورکہنے لگے ۔اﷲ کی
قسم!اگرسیدناابوبکرصدیقؓ مرجائیں گے توہم عتبہ بن ربیعہ کوضرورقتل کر ڈالیں
گے۔بنوتیم مسجدحرام میں سرعام یہ دھمکی دے کرآپؓ کے گھرپہنچ گئے ۔آپؓ کے
والدابوقحافہ اورقبیلہ بنوتیم کے لوگوں نے بہت کوشش کی کسی طرح
سیدناابوبکرصدیقؓ کی زبان مبارک کھل جائے تاکہ آپؓ ہمارے ساتھ کچھ باتیں
کریں سارے اسی انتظارمیں آپؓ کے اردگردبیٹھے تھے دن کے آخری
پہرکوسیدناابوبکرصدیقؓ کوکچھ افاقہ ہوااور زبان کھولی ۔آپؓ کے زبان سے
پہلاجملہ یہ نکلا۔رسول اکرم نورمجسم ﷺکاکیاہواوہ کیسے ہیں ؟سارے لوگوں
کوسیدناابوبکرصدیقؓ کے مرنے کایقین ہوچکاتھا۔ مارکھانے کے بعدآپؓ کافی
دیرسے یک دم خاموش تھے آنکھیں بندتھیں اورجب زبان کھولی توسب سے پہلے آپؓ
نے نبی کریمﷺکے بارے میں پوچھا۔اس کی وجہ سے آپؓ کوقوم کوبہت غصہ آیاوہ
سیدناابوبکرصدیقؓ کوملامت کرتے ہوئے نکل گئے اورآپؓ کی ماں سے کہاکہ ابوبکرؓ
کوکچھ کھلاپلادو۔جب قبیلہ والے نکل گئے توآپؓ کی والدہ اکیلی رہ گئیں
اوراصرارکرنے لگیں کہ ابوبکرؓ!کھاناکھالیں ۔مگرسیدناابوبکرصدیقؓ اپنی والدہ
سے صرف یہی پوچھتے رہے کہ نبی کریمﷺکاکیاہواوہ کیسے ہیں ؟ والدہ نے کہااﷲ
کی قسم!بیٹے مجھے تیرے ساتھی محمدﷺکاکوئی علم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں
اوراس وقت کہاں ہیں ؟ سیدناابوبکرصدیقؓ نے اپنی والدہ محترم سے کہا۔اُم
جمیل فاطمہ بنت خطاب کے پاس جاؤاوران سے نبی کریمﷺکے بارے میں دریافت کروکہ
وہ کہاں ہیں اورکس حال میں ہیں ؟ آپؓکی والدہ ام جمیل فاطمہ بنت خطاب کے
پاس پہنچ گئیں اورکہاکہ میرابیٹاابوبکرؓ تم سے محمدﷺبن عبداﷲ کے بارے میں
پوچھ رہاہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اورکیسے ہیں ؟ام جمیل نے کہانہ مجھے
ابوبکرؓ کے بارے میں کچھ علم ہے اورنہ محمدﷺکے بارے میں ۔ہاں اگرتم
چاہوتومیں تمہارے بیٹے کودیکھنے چلوں ؟سیدناابوبکرصدیقؓ کی ماں نے کہاہاں
دیکھنے چلوام جمیل سیدناابوبکرصدیقؓ کے پاس پہنچیں توشدت مرض سے ان کی حالت
ناگفتہ بہ تھی ۔وہ آپؓ کے قریب ہوئیں اورزورزورسے کہنے لگیں ۔فسق وکفرمیں
ڈوبی ہوئی قوم نے آپ کوتکلیف دی ہے مجھے اﷲ تعالیٰ سے امیدہے کہ وہ ضروران
ظالموں سے انتقام لے گا۔آپؓ نے آنکھ کھولی اورام جمیل سے پوچھاآقاﷺکاکیاہواوہ
کیسے ہیں ؟ ام جمیل نے کہایہ آپؓ کی ماں بھی موجودہے میں اگرکچھ بتاؤں تووہ
بھی کچھ سن لیں گی سیدناابوبکرصدیقؓ نے کہاکوئی بات نہیں ہے تمہیں اس میں
کوئی حرج نہیں ہے۔ام جمیل نے بتایارسول اکرم نورمجسم ﷺ بالکل صحیح سالم ہیں
۔آپؓ نے کہا اب آپﷺکہاں ہیں ۔ام جمیل نے کہادارابن ارقم میں ہیں ۔آپؓ کہنے
لگے میں نے اﷲ پاک سے عہدکرلیاہے کہ جب تک آقاﷺکی بارگاہ اقدس میں حاضرنہ
ہوجاؤں اس وقت تک نہ کچھ کھاؤں گااورنہ کچھ پیوں گا۔ام جمیل اورآپؓ کی
والدہ نے اصراردیکھاتوکچھ دیرتورکی رہیں پھرجب انہوں نے دیکھاکہ لوگ اپنے
اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں اورراستہ خالی پڑاہے توآپؓ کوسہارادیتے ہوئے
رسول اکرم ﷺکولائیں ۔رسول اکرم ﷺکی نگاہ مبارک جب سیدنا ابوبکرصدیقؓ پرپڑی
توآپ ان کی طرف جھک پڑے اوربوسہ دیادوسرے مسلمان بھی ابوبکرصدیقؓ کی طرف
جھک پڑے اس منظرکودیکھ کرآپﷺکوبڑی کوفت ہوئی اورآپﷺ کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔قربان
جاؤں آپؓ نے اس حالت میں بھی نبی کریمﷺسے اپنی بے لاگ محبت کاثبوت
دیااورعرض کرنے لگے اے اﷲ پاک کے رسولﷺ!میرے ماں باپ آپ پرقربان (جب آپﷺصحیح
سالم ہیں )تومجھے کوئی پرواہ نہیں ۔صرف اتنی تکلیف ہے کہ فاسق نے میرے چہرے
پرجوتامارااوریہ میری ماں ہے جواپنے بیٹے کے حق میں مہربان اوروفادارہے آپﷺکی
ہستی مبارک ہے آپﷺمیری ماں کواﷲ تعالیٰ کی طرف دعوت دیں اوراس کے حق میں
دعائے خیرفرمادیں ممکن ہے کہ اﷲ تعالیٰ میری ماں کوآپﷺکی دعوت کی برکت سے
جہنم کی آگ سے بچادے ۔آپﷺنے سیدناابوبکرصدیقؓ کی خواہش پران کی ماں کے لئے
دعافرمائی اوراﷲ تعالیٰ نے اپنے نبیﷺکی دعاکوشرف قبولیت
بخشا۔پھرسیدناابوبکرصدیقؓ کی ماں مسلمان ہوگئی ۔(ابن کثیرالبدایۃ والنہایۃ
۔تاریخ الخلفاء للسیوطی)
آپﷺنے جب مشرکین مکہ کودعوت حق کی تبلیغ کی تومشرکین مکہ آپﷺکی جان کے دشمن
بن گئے طرح طرح کی اذیتیں دینے لگے اس دوران نبی کریمﷺنے ایک جماعت کوحبشہ
کی جانب ہجرت کرنے کاحکم دیاتاکہ وہ مشرکین مکہ کے ظلم سے بچ سکیں اورتبلیغ
اسلام کاکام بخوبی سرانجام دے سکیں ۔صحابہ کرام کی ایک جماعت نے حبشہ کی
جانب ہجرت کی ۔حبشہ کی جانب مسلمانوں کی ایک بڑی تعدادکے ہجرت کرنے کے
باوجودکفارمکہ کے ظلم میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی آخرنبی کریمﷺنے11نبوی میں
مسلمانوں کومدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کاحکم دیا۔جس کے بعدمسلمانوں نے
قافلوں کی صورت میں مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی جس وقت صحابہ کرام علہیم
الرضوان کی ایک کثیرجماعت مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لے گئی۔مکہ مکرمہ
میں صرف حضورنبی کریمﷺحضرت سیدنا ابوبکرصدیقؓ اورحضرت سیدناعلی المرتضیٰ
سمیت چندصاحب حیثیت مسلمان رہ گئے تونبی کریمﷺ نے ایک رات حضرت سیدناعلی
المرتضیٰ کواپنے بسترپرلٹایا اورخودسیدناابوبکرصدیقؓ کے گھرپہنچ گئے اتفاق
سے اس رات کفارمکہ حضورنبی کریمﷺکوشہیدکرنے کے لئے آپﷺکے گھرپہنچ چکے تھے
مگراﷲ کاکرناایساہوا کہ وہ آقاﷺکونہ دیکھ سکے آقاﷺان کی آنکھوں کے سامنے
نکل گئے ۔آپﷺنے سیدناابوبکرصدیقؓ سے فرمایااے ابوبکرؓ مجھے میرے رب نے ہجرت
کاحکم دیاہے اوراس سفرمیں تم میرے رفیق ہومشکل اورکٹھن راستوں سے گزرکرآپﷺاورسیدناابوبکرصدیقؓ
غارثورمیں پہنچ گئے سیدناامیرالمومنین حضرت عمر فاروقؓ کے سامنے ؓ ایک دفعہ
حضرت ابوبکرصدیقؓ کاذکرہواتوآپؓ رونے لگے اورفرمایامیں پسندکرتاہوں کہ میری
زندگی کے تمام اعمال حضرت ابوبکرصدیقؓ کی زندگی کے ایک دن اورایک رات کے
برابرہوجائیں ۔رات تووہ رات ہے جب سیدناابوبکرصدیقؓ نے نبی کریمﷺکے ساتھ
ہجرت کی اورغارثورمیں تین دن اورتین راتیں قیام فرمایا۔جس وقت نبی کریمﷺاورسیدناابوبکرصدیقؓ
غارکے دروازے پرپہنچے توسیدناابوبکرصدیقؓ نے عرض کیایارسول اﷲﷺ!اﷲ پاک کی
قسم غارمیں آپﷺکے داخل ہونے سے پہلے مجھے داخل ہونے دیں تاکہ غارکے
اندرکاجائزہ لے لوں کہ کہیں غارکے اندرکوئی زہریلاجانوریا اذیت دینی والی
چیز توموجودنہیں۔چنانچہ آپؓ غارکے اندر داخل ہوئے غارکواچھی طرح
جھاڑاغارمیں موجودتمام کئی سوراخ تھے آپؓ نے اپنی چادرپھاڑ کروہ سوراخ
بندکئے لیکن پھر بھی دوسوراخ باقی رہ گئے آپؓ نے ان دونوں سوراخوں پراپنے
پاؤں کی ایڑیاں رکھ دیں اورآقاﷺسے درخواست کی یارسول اﷲﷺغارکے اندرتشریف لے
آئیں حضورﷺغارکے اندرداخل ہوئے اور آرام کی غرض سے لیٹ گئے۔آقاﷺنے
اپناسرمبارک سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی گودمیں رکھ دیاجن سوراخوں پر آپؓ نے
اپنے پاؤں رکھے ہوئے تھے ان میں سے ایک سوراخ میں سے سانپ نے آپؓ کوڈنگ
ماراجس کے دردکی وجہ سے آپؓ کی آنکھوں میں آنسوآگئے اوروہ آنسوبہہ
کرحضورنبی کریمﷺکے رخسارمبارک پرگرپڑے آپﷺنے اپنی آنکھیں مبارک کھول دیں
اورسیدناابوبکر صدیقؓ سے معاملہ دریافت کیا۔آپؓ نے ساراماجرا آپﷺکوگوش گزار
کردیاآقاﷺنے اپنالعاب دہن سانپ کے ڈسنے والی جگہ پرلگایاجس سے زہرکااثر
جاتارہااورسیدناابوبکرصدیقؓ کی تکلیف ختم ہوگئی آپﷺنے سیدنا ابوبکرصدیقؓ کی
اس تکلیف کے عوض اﷲ پاک سے دعافرمائی کہ الٰہی ابوبکرؓ کوروزمحشرمیرے ساتھ
مقام عطافرمانا آقاﷺکی دعاکی قبولیت اﷲ پاک نے بذریعہ وحی
عطافرمائی.غارثورکی طرف جاتے ہوئے راستے میں حضرت سیدناابوبکرصدیقؓ کبھی
نبی کریمﷺ کے آگے چلناشروع ہوجاتے اورکبھی پیچھے کبھی دائیں اورکبھی بائیں
چلناشروع کردیتے سیدناابوبکرصدیقؓ نے نبی کریمﷺنے پوچھاکیامعاملہ ہے تم
اتنے پریشان کیوں ہو۔سیدناابوبکر صدیقؓ نے عرض کیامجھے ڈرہے کہ کوئی آپﷺپرحملہ
آورنہ ہوجائے۔آقاﷺنے فرمایاابوبکرؓ!تمہاراان دوکے بارے میں کیاخیال ہے جن
کے ساتھ تیسرااﷲ پاک ہو ۔ غارثورمیں تین دن اورتین راتیں قیام فرمایا۔آقاﷺاورسیدنا
حضرت ابوبکرصدیقؓ کایہ قافلہ ساحلی راستوں سے ہوتاہوامدینہ منورہ کے قریب
ایک بستی قبامیں پہنچا۔قباوالے لوگوں نے آپﷺاورسیدناحضرت ابوبکرصدیقؓ
