دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

یہ تقریباً ایک سال پہلے کی بات ہے....ایک دن فیس بک پہ لاگ ان ہوا تو میری فرینڈ لسٹ کے ایک صاحب نے کوئی فحش قسم کا پیج لائک کیا ہوا تها...جس کی وجہ سے وہ پیج میری ٹائم لائن پہ نظر آرہا تها....جس کو لائک کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تهی....پہلے تو مجهے اس فرینڈ پہ سخت غصہ آیا...کیونکہ پروفائل پکچر اور دوستوں کی لسٹ دیکھ کر اس پر اچھائی کا ہی گمان گزرتا تھا.....

خیر اچانک میرے ذہن میں ایک خیال بجلی کی طرح کوندا....میں نے ایک پیغام لکھ کر اس پیج کے ان باکس میں بهیج دیا.....مجهے یہ نہیں معلوم تھا کہ اس پیج کا ایڈمن میرا میسیج پڑے گا یا نہیں....اور اگر پڑھ بهی لے تو عمل کی کیا گارنٹی....مگر خدا گواہ ہے کہ میں نے اس پہ ترس کها تے ہوئے یہ ہیغام بهیجا تها.....پیغام یہ تها:
دنیا اک کھیتی ہے.....جو شخص اس میں جو بوئے گا....روز محشر اسی کو کاٹے گا....اللہ تعالٰی نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد......اس کے سامنے دو راستے رکهیں ہیں....اور قرآن مجید میں ان دو راستوں کا ذکر ان الفاظ میں موجود ہے.... "وهدیناہ النجدیدین"..یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو دو راستے دکھائے ہیں....اور اختیار دیا ہے جس راستے پہ آپ کی مرضی ہے چلو.....مگر یاد رکهو.....اس راستے پر چلو گے تو حور و غلمان کی چہل پہل سے آباد باغات میں پہنچ جائوگے....اور اگر اس راستے پہ چلو گے تو آگ اور درندوں سے محیط گڑھے میں گر جاو گے.....

میرے بهائی گناہ ایک ایسی چیز ہے جس سے حتی المقدور انسان کو بچنا چاہیے.....اور اگر پهر بهی کوئی انسان بہ تقاضہ بشری کسی گناہ کا ارتکاب بهی کرتا ہے....تو کم ازکم کم ایسا گناہ تو نہیں کرنا چاہیے.....جس کی وجہ سے انسان گناہ بے لذت کا شکار ہو جائے....یا مرنے کے بعد بهی گناہوں کا تحفہ قبر میں ملتا رہے....

آپ نے ایک پیج بنایا ہے....اور مجهے یہ بهی یقین ہے آپ مسلمان ہوں گے....آپ اپنے پیج پہ فحش وڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں جس کو ہزاروں لوگ دیکھ لیتے....جتنے بهی لوگ دیکھ لیتے آپ کے اعمال نامہ میں گناہوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے.....اور یہ ایک ایسا گناہ ہے جو کبهی ختم نہیں ہو سکتا.....آپ کو ابهی اور اسی وقت موت بهی آسکتی ہے....پهر آپ قبر میں چلاتے رہوگے مگر تب بہت دیر ہوچکی ہوگی......

بهائی میرا پہلا مشورہ تو آپ کو یہ ہے کہ آپ اس گناہ سے خود بهی توبہ کرتے ہوئے....اس پیج کو فوراً ختم کردو.....اور اگر آپ سے یہ گناہ نہیں چھوٹتا تو بھلے خود دیکھتے رہو....مگر خواہ مخواہ دوسروں کا گناہ اپنے سر مت لو....

میں میسیج بهیجنے کے کچھ دن بعد اس بات کو بهول چکا تها.....ایک دن اچانک ان باکس میں ایک نامانوس زنانہ نام کی آئی سے ایک میسیج آیا.....جس کا مفہوم کچھ اس طرح تها:
بهائی میرے فلاں پیج کے ان باکس میں آپ کا میسیج آیا تها......وہ میسیج پڑهنے کے بعد پوری رات سوچتی رہی....رات بهر مجهے نیند نہیں آئی....تہجد کے وقت بلا اختیار میں بستر سے اٹهی.....اور سب سے پہلے پیج کو ڈلیٹیشن پہ لگادیا....اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لی......اس کے بعد میں نے نماز پابندی سے شروع کی ہے.....سیدها راستہ دکھانے کا بہت شکریہ....اللہ تعالٰی آپ کو اس کا بدلہ عطا فرمائے....میں آج اس آئی ڈی کو بهی ڈلیٹ کرکے.....فیس بک کو ہمیشہ کے لیے چهوڑ رہی ہوں.....
رات کو جب میں نے چیک کیا تو....نہ وہ پیج فیس بک پہ موجود تها اور نہ ہی وہ آئی ڈی.....
فالحمد للہ علی ذلک...
Shakeel Akhtar Rana
About the Author: Shakeel Akhtar Rana Read More Articles by Shakeel Akhtar Rana: 36 Articles with 50598 views Shakeel Rana is a regular columnis at Daily Islam pakistan, he writs almost about social and religious affairs, and sometimes about other topics as we.. View More