اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم
ترین ضرورت ہے یہ مسلمانوں کی وحدت ملی اور فکر و عمل کا نام ہے ہم سب
مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ان میں کسی قسم کی تفرقہ بازی جائز نہیں
لیکن آج امت مسلمہ لڑائیوں جھگڑوں اور فسادات میں غرق ہو رہی ہےتفرقہ بازی
میں ڈوبی ہوئی ہے مساجد کو مسالک کے نام دئیے جا رہے ہیں جب کہ رب تعالی نے
قرآن میں واضح طور پر ارشاد فرمایا ہے کہ تم سب ملکر الله کی رسی کو مضبوطی
سے تھامے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو لیکن ہم نے بد عہدی کی اور عمل اس کے
برعکس کیا ہر طاغوت کا حکم مانا طاغوت کاحکم نافذ کیامسلک و مذہبیت ہمارے
خدا بنے قومیت کو ہم نے خدا مانا ان حالات کی وجہ سےآج قوم بدترین فرقہ
واریت کا سامنا کر رہی ہےفساددہشتگردی اور بربریت عام ہو رہی ہےہمارے بچوں
عورتوں جوانوں اور مردوں کا بے گناہ خون بہہ رہا ہے اس تمام حالات و واقعات
کی اصل وجہ ہماری نا اتفاقی اور فرقہ واریت ہےہمارا خون بہنہ تب بند ہو گا
جب امت مسلمہ میں اتحاداواتفاق پیدا ہو گامسلمانوں کا مذہب اسلام پیارومحبت
اور امن کا درس دیتا ہےاسلام دوسروں کے ساتھ ایثار کا حکم دیتا ہے ہمارا
مذہب اسلام اپنے ذاتی مفادات کواجتماعی مفادات پر قربان کرنے کا درس دیتا
ہےلیکن آج امت مسلمہ کے ہر فرد نے خود غرضی پر کمر کس لی ہے اور اپنے ذاتی
مفادت کے لیے کام کر رہا ہے اسی لیے امت مسلمہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےہم
مسلمانوں کا ذاتی وجود دراصل ہمارے ملی وجود کا سایہ ہےجب ہمارے برے اعمال
کی وجہ سےہمارے سروں پر سایہ کرنے والا یہ وجود کمزور پڑ جائے توہم مسلمان
کیسے خوشحال ہو سکتے ہیں ہمارا ملک پاکستان جسے عالم اسلام کا قلعہ کہا
جاتا ہے اس وقت اغیارکی سازشوں میں گھرا ہوا ہےآئے روز نت نئے واقعات جنم
لے رہے ہیں اس کی وجہ صرف اتحاد واتفاق کی کمی ہےمملکت خدا داد پاکستان کو
چائیے کہ تمام مسلم ممالک کو ایک فورم پر اکھٹا کرنے کے لیے عالمی اتحاد
بین المسلمین کے نام سے ایک تنظیم عمل میں لائے اس تنظیم کا کام تمام مسلم
ممالک میں اتحادو اتفاق کی بہتری لانا ہو۔اتحاد بین المسلمین کے قیام سے
نفرتیں دور ہوں گی اتحاد قائم ہو گامیرے جیسے طالبعلم کا خواب پورا ہو گاہر
مسلمان کا خواب پورا ہو گا امت مسلمہ مظبوط ہو جائے گی- |