انسان اپنی نجات کے طریقے تلاش
کرتا ہے ۔ اور ہر انسان خواہ وہ مرد ہو یا عورت سب یہ ہی چاھتے ہیں کہ ہم
کامیاب ہو جائیں ۔ ہر قوم اپنی نجات اپنی کامیابی کے طریقے تلاش کرتی ہے ۔ مگر
مسلمانوں کی کامیابی کا رستہ اور طریقہ پہلے سے ہی طے شدہ ہے ۔ کہ اگر مسلمان
قوم اس طریقہ کو اپنائے گی تو کامیاب ہو جائے گی اور اگر اس کو چھوڑے گی تو
ناکام ۔۔۔۔۔۔
وہ طریقہ الله تعالٰی نےہمیں بتایا ہے کہ اے لوگو تمہاری کامیابی الله اور اس
کے رسول صلیٰ الله علیہ وسلم کی اطاعت میں ہے اور ان سے ہٹ کر کوئی کامیاب نہیں
ہو سکتا۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے آپ کو پہچان کر اپنے مقصد پہ آجائیں الله
اور اس کے رسول صلیٰ الله علیہ وسلم کی تابعداری کریں اپنے آپ کو الله اور اس
کے رسول صلیٰ الله علیہ وسلم کے حوالے کر دیں۔
اس میں ہی مسلمانوں کی عزت ہے اور اس سے ہٹ کر ذلت ہی ذلت ہے۔ |