شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت
رحم والا ہے
(اے محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از
راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور
خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن الله ظاہر کئے دیتا ہے کہ
منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں (۱) انہوں نے اپنی
قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک
رہے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ جو کام یہ کرتے ہیں برے ہیں (۲) یہ اس لئے کہ یہ
(پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی۔ سو
اب یہ سمجھتے ہی نہیں (۳) اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو
ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں
تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم و ادراک سے خالی) گویا
لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو
سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔
الله ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں (۴) اور جب ان سے کہا جائے
کہ آؤ رسول الله تمہارے لئے مغفرت مانگیں تو سر ہلا دیتے ہیں اور تم ان کو
دیکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں (۵) تم ان کے لئے مغفرت مانگو
یا نہ مانگو ان کے حق میں برابر ہے۔ الله ان کو ہرگز نہ بخشے گا۔ بےشک الله
نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا (۶) یہی ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ
رسول الله کے پاس (رہتے) ہیں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو۔ یہاں تک کہ یہ (خود
بخود) بھاگ جائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے الله ہی کہ ہیں لیکن
منافق نہیں سمجھتے (۷) کہتے ہیں کہ اگر ہم لوٹ کر مدینے پہنچے تو عزت
والے ذلیل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ حالانکہ عزت الله کی ہے اور
اس کے رسول کی اور مومنوں کی لیکن منافق نہیں جانتے (۸) مومنو! تمہارا
مال اور اولاد تم کو الله کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو
وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں (۹) اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس
میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو (اس
وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ
دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا (۱۰) اور جب کسی
کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو
الله اس سے خبردار ہے (۱۱) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منکریں حدیث دعویٰ کرتے ہیں کہ صرف قرآن ۔ اور یہ قرآن کریم کے حوالے سے
بتا نہیں پارہے ہیں کہ حضور صلی الله علیہ وآلہ وسلم قرآن کریم کے حوالے سے
تو دنیا میں مبعوث ہوئے مگر ان کا وصال قرآن کریم کے حوالے سے ہوا کے نہیں؟
|