کاپرجوش استقبال کیا۔آپﷺنے قباکے مقام پرقیام کے دوران ایک مسجدکی
بنیادرکھی۔قبامیں قیام کے بعدیہ قافلہ مدینہ منورہ میں داخل ہواتوحضورنبی
کریمﷺکی اونٹنی سب سے آگے تھی اسکے بعدسیدناحضرت ابوبکرصدیقؓ کی اونٹنی تھی
۔ پھردیگرصحابہ کرام جوقبامیں آقاﷺکے قافلے میں شامل ہوئے اس قافلے
کااستقبال کیااوران کی بچیوں نے حضورﷺکی آمدپرخوشیوں بھرے گیت گائے اور دف
بجاکراپنی خوشی کااظہارکیا۔
حدیث مبارکہ میں ہے نبی اکرم نورمجسمﷺنے ارشادفرمایامیں نے ایک
ترازودیکھاجوآسمان سے لٹکایاگیااس کے ایک پلڑے میں مجھے اوردوسرے پلڑے میں
میری امت کو رکھا گیاتومیراپلڑابھاری ہوگیاپھرایک پلڑے میں میری امت
کواوردوسرے پلڑے میں سیدناحضرت ابوبکرصدیق ؓ کورکھاگیاتوسیدناحضرت ابوبکر
صدیق ؓ کاپلڑابھاری ہوگیا۔آپﷺنے ارشادفرمایااگرمیں لوگوں میں سے کسی کوخلیل
بناتاتوسیدناحضرت ابوبکر صدیقؓ کوخلیل بناتالیکن تمہارادوست (یعنی نبی)اﷲ
پاک کاخلیل ہے۔(صحیح مسلم شریف)حضرت علی المرتضیٰ شیرخداؓ جب خلفیہ بنے تو
لوگوں سے سوال کیاکی تمہارے نزدیک سب سے بہادر کون ہے سب لوگوں نے عرض
کیاآپؓ!آپؓ نے فرمایا میں ہمیشہ اپنے برابرکے جوڑے سے لڑتاہوں یہ کوئی
شجاعت نہیں تم شجاع ترین شخص کانام لوسب نے عرض کیاہمیں معلوم نہیں حضرت
علی المرتضیٰ شیرخداؓ نے فرمایاکہ شجاع ترین سیدنا حضرت ابوبکرصدیقؓ ہیں
جنگ بدرکے دن جب نبی کریمﷺکے لئے سائبان بنایاگیاتوسوال پیداہواکہ نبی
پاکﷺکے پاس حفاظت کے لئے کسے مقررکیاجائے جو مشرکین کوآپﷺپرحملہ کرنے سے
بازرکھے۔خداکی قسم !اس وقت ہم میں سے کسی کی ہمت نہ پڑی ۔مگرقربان جاؤں
سیدنا حضرت ابوبکرصدیقؓ ننگی تلوارلئے کھڑے ہوگئے اورنبی کریمﷺکی حفاظت
کرتے رہے ۔ حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ حضرت سیدناابوبکرصدیقؓ کی موت
کاسبب یہ تھاکہ آپؓ ہروقت آقائے دوجہاں سرورکون و مکاںﷺکی جدائی میں گریہ
کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے آپؓ کی صحت دن بدن خراب ہوتی چلی گئی آپؓ کی
بیماری کے دوران سب سے زیادہ تیماداری سیدنا حضرت عثمان غنیؓ نے کی اورباقی
تمام لوگوں سے زیادہ آپؓ کی خدمت میں رہے بوقت وصال آپؓ کاقیام حضرت عثمان
غنیؓ کے مکان کے سامنے والے مکان میں تھاجوحضورنبی کریمﷺنے آپؓ کے لئے وقف
فرمایاتھا۔آپؓ کے مرض الموت کی ابتداء سات جمادی الثانی کوہوئی اس
روزسوموارکادن تھاآپؓ نہائے آپؓ کوبخارہوگیاجوپندرہ دن تک رہااس دوران حضرت
عمرفاروقؓ آپؓ کے حکم پرامامت کرتے رہے بالآخر22جمادی الاخریٰ(جمادی
الثانی) 13ہجری بروزسوموارتریسٹھ برس کو آپؓ اس جہان فانی سے کوچ کرگئے
۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔ |
|