راہنمائے طلبہ
(Ghulam Abbas Siddiqui, Lahore)
عزیز سٹوڈنٹس حضرات السلام علیکم!
آج کل آپ امتحانات سے فارغ ہوچکے یا ہورہے ہوں گے کچھ طلبہ نتائج کے انتظار
تک بے کار ہی گھر میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن اہل دانش کا کہنا ہے کہ وقت ایک
قیمتی خزانہ ہے جتنی مرضی دولت صرف کرلی جائے گزرے ہوئے وقت، لمحات کو
لوٹایا نہیں جا سکتا ۔دنیا میں جتنے بھی عظیم لوگ گزرے ہیں انہوں نے اپنے
وقت کے ایک ایک لمحہ کوقیمتی خزانہ جانا اور ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا ،بلکہ
ہر لمحہ کو قیمتی جانتے ہوئے اپنے مشن ،کاز کا دعوتی عمل جاری رکھا ۔یاد
رکھیں جس مشن اور کاز کا دعوتی عمل ختم ہوجاتا ہے وہ مشن اور کاز بھی ختم
ہوجاتا ہے۔دیناسلام میں نماز،روزودیگر عبادات کے نظام الاوقات ہمیں وقت کی
قدر کرنے کا درس دیتے ہیں امتحانات کے بعد ہونیوالی تعطیلات کو ہر طالب علم
قیمتی بنا سکتا ہے اس کیلئے ہر طالب مندرجہ ذیل سرگرمیاں اختیار کرکے اپنا
یہ وقت بھی قیمتی بنا سکتا ہے۔
٭ہنر سیکھنے کیلئے حکومت نے وکیشنل انسیٹیوٹس قائم کر رکھے ہیں جس کے تحت
سٹوڈنٹس کو کمپیوٹر کے شارٹ کورسز،موبائل رئیپرنگ ودیگر فنی تعلیم دی جاتی
ہے مختصر وقت میں ایک طالب علم ان اداروں میں داخلہ لے کر ہنر حاصل کر سکتا
ہے واضح رہے کہ یہ تعلیم حکومت کی طرف سے بالکل فری دی جاتی ہے ۔کورسز کے
آخر پر حکومت کی طرف سے سرٹیفیکیٹ بھی دیا جاتا ہے جو مستقبل میں طالب کے
کام آسکتا ہے اور اس کے ساتھ کورس میں شامل ہونیوالے ہر طلبہ کو کچھ رقم
بطور وظیفہ بھی دی جاتی ہے۔حکومت کا ایسے اداروں کی وسعت کیلئے مزید کام
کرنا ہوگا تاکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد طالب علم سرکاری یا نیم سرکاری
نوکری کے چکر میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔سٹوڈنٹس حضرات کو یاد رکھنا
چاہیے کہ حصول تعلیم کا اصل مقصد دینی،اخلاقی،عملی تربیت ہے نوکری ضمنی چیز
ہے۔
٭اگر آپ کے گھریلو حالات مالی مشکلات کا شکار ہیں تو عارضی طور پر کسی
کاروباری مرکز میں ملاز مت ضرور اختیار کریں اس طرح آپ اپنے گھریلو اخراجات
میں والدین کی معاونت کر سکتے ہیں آپ اس طرح اپنے آنیوالے اگلے تعلیمی
سیکشن کے اخراجات بھی جمع کرسکیں گے ایسا کرنے سے آپ کے اندر خود
انحصاری،خود اعتمادی،خود مختاری کا عنصر پیدا ہوگا ۔آپ کو کاروبار کے بارے
میں بہت سا تجربہ بھی حاصل ہوگا جو ماضی قریب میں آپ کو ایک کامیاب
کاروباری شخصیت بننے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
٭ان تعطیلات میں ہر سٹوڈنٹ مندرجہ بالا دونوں امور سرانجام دے دینے کے ساتھ
ساتھ ایک کام بھی بڑی آسانی سے سر انجام دے سکتا ہے جس سے اس کے اندر
روحانی،نظریاتی،فکری،دینی،اخلاقی،تہذیبی ،عملی زندگی کا شعور بیدار ہوگا وہ
اہم کام یہ ہے کہ ان تربیتی کورسز میں آپ اپنے فارغ وقت بھی میں شریک ہو
سکتے ہیں کیونکہ یہ کورسز مختلف اوقات میں منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ زیادہ
سے زیادہ نوجوان شریک ہو سکیں۔ |
